DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Pirwadhai Police Arrest Citizen Seeking Justice Outside DSP Office, Release Follows Media Coverage

پیرودھائی پولیس نے ڈی ایس پی آفس کے باہر انصاف کے لیے آئے شہری کو گرفتار کر لیا، میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد رہائی

روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,23،دسمبر، 2024ء ) —تھانہ پیرودھائی پولیس کی انصاف کے لیے آئےہوئے شہری کو ڈی ایس پی سٹی کے دفتر کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا, ایس ایچ او پیرودھائی نے اپنے خلاف خبر چلوانےاوردرخواست دینے کا غصہ متاثرین پر نکال دیا(ذرائع)
متاثرہ فیملی کا آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سےنوٹس کامطالبہ,میڈیاپرخبرچلنےکےبعداورافسران کےنوٹس میں لانے کےبعدمتاثرہ شہری کوچھوڑدیا گیا

Rawat – (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 23, 2024) — Pirwadhai Police arrested a citizen who had come to seek justice outside the DSP City office. According to sources, the arrest was made in retaliation by the SHO of Pirwadhai after the citizen filed a complaint and highlighted grievances against the officer in the media.

The affected family has called on the IG Punjab and CPO Rawalpindi to take notice of the incident. Following media coverage and intervention by senior officers, the detained citizen was released. The family continues to demand accountability for the unlawful arrest.

چیئرپرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ پنجاب بریگیڈئیر(ر )بابر علاؤ الدین نے راولپنڈی رنگ روڈ کا دورہ کیا۔

Chairperson Chief Minister Surveillance Directorate Punjab Brigadier (Rtd) Babar Alauddin visited Rawalpindi Ring Road

روات –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,23،دسمبر، 2024ء ) —چیئرپرسن وزیر اعلیٰ سرویلنس ڈائریکٹوریٹ پنجاب بریگیڈئیر(ر )بابر علاؤ الدین نے راولپنڈی رنگ روڈ کا دورہ کیا۔کیمپ آفس خالصہ خورد میں رنگ روڈ منصوبے پر ان کو بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی خواہش ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ جلد از جلد مکمل ہو۔رنگ روڈ کے مکمل ہونے کے بعد راولپنڈی کی ٹریفک کے مسائل حل ہونگے اور مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رنگ روڈ منصوبہ 40فیصد مکمل ہوچکا ہے۔بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے راولپنڈی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں اور غیر مجاز تعمیرات کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات دیں۔ دریں اثناء بریگیڈئیر(ر) بابر علاؤ الدین نے جمعہ کو ٹریفک ہیڈ کوارٹرز ریس کورس کا بھی دورہ کیا۔ سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نےسٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ بریگیڈئیر(ر) بابر نے لائسنسنگ ون ونڈو آپریشن، ٹریفک ہیڈکوارٹرز میس اور دیگر برانچز کا وزٹ کیا۔ انہوں نے شہباز شریف پارک لائسنس سینٹر کا بھی دورہ کیا ۔

Show More

Related Articles

Back to top button