Kahuta: Shahid Khaqan Abbasi Criticizes Rulers, Calls for Educated Leadership to Save Pakistan
شاہد خاقان عباسی کا حکمرانوں پر تنقید، پاکستان کو بچانے کے لیے تعلیم یافتہ قیادت پر زور
Raja Imran Zamir4 days ago
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،29دسمبر2024)— سابق وزیر اعظم پاکستان و سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل مٹور کے گاؤں تھوھا خالصہ میں راجہ بابر کی دعوت پر ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر چوہدری سرفراز افضل۔ حافظ عثمان عباسی۔احسن ستی ایڈووکیٹ۔ میزبان راجہ بابر نے بھی خطاب کیا۔شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ جو کام کیا میرٹ پر کیا۔ 35سالوں سے سیاست کر رہاہوں۔بہت سارے کام کرائے لیکن کبھی تختی نہیں لگائی نہ افتتاحی تقریب کبھی رکھی۔ کیونکہ یہ سب فلاحی کام ہیں اور یہ آپ کا حق ہے۔ منتخب نمائندوں کاکام ہو تا ہے کہ عام عوام تک بنیادی چیزیں پہنچائیں۔ اپنے حلقے میں بجلی،گیس،پانی کے لیئے فنڈز مہیا کیئے اسی طرح تعلیم کے شعبے میں اور صحت کے شعبے میں فنڈز فراہم کر کے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی۔میں نے کبھی کسی سے انتقامی سیاست نہیں کی نہ ہی اس کا قائل ہوں۔یہ حلقہ ایک منفرد مقام رکھتا ہے کیونکہ اس حلقہ میں نہ پیسہ چلتا ہے نہ دھاندلی ہوتی ہے۔ پچھلاایکشن میرے لیئے مشکل تھاکیونکہ حلقہ کا دباؤ تھا کہ الیکشن لڑیں چاہے آزاد ہی لڑ یں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ کر اقتدار کو عزت دو کا نعرہ لگایا جس سے پارٹی اور قیادت سے اختلافات ہوئے۔ کبھی کسی عہدے کی خواہش نہ کی اور نہ کسی سے کہا بلکہ حلقہ کے عوام کے دباؤ کے باوجود الیکشن نہ لڑا اور خرابی کا حصہ بننا میرے لیے ممکن نہیں تھا۔ اس حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کو ہم نے ہی بنائی تھی سب کو اکھٹا رکھا تھا۔ اور عزت کی سیاست کو اس حلقے میں محفوظ رکھا۔ آج جو حکمران ہیں نہ تو ان کی عزت اور نہ ہی کوئی اختیار ہے۔کیونکہ جو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں یہ عوام کی ووٹ سے نہیں آئے۔یہ جو اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں ان کو بھی پتا ہے کہ کس نے ان کوعوام پر مسلط کیا گیا ہے۔ ان حکمرانوں سے کوئی امید نہ رکھنا کہ یہ ملک کو ترقی دے سکیں گئے۔ کیو نکہ ان کا اسمبلیوں میں آنے کا طریقہ ہی غلط ہے۔ یہ عوام مسائل حل کرنے نہیں آئے اپنے اقتدار کت مزے لوٹنے آئے ہیں۔ اس لیئے ہم نے ایک نئی جماعت بنائی ہے جس کانام عوام پاکستا ن ہے۔ہماری جماعت کا مقصد یہی کہ پڑے لکھے لو گ آگئے آئیں جو ملک کی بھاگ دوڑ اچھے سے سنبھال سکیں۔صلاحیت والے لوگ ہوں۔ بہتر شہریت رکھتے ہوں جو ملک کے مسائل حل کر سکتے ہوں صرف اقتدار کے بھوکے نہ ہوں۔ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ہم سب نے مل کر اس ملک کو بچانے ہے۔ ماضی کی تلخیوں کو بھلاکر چلیں گے تو بہتری آئیگی۔ شاہد خاقان عباسی کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔
Kahuta – (Pothwar.com, Imran Zamir, December 29, 2024) – Former Prime Minister and leader of the Awaam Pakistan Party, Shahid Khaqan Abbasi, addressed a workers’ convention in Thoha Khalsa, Union Council Matore, Tehsil Kahuta, at the invitation of Raja Babar. The event was also addressed by Chaudhry Sarfraz Afzal, Hafiz Usman Abbasi, Ahsan Satti Advocate, and host Raja Babar.
Abbasi declared during his speech that he has never compromised on principles, emphasizing that all his political work over the past 35 years has been based on merit. Despite initiating numerous development projects, Abbasi stated that he never held inauguration ceremonies or placed plaques, asserting that such welfare projects are the public’s right. He stressed that the responsibility of elected representatives is to ensure essential services such as electricity, gas, and water reach the people, alongside improving education and healthcare facilities.
He highlighted that he refrains from engaging in retaliatory politics, priding himself on keeping the political atmosphere in his constituency clean and transparent. Abbasi noted that the constituency is unique as neither money nor rigging influences elections there. Reflecting on the previous election, Abbasi admitted it was challenging due to pressure from his constituency to contest, even as an independent candidate.
