DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Punjab Patrolling Police Chauk Pindori Inaugurates Local Driving License Facility to Promote Traffic Safety

پنجاب پٹرولنگ پولیس چوک پنڈوری نے مقامی ڈرائیونگ لائسنس سہولت کا افتتاح کر دیا، ٹریفک سیفٹی کے فروغ پر زور

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 21 دسمبر 2024)—ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا سنگین جرم ہے تربیت کے بعد لائیسنس حاصل کریں اور گاڑی چلائیں،ہماری کوشش ہے کہ لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت ان کے گھروں کے قریب مہیا کریں تاکہ کوئی بھی بغیر تربیت اور لائسنس کے روڈ پر گاڑی چلانے کی جرات نہ کرے بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اس کی اجازت دینا حادثات میں اضافہ کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کلرسیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں پنجاب پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری چیک پوسٹ پر ڈرائیونگ لائسنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت اور افادیت کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی اور کہا کہ لائسنس کے بغیر کسی کو روڈ پر گاڑی چلانے اور لوگوں کو کچلنے کی ہرگز اجازت نہیں دے جائے گی موٹرسائیکل سوار پہلی فرصت میں لائیسنس حاصل کریں اور ادارہ کی جانب سے دی گئی سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر لائیسنس اجرا کی سہولت کا مقامی سطع پر قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ شہری اپنے گھروں کے قریب ہی اپنے لائسنس حاصل کر سکیں۔اسں موقع پر چوکپنڈوری پوسٹ کے انچارج عتیق الرحمان کیانی و دیگر بھی موجود تھے مقامی حلقوں نے چوکپنڈوری میں ڈرائیونگ لائسنس کی برانچ کے قیام پر پنجاب پثرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 21, 2024) – SSP Patrolling Police Rawalpindi Region, Muhammad Bin Ashraf, emphasized the critical importance of adhering to traffic laws and the severe consequences of driving without a valid license. He encouraged citizens to undergo proper training before obtaining a driving license to ensure safety on the roads.

Speaking on Friday at the inauguration ceremony of a driving license facility at the Punjab Patrolling Police checkpoint in Chauk Pindori, the SSP stated that their initiative aims to make driving licenses accessible close to people’s homes. This measure seeks to deter unlicensed and untrained drivers from taking to the roads, a practice that significantly contributes to traffic accidents.

During the event, he provided a detailed briefing on the importance of driving licenses, stressing that no one will be permitted to drive or endanger others without proper authorization. He urged motorcyclists to take advantage of the new facility and obtain their licenses promptly.

In his remarks, SSP Muhammad Bin Ashraf highlighted that this local initiative reflects the department’s commitment to public convenience. Citizens can now secure their driving licenses without having to travel far.

The ceremony was attended by local officials, including the person in charge of the Chauk Pindori post, Atiq-ur-Rehman Kayani, among others. Residents expressed their gratitude to the Punjab Patrolling Police for establishing the new branch in their locality, which will contribute to safer and more regulated road conditions.

ڈیٹکشن ٹیم نے سرصوبہ شاہ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی چوری کی چیکنگ ,گاؤں انچھوہا پہنچے اور دو میٹرز کو چیک کیا تو میٹرز موقع سے چوری ہوئے تھے

The detection team checked for electricity theft in Sir Sooba Shah and adjoining areas. They reached the village of Anchoha and checked two meters, which were found to have been stolen on the spot

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 21 دسمبر 2024)— ایس ڈی ائیسکو سب ڈویثرن چوآخالصہ انجینر چوہدری جمال لطیف کی ہدایات پر عالم گیر پراچہ کی سربراہی ہیں ڈیٹکشن ٹیم نے سرصوبہ شاہ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی چوری کی چیکنگ کے دوران گاؤں انچھوہا پہنچے اور دو میٹرز کو چیک کیا تو میٹرز موقع سے چوری ہوئے تھے وہاں پر موجود مکان جو کہ اورنگزیب نامی صارف کے نام تھا کو چیک کیا گیا تو مکان کے ساتھ سے گزرنے والی پی وی سی تار سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جا رہی تھی اور جب پی وی سی تار اور کنڈا اتارنے کی کوشش کی تو اس گھر میں رہائش پذیر نبیلہ اختر نامی خاتون اور ایک نامعلوم شخص نے ہماری ٹیم پر حملہ کر دیا، دست درازی کی اور گالیاں دیں،سرکاری موبائل فون چھین کی زمین پر دے مارا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم حیدر علی سکنہ پکھڑال کی بعد از گرفتار ضمانت کی درخواست مسترد

Post-arrest bail application of Haider Ali, resident of Pakhraal, named as accused in a murder case, rejected

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 21 دسمبر 2024)— ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلرسیداں احمد راشد جسرا نے قتل کے ایک مقدمہ میں نامزد ملزم حیدر علی سکنہ پکھڑال کی بعد از گرفتار ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔مدعی مقدمہ محمد غفور کی جانب سے چوہدری اعجاز حسین گجر ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔

موٹرسائیکل لائیسنس حاصل کرنے کی سہولت میں مزید اضافہ

Further increase in the convenience of obtaining a motorcycle license

کلر سیداں – (پوٹھوارڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 21 دسمبر 2024)—ڈی ایس پی ٹریفک کلرسیداں سجاد حسین قریشی نے کہا ہے کہ اعلی حکام نے بغیر لرنر موٹرسائیکل لائیسنس حاصل کرنے کی سہولت میں مزید اضافہ کردیا ہے لہذہ موٹرسائیکل سوار اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں اور بلاتاخیر کلرسیداں دفتر سے رجوع کریں تاکہ انہیں ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button