23 December 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Inauguration ceremony of the “Clean Punjab” project in Chauk Pindori,

کلر سیداں کے نواحی قصبے چوکپنڈوری میں "صاف ستھرا پنجاب"کا افتتاح

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 23 دسمبر 2024)— وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے صاف ستھرا پنجاب ضلع راولپنڈی کی کوارڈینیٹر رکن پنجاب اسمبلی اسما ناز عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب صفائی اور ماحولیات کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہیں جس سے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول میسر آئے گا۔ نجی کمپنیوں کے اشراک سے پنجاب کے ہر شہر اور دیہات میں صفائی کے نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کی مشینری خریدی گئی ہے اور ایک لاکھ افراد کو ان کی دہلیز پر روزگار میسر آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کے نواحی قصبے چوکپنڈوری میں “صاف ستھرا پنجاب”کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ معام اعجاز اور سیکرٹری یوسی گف یاسر محمود قریشی بھی موجود تھیاسما ناز عباسی نے کہا کہ پروگرام کا مقصد علاقے کو گندگی سے پاک کر کے صحت مند اور خوبصورت شہر بنانا ہے ہماری حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی سب سے پہلے شہروں میں صفائی کے چیلنج سے نمٹنے کا اعلان کیا اور اس نئی سکیم کے تحت عملی طور پر کام شروع ہو چکا ہے جس کیلئے جدید چھوٹی بڑی گاڑیاں خرید کر نظام میں شامل کی گئی ہیں اور اس مقصد کیلئے نجی کمپنیوں سے اشتراک داری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کی شکایات اور کام کرنے والے سینٹری ورکروں کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی۔

Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 23, 2024) – Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has initiated revolutionary measures to improve cleanliness and environmental standards across the province, said Asma Naz Abbasi, Coordinator for Clean Punjab and Member of the Punjab Assembly.

Speaking at the inauguration ceremony of the “Clean Punjab” project in Chauk Pindori, a suburb of Kallar Syedan, Abbasi highlighted the collaborative efforts with private companies to ensure waste management systems in every city and village. She announced that advanced machinery worth billions has been procured, and 100,000 jobs will be created at the community level.

The event was attended by Kallar Syedan Assistant Commissioner Ishtiaq Ullah Khan Niazi, Assistant Director of Local Government Mam Izaz, and UC Guff Secretary Yasir Mahmood Qureshi. Abbasi emphasized that the initiative aims to transform areas into healthier and more beautiful spaces by eliminating waste.

Abbasi noted that upon taking office, the government prioritized urban cleanliness and has already begun implementation by integrating modern vehicles into the system and partnering with private firms. A mobile app will allow residents to file complaints and monitor the performance of sanitation workers, ensuring transparency and efficiency.

اپنی جماعت اور قیادت سے وفاداری ہی کارکن کو آگے لے کر جاتی ہے, انجینئر قمراسلام راجہ

Loyalty to one’s party and leadership is what takes a worker forward, Engineer Qamar Islam Raja

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 23 دسمبر 2024)—مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعت ماں کی طرح ہوتی ہے اور یہ اسی نوعیت کی وفاداری اور اطاعت مانگتی ہے بڑے بڑے پھنے خانوں نے بھی جب اپنی جماعت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی کوشش کی تو وہ نشان عبرت بن گئے انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف راولپنڈی کی ہی بہت ساری مثالیں موجود ہیں کہ یہاں پر راج کرنے والے آج کہاں ہیں سب کو علم ہے انہوں نے کہا پارٹی تلوار نہیں چلاتی نہ ڈنڈا مارتی ہے صرف رخ پھیر لیتی ہے اور پھر غیر محسوس انداز میں ایک نیا نام اپنی پہچان بنا لیتا ہے، قافلے کے روٹ اور رفتار کا تعین قافلہ سالار ہی کا اختیار ہے اور اس پر چلنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا ماحول بن رہا ہے اور ان حالات میں جماعتی ڈسپلن کی اہمیت مزید بڑھ کر سامنے آئے گی۔اس لیئے کارکن اپنی جماعت سے بڑے رہیں اپنی جماعت اور قیادت سے وفاداری ہی کارکن کو آگے لے کر جاتی ہے اس کے لیئے ثابت قدمی اشد ضروری ہے۔

چوہدری شاہد اکبر گجر کو لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کا کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر ان کے اعزاز میں دعوت عشائیہ

Reception held for Chaudhry Shahid Akbar Gujjar on his appointment as the coordinator of Labor Wing Tehsil Kallar Syedan

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 23 دسمبر 2024)—کنوہا کے نوجوان ضیاء بابر نے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری شاہد اکبر گجر کو لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کا کوآرڈینیٹر مقرر ہونے پر ان کے اعزاز میں دعوت عشائیہ دی جس میں چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،راجہ عاصم صدیق،راجہ اظہر،مبشر رؤف بٹ،محسن بٹ، نقاش منظور راجہ،بابر جٹ، ارشاد وارثی اور اکرام الحق قریشی نے شرکت کی چوہدری شاہد گجر نے ضیابابر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف بستیوں میں جاری سوئی گیس کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے تمام لوگ مل کر اس منصوبے کو مکمل کروائیں اس میں رکاوٹیں ڈالنا اپنی نسل سے بدترین دشمنی ہے۔

دھمالی میں ریٹائرڈ مدرس سردار محمد غیاث انتقال کر گئے

Retired master Sardar Muhammad Ghiyas passes away in Dhamali

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 23 دسمبر 2024)— ماسٹر سردار محمد وحید کے بڑے بھائی ریٹائرڈ مدرس سردار محمد غیاث انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی جس میں آزاد کشمیر حکومت کے وزیرصنعت راجہ محمد صدیق،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،راجہ اظہر اقبال،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،حاجی طارق تاج،عثمان سلطان وڑائچ،زاہد محمود وڑائچ،مبشر کیانی،سردار محمد آصف،چوہدری آصف نورانی،نمبردار عصمت اللہ،حمزہ خان اور دیگر نے شرکت کی۔

سوئی چیمیاں میں مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن عشرت حسین چیمہ انتقال کر گئے

PML-N activist Ishrat Hussain Cheema passes away in Sui Cheemian

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 23 دسمبر 2024)—مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن عشرت حسین چیمہ انتقال کر گئے نمازجنازہ سوئی چیمیاں میں ہوئی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،صاحبزادہ بدر منیر،محمد اعجاز بٹ،ملک جمیل عادل،ملک شیرافگن،چوہدری توقیر اسلم،اورنگزیب چیمہ،طاہر چیمہ،تنویر چیمہ، تنویر اختر شیرازی،اسحاق بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button