Abbasi criticized the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), accusing it of abandoning its “Respect the Vote” slogan in favor of “Respect the Power,” leading to internal conflicts. He asserted that he never sought positions of power and refrained from contesting elections despite public pressure, refusing to contribute to political corruption.
He claimed that the ruling elite lacks both authority and respect, arguing that those in parliament were not elected by the people but installed by unseen forces. Abbasi expressed skepticism about the government’s ability to drive national progress, attributing their rise to flawed electoral processes and personal gains rather than public service.
Announcing the formation of the Awaam Pakistan Party, Abbasi declared that the new party aims to bring educated and capable leaders into politics to address the nation’s pressing issues. He stressed the need for competent individuals committed to national welfare, not personal ambition.
Abbasi concluded by urging unity and a forward-looking approach, asserting that Pakistan stands at a critical juncture and collective efforts are required to rescue the nation from further decline. His address was met with an enthusiastic and warm reception from the audience.
عنائت اللہ ستی کو پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کا صدر مقرر کر دیا گیا
Inayatullah Satti appointed as President of Pakistan Tehreek-e-Insaf Tehsil Kahuta
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،29دسمبر2024)—سابق چیئرمین زکوۃٰ کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی کو پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کا صدر اور راجہ عاطف جنجوعہ ایڈووکیٹ آف مٹور کو پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کا جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری عقیل خان ایڈووکیٹ نے نوٹیفکیشن جا ری کر دیا۔
آغا سید مشتا ق نقوی نے اپنی جیب سے23لاکھ روپے کی خطیر رقم لگا کر سید حسن شاہ روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی تعمیر کر ا دی
Agha Syed Mushtaq Naqvi Spends 2.3 Million Rupees from His Own Pocket to Construct Syed Hassan Shah Road in Dera Mushtaq Shah City
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29دسمبر2024) آغا سید مشتا ق نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کا عوامی خدمت کاسلسلہ بددستور جاری،اپنی جیب سے23لاکھ روپے کی خطیر رقم لگا کر سید حسن شاہ روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کی تعمیر کر ا دی، اہلیان علاقہ کی طرف سے معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے قریبی شہر ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کے قریبی گاؤں کھر انگ سید اں جانے والی روڈ (حسن شاہ روڈ)جو کافی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اہل علاقہ کے مسلہ کو دیکھ کر علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی نے اپنی ذاتی جیب سے 23لاکھ روپے کی خطیر رقم لگاکر ایک ہزار پچیس فٹ لمبی اور 14فٹ چوڑی سڑک تعمیر کرا کر عوام کا سب سے بڑا مسلہ حل کر دیا اہلیا ن نے سب سے بڑا درینہ مسلہ حل کرانے پرمعروف سماجی شخصیت آغا سید مشتا ق نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین کیا۔
راجہ خضر اقبال وفات پا گے نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت
Raja Khizr Iqbal passes away; large number of political and social figures attend namaz e janaza
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29دسمبر2024) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کے کزن،راجہ ظفر اقبال کے بھائی اور سمیر جنجوعہ کے والد راجہ خضر اقبال وفات پا گے نمازے جنازہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، ان کی نمازے جنازہ میں سابق ایم پی اے شوکت محمو د بھٹی،برگیڈ ئیرشاز الحق جنجوعہ،راجہ عامر عظیم،راجہ یاسر ایڈووکیٹ کواڈینٹر ایم این اے،چیئرمین راجہ ندیم احمد، چیئرمین راجہ فیاض احمد، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،چیئرمین راجہ ممتاز حسین لہڑی،سابق ناظم سردار الیاس اختر،راجہ عطیق جنجوعہ،ملک اللہ نوازاعوان، ملک آصف اعوان،علی جنجوعہ،سابق وائس چیئرمین ملک غلام مرتضیٰ،راجہ فیضا ن تبریز جنجوعہ،ماسٹر راجہ نعیم مٹور، شیخ شعور قدوس کلر سیداں،راجہ شیر افضل جنجوعہ، راجہ شجاع جنجوعہ،راجہ ثقلین ممیام،راجہ محمد جاوید آف سکوٹ،ظفرا قبال کیانی، اویس ظفر کیانی، راجہ بابو ظفر اقبال،سابق ناظم راجہ الطاف حسین،راجہ رفاقت جنجوعہ،انور ستی، حاجی محمد سلیم،نوجوان سیاسی شخصیت ذویب وحید ستی، راجہ اشتیاق جنجوعہ آف نتھوٹ، ٹھیکیدار قمر عباسی،ٹھیکیدار راجہ ساجد آف ہوتھلہ،کونسلر عباس پپو، کامر ان کیانی بگلہ،بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جمیل اختر آف ممیام، راجہ اذان جمیل جنجوعہ،پٹواری راجہ ہارون اکبر، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