کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09جنوری 2025ء)—امجد محمود سکنہ موہڑہ پھڈیال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ روز میں ثاقب جاوید،عمر کیانی،قدیراور دیگر افراد کے ساتھ ہوٹل پر چائے پی رہے تھا کہ ثاقب نے مجھے کہا کہ ایک بندے سے ملاقات کے لیئے مانکیالہ تک جانا ہے جس پر میں ان کے ہمراہ اپنی گاڑی پر بیٹھ کر رات مانکیالہ کےلئے نکل پڑا راستے میں نامعلوم افراد نے میری گاری رکوائی اور ثاقب جاوید اور عمر کیانی نے اپنی ڈب سے پستول نکال لیے اور ثاقب نے زبردستی میری ڈرائیونگ سیٹ پر آگیا اور مجھے پچھلے سیٹ پر بٹھا دیا انہوں نے میری آنکھوں پر پٹی اور میرے ہاتھ رسیوں کیساتھ باندھ کر میری جیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی،شناختی کارڈ اور کلائی گھڑی مالیتی پانچ لاکھ روپے اتروا لی اور مجھےایک کمرے میں لے گئے جہاں پہلے سے چار نامعلوم افراد موجود تھے ملزمان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا اور مزید ایک کروڑ روپے کی رقم کامطالبہ کرتے رہے منت سماجت کرنے پر وہ 70 لاکھ روپے پر راضی ہوئے۔ اس دوران سات افراد نے میرے کپڑے اتار کر مجھے ننگا کر دیا اور میری ویڈیو بناتے رہے اور میری گاڑی میں موجود مختلف بنکوں کی تین چیک بکس سے چیک پھاڑ کر زبردستی انگوٹھے لگوائے اور ساگری موڑ پر مجھے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram Ul Haq Qureshi, January 9, 2025)
A property dealer, Amjad Mehmood, a resident of Mohra Phadyal, filed a case reporting a harrowing incident of kidnapping, robbery, and blackmail.
Amjad stated that he was having tea at a hotel with Saqib Javed, Umar Kayani, Qadeer, and others when Saqib requested his company to meet someone in Mankiala. Amjad agreed and left with them in his car. En route, unknown individuals intercepted the vehicle.
Saqib Javed and Umar Kayani allegedly brandished pistols from their pockets, forcing Amjad to switch seats. They blindfolded him, tied his hands, and robbed him of PKR 150,000 in cash, his ID card, and a wristwatch worth PKR 500,000. He was then taken to a room where four unknown men awaited.
Amjad was assaulted and coerced into agreeing to pay PKR 70 lakh after initial demands for PKR 1 crore. The suspects stripped him, recorded videos, and forcibly obtained thumb impressions on torn checks from three checkbooks. Afterward, he was left at Sagri Mor, while the culprits fled.
Police are investigating the incident, and efforts are underway to apprehend the suspects involved.
کلر سیداں: شہری کی بیٹی نقدی اور زیورات لے کر فرار، مقدمہ درج
Kallar Syedan: Man Files Case After Daughter Elopes with Cash and Jewelry
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09جنوری 2025ء)—ایک شہری نے پولیس اسٹیشن کلرسیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ چند دن قبل مجھے شک گزرا کہ ولید نامی نوجوان کا میری بیٹی سے کوئی رابطہ ہے وہ میرے گھر کے آس پاس پھرتا رہتا تھا جس پر میں اس کو منع کیا اور اس کے والد کو بھی آگاہ کیا،گزشتہ رات ایک بجے میری آنکھ کھلی تو دیکھا میری بیٹی گھر میں موجود نہ تھی اور وہ جاتے ہوئےگھر سے 25 ہزار روپے کی رقم اور طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئی۔
پر ڈیٹیکشن ٹیم نے محلہ معصوم نگر کلرسیداں میں چھاپہ مار کر بجلی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا
The detection team raided the Masoom Nagar neighborhood of Kallar Syedan and registered a case against a person on charges of stealing electricity.
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09جنوری 2025ء)—آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں کے ایس ڈی او عبدالمعید کی ہدایت پر ڈیٹیکشن ٹیم نے محلہ معصوم نگر کلرسیداں میں چھاپہ مار کر بجلی چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ڈیٹکشن ٹیم کے مطابق وہ بسلسلہ چیکنگ بجلی چوری محلہ معصوم نگر میں موجود تھے اور دوران چیکنگ میٹر بنام صارف پرویز مرتضی کو چیک کیا گیا تو میٹر کی مین پی وی سی تار چھت کے اوپر تھی جس کو ہم نے چیک کیا تو مین پی وی سی تار کے ساتھ ڈائریکٹ کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ایس ڈی او کی درخواست پر کلرسیداں پولیس نے صارف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ایس ڈی او نے صارف کا ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی کیا ہے۔
ٹریفک حادثے میں ڈمپر نے 17 سالہ میٹرک کے طالب علم کو کچل ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا
Dumper crushes 17-year-old matriculation student in traffic accident and flees the scene
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09جنوری 2025ء)— ٹریفک حادثے میں ڈمپر نے 17 سالہ میٹرک کے طالب علم کو کچل ڈالا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ ٹریفک کا یہ حادثہ کلرسیداں روات روڈ پر سردار مارکیٹ کی بیک سائیڈ پر ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر پیش آیا جہاں تیز رفتار نامعلوم ڈمپر ڈرائیور نے موٹر سائیکل پر سوار 17 سالہ عبداللہ شیر سکنہ ساگری کو اس شدت سے ٹکر ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور حادثہ کے فورا بعد فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔
News in brief…
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09جنوری 2025ء)—پیپلز پارٹی کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی،عمر بھٹی،مبشر بھٹی نے حجرہ شاہ مقیم جا کر سجادہ نشین پیر سید اسد علی سرکار،پیر سید عارف علی شاہ سے ملاقات کی اور پیر سید اعجاز حسین شاہ گیلانی کی خریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 09جنوری 2025ء)—معروف سوشل ایکٹوسٹ چوہدری الفت علی ساتھیوں کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے