24 December 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The Sambla-Dhaliter Road in Tehsil Kahuta has deteriorated

منتخب عوامی نمائندوں کی عدم توجہی تحصیل کہوٹہ کے علاقہ سمبلاہ دھلیتر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24دسمبر2024)
منتخب عوامی نمائندوں کی عدم توجہی تحصیل کہوٹہ کے علاقہ سمبلاہ دھلیتر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سفر کرنا محال ہو گیا،عوام علاقہ کسی مسیحا کے انتظار میں، تفصیل کے مطابق یونین کونسل کھڈیوٹ کے علاقہ سنمبلا جوکہ کہوٹہ سے تقریبا 13 کلو میٹر کے فاصلے پرہے مگر افسوس کہ تاحال سمبلاہ دھلیتر روڈ کا کام مکمل نہ ہو سکا،اہلیان علاقہ سراپا احتجاج، ان کا کہنا ہے کہ روڈ کا جو ٹکڑا تعمیر ہو چکا ہے وہ بھی ناقص میٹریل کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے، دھول مٹی کی وجہ سے اہلیان علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ روڑ کے قریب قدیمی تالاب جس مال مویشی پانی پیتے تھے اس بھی بلاوجہ کھداء کر کے بند کر دیا جبکہ پکی دیواریں گرا دی جس سے اہل علاقہ کی پریشانیاں مزید بڑ گئیں،ارباب اختیار سے اپیل کرتے ہیں کہ روڈ کو فوری تعمیر کے علاقہ کی مشکلات کم کی جائیں۔

Matore (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, December 24, 2024) – Due to the negligence of elected representatives, the Sambla-Dhaliter Road in Tehsil Kahuta has deteriorated, making travel extremely difficult. The local community waits in hope for a saviour.

According to details, the area of Sambla in Union Council Khadot, approximately 13 kilometres from Kahuta, remains without a completed road. Frustrated residents continue to protest, highlighting that even the partially constructed section of the road has started to crumble due to the use of substandard materials.

The dust and debris have led to health issues among locals. Additionally, an old pond near the road, once a water source for livestock, has been unnecessarily excavated and sealed off, with its concrete walls demolished, increasing the hardships of the community.

Residents urge authorities to take immediate action to complete the road and alleviate their suffering.

آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والی گاڑی تحصیل کہوٹہ کے نزدیک آزاد پتن (بھتیا) کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں چار افراد جا نبحق

A vehicle going from Azad Kashmir to Rawalpindi fell into a deep gorge at Azad Pattan (Bhatia). Four people were killed in the accident.

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،24دسمبر2024) — آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والی گاڑی تحصیل کہوٹہ کے نزدیک آزاد پتن (بھتیا) کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ میں چار افراد جا نبحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں زخمی مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ آزاد پتن کے نزدیک بھتیا کے مقام پر مکی مسجد کے قریب ٹریفک حادثہ میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گرنے سے چار مسافر شہزاد انور، اعجاز انور، ثریا انور اور ملک شہزاد موقع پر جانبحق ہوگئے۔ جبکہ تین مسافروں پانچ سالہ دعا فاطمہ، عبدالحد، ابو بکر زخمی ہوگئے۔ حادثہ میں جانبحق ہونے والوں اور زخمی مسافروں کا تعلق راولپنڈی اور تراڑ کھل سے بتایا جاتا ہے۔

چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض کا صاحبزادہ راجہ سعدین نواز جنجوعہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا

Wedding celebrations of Raja Saadeen Nawaz Janjua, son of UC Bior Chairman Raja Muhammad Fayyaz

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24دسمبر2024)
چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض کا صاحبزادہ راجہ سعدین نواز جنجوعہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا، دعوت ولیمہ کی تقریب میں راجہ محمد ظفر الحق سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات کی شرکت،،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی بیور راجہ محمد فیاض کا صاحبزادہ راجہ سعدین نواز جنجوعہ رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا،دعوت ولیمہ کی تقریب میں چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمدظفر الحق،صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سجادہ نشین بلاوڑہ شریف حق خطیب سرکار،مسلم لیگ ن کے ایم این اے ایم این اے راجہ قمر الاسلام،مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد، سابق ایم این اے جاوید اخلاص، ایم این اے ملک ابرار،چوہدری منظور، وقار ڈار، راجہ ریاست، راجہ افتخار کوٹلی آزاد کشمیر،چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین،چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر،چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،چیئرمین چوہدری محمد یونس، چیئرمین راجہ پرویز قادری سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی، سماجی،مذہبی اور کاروباری شخصیات نے شرکت۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button