Kallar Syedan: Man Shot and Injured in Kanoha; Attackers Flee the Scene
کلر سیداں, بنک چوک کنوہامیں شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، حملہ آور فرار
Ikram Ul Haq Qureshi3 days ago
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05جنوری 2025ء)—چار افراد نے مبینہ طور پر گولیاں مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا اور ویران جگہ پر پھینک کر فرار ہو گئے۔شاہ نواز عرف شانی سکنہ جسوالہ نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ رات میں اپنے دوست کو چھوڑنے سموٹ جا رہا تھا کہ چوآ روڈ پر درجنوں گاڑیاں رکی ہوئی تھیں ہم گاڑی سے نیچے اترے تو دیکھا میرا حقیقی بھائی عمیر رضا خون میں لت پت پڑا تھا جسے میں فوری طور پر گاڑی میں ڈال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے گیا جہاں سے اسے بے ہوشی کی حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس نے ہوش میں آنے کے بعد بتایا کہ وہ لالہ جی ہوٹل سے سموٹ کی طرف پیدل جا رہا تھا اور راستے میں لفٹ لے کر بنک چوک کنوہا پہنچا اور پھر پیدل چل پڑا پیچھے سے ایک سیاہ ویگو ڈالا جس میں اظہر ربانی،قیصر ربانی،عدیل اور ولی الرحمان جو مسلح ہاے پستول تھے سوار تھے نے زبردستی گاڑی سے نیچے اتار لیا اور اپنی گاڑی کلرسیداں کی طرف موڑ لی،میں نے شدید مزاحمت کی جس پر ملز مان نے چوہدری ذوالفقار کے بھٹہ خشت کے قریب گاڑی روکی پیچھے سے ایک اور سفید آلٹو کار جس میں چار نامعلوم افراد مسلح کلاشنکوف سوار تھے نے کہا کہ اسکو گاڑی سے نیچے پھینک اور ملزمان نے مجھے گاڑی سے نیچے دھکا دے دیا جس سے میں گر گیا اور اظہر ربانی نے قتل کرنے کی نیت سے مجھ پر فائرنگ کی جو ایک فائر میری دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگا۔ وجہ عناد یہ ہے کہ عمیر رضااظہر ربانی کے گھر گھریلو ملازم تھا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – January 5, 2025) – A man was shot and injured by four assailants and left at a deserted location before the attackers fled.
Shahnawaz, also known as Shani, a resident of Jaswala, filed a police report stating that he was en route to drop off a friend at Smot when he encountered numerous vehicles stopped on Choa Road. Upon investigation, he found his brother, Umair Raza, lying in a pool of blood. Shahnawaz immediately transported his brother to THQ Hospital Kallar Syedan, from where he was referred to a hospital in Rawalpindi due to the severity of his condition.
After regaining consciousness, Umair Raza recounted that he had been walking from Lala Ji Hotel towards Smot and accepted a ride to Bank Chowk Kanoha, continuing on foot from there. A black Vigo pickup carrying Azhar Rabbani, Qaiser Rabbani, Adeel, and Wali-ur-Rehman, all armed with pistols, intercepted him. They forcibly took him into their vehicle, turning towards Kallar Syedan.
Despite resistance, the attackers stopped near Chaudhry Zulfiqar’s brick kiln, where another white Alto car arrived with four unidentified individuals armed with Kalashnikovs. The men ordered Umair to be thrown out of the vehicle. Azhar Rabbani then fired at Umair with the intent to kill, hitting him in the right calf.
The attack is believed to have been motivated by a personal dispute, as Umair Raza had previously worked as a domestic employee at Azhar Rabbani’s residence. Authorities are investigating the case, and efforts to apprehend the suspects are underway.
کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2025/26 کیلیے امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کر دی گئی
The final list of candidates for the annual elections of the Kallar Saydan Bar Association for 2025/26 has been published
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05جنوری 2025ء)— کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2025/26 کیلیے امیدواروں کی حتمی لسٹ آویزاں کر دی گئی ہے تین گروپ سامنے آ گئے، صدارت کے عہدے کیلیے تین امیدواروں وقاص حیدر شاہ ایڈووکیٹ،عامر حسین بھٹی اور مبشر سلیم ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری کیلیے محمد ابرہیم ایڈووکیٹ،محمد قمر سلطان راجہ اور سمیر حسن راجہ ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ اسی طرح نائب صدارت کیلیے محمد منشا عباسی اور راجہ محمد اسرار ایڈووکیٹ کے درمیان پنجہ آزمائی ہو گی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلیے عاطف حبیب وارثی اور نعمان عابد ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
موہڑہ وینس کنوہا کنوہا میں برطانیہ میں مقیم محمد خرم کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں موجود تمام قیمتی سامان جل کر رکھ کا ڈھیر بن گیا
A short circuit in the house of Muhammad Khurram, a resident of the UK, in Mohra Vaince Kanoha, caused a fire, burning all the valuables in the house to ashes
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05جنوری 2025ء)— شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی, گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ کلرسیداں کے نواحی گاؤں موہڑہ وینس کنوہا کنوہا میں برطانیہ میں مقیم محمد خرم کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر بھڑک اٹھی جس سے گھر میں موجود تمام قیمتی سامان جل کر رکھ کا ڈھیر بن گیا۔ ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ گاڑی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی تاہم متاثرہ گھر تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو کے اہکاروں نے مقامی افراد کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ ریسکیو اہلکار ثاقب فراز کے مطابق نقصان کا اندازہ دس لاکھ روپے لگایا جا رہا ہے۔
ہانگ کانگ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں میں دو کی میتیں پاکستان اور ایک کی برطانیہ روانہ کردی گئی
Bodies of two of three Pakistanis killed in Hong Kong traffic accident sent to Pakistan, one to UK
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 05جنوری 2025ء)—ہانگ کانگ میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانیوں میں دو کی میتیں پاکستان اور ایک کی برطانیہ روانہ کردی گئی محمد فیصل کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں اور احتشام کا کھڑی شریف آزادکشمیر سے تھا جبکہ کھڑی شریف میرپور ازادکشمیر سے تعلق رکھنے والے ندیم کی میت برطانیہ روانہ کر دی گئی حادثے کا سب سے افسوسناک پہلو یہ بھی تھا کہ ندیم کی حادثے سے صرف تین ایام قبل شادی ہوئی تھی