کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر، 2024ء ) —پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے مرکزی صدر غلام قادر جٹ نے کلرسیداں کے سرگرم مسلم لیگی رہنماوں چوہدری شاہد اکبر گجر اور شیخ ندیم احمد کو لیبر ونگ تحصیل کلرسیداں کا باالترتیب کوآرڈینیٹر اور ڈپٹی کوآردینیٹر نامزد کرتے ہوئےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا چوہدری شاہد گجر کا تعلق یوسی کنوہا اور شیخ ندیم احمد کا کلرسیداں شہر سے ہے ادہر مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی،سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض،نائب ناظم راجہ ظفر محمود،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم،چوہدری توقیراسلم،مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر،جنرل سیکرٹری ماسٹر راجہ ساجد،صدر سموٹ چوہدری محمد طارق،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ نے نئی ذمہ داریوں پر چوہدری شاہد اکبر گجر اور شیخ ندیم احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 16, 2024) — Pakistan Muslim League-N (PML-N) Labour Wing’s Central President Ghulam Qadir Jutt has officially appointed Chaudhry Shahid Akbar Gujjar and Sheikh Nadeem Ahmed as the Coordinator and Deputy Coordinator of the Labour Wing for Tehsil Kallar Syedan, respectively. The formal notification has been issued.
Chaudhry Shahid Gujjar hails from Union Council Kanoha, while Sheikh Nadeem Ahmed represents Kallar Syedan city. Prominent PML-N leaders from the region, including Chaudhry Ikhlaq Hussain (City President), Chaudhry Zain-ul-Abideen Abbas (General Secretary), former UC Bishandot Chairman Muhammad Zubair Kayani, former City Nazim Sheikh Hassan Riaz, and Deputy Nazim Raja Zaffar Mehmood, congratulated the appointees.
Additionally, Youth Wing City President Sheikh Hassan Saraiki, General Secretary Sardar Muhammad Waseem, Chaudhry Tauqeer Aslam, and UC Choa Khalsa President Chaudhry Waqas Gujjar expressed their best wishes. Leaders from Smot, including President Chaudhry Muhammad Tariq and Chaudhry Kamran Aziz Advocate, also extended their felicitations, hoping for the success of Shahid Akbar Gujjar and Sheikh Nadeem Ahmed in their new roles.
سابقہ رنجش پر دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی
Two people injured in shooting from both sides over previous enmity
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر، 2024ء ) —سابقہ رنجش پر دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔دانیال نوریز نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ اپنے بچوں کے بال کٹوانے کےلیے مارکیٹ موجود تھا کہ جبران صفدر جس کے ہمراہ پانچ نامعلوم افراد تھے نے آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی میں نے بھی جواباً گالی دی جس پر جبران نے پستول نکال کر سیدھا فائر کیا جو مجھے ٹانگ پر لگااور میں زخمی ہو کر گر گیا،ادھر محمد ولید نے کراس پرچہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ وہ اپنے کزن جبران صفدر کے ہمراہ اپنی گاڑی میں گھر جا رہا تھا کہ دانیال عرف مون مسلح پسٹل م، انور خان ہمراہ تین کس ملزمان آ گئے اور انہوں نے ہماری گاڑی روک کر ہمیں زبردستی نیچے اتار لیا، دانیال نے سیدھا فائر کیا جو مجھے باہیں بازو پر لگا جب ہم نے پکڑنے کےلیے ملزم دانیال کا تعاقب کیا تو اس نے اپنے پسٹل سے خود پر فائر کرکے زخمی کر دیا۔کلرسیداں پولیس نے دونوں کی درخواستوں پر مقدمات درج کر لیئے
پولیس نے 17 لاکھ مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا
Police register case for dishonoring cheque worth Rs 1.7 million
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر، 2024ء ) — کلرسیداں پولیس نے 17 لاکھ مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج کر لیا۔ فرخ شہزاد سکنہ محلہ صادق آباد نے کلرسیداں پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوے بیان دیا کہ میرا مسمی رضوان احمد سکنہ مندرہ کیساتھ لین دین تھا جس پر میں نے ملزم سے 17 لاکھ روپے لینے تھے جس کی بابت ملزم نے مجھے 17 لاکھ مالیت کا ایک عدد چیک دیا جو اس کے اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا۔
پانچ بچوں کی ماں لاپتہ ہو گئی موبائل نمبر بھی بند مل رھا ہے۔ایک شہری نے مقدمہ درج کروایا
Mother of five children goes missing, mobile number is also found switched off. A citizen has filed a case
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر، 2024ء ) —پانچ بچوں کی ماں لاپتہ ہو گئی موبائل نمبر بھی بند مل رھا ہے۔ایک شہری نے مقدمہ درج کروایا کہ میری 35 سالہ زوجہ جو پانچ بچوں کی ماں بھی ہے گزشتہ روز دوائی لینے کے لیئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں گئی اور واپس نہ آئی اس کے زیر استعمال موبائل فون بھی بند مل رہا ہے مجھے قوی شبہ ہے کہ میری بیوی کو کسی نے اغواء کر لیا ہے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
ہونڈا موٹر سائیکل نامعلوم شخص نے چوری کر لیا
Honda motorcycle stolen by unknown person
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر، 2024ء ) — ملک قاسم اشفاق نے کلرسیداں پولیس کو مقدمہ درج کروایا کہ میں ڈی ایچ اے ہومز میں رہائش پذیر ہوں ۔مجھے کمپنی والوں کی طرف سے ایک عدد ہونڈا موٹر سائیکل ملا ہوا تھا جسے کسی نامعلوم شخص نے چوری کر لیا ہے ۔
سابق کونسلر مرزا عبدالرحمان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
Former councilor Mirza Abdul Rehman’s sister passes away
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,16،دسمبر، 2024ء ) —سابق کونسلر مرزا عبدالرحمان کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں دودھلی میں ادا کی گئی جس میں جے یو آئی کی صوبائی عاملہ کے رکن مولانا احسان اللہ چکیالوی،مولانا قاسم عزیز،چوہدری شاہد گجر،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،راجہ ظفر محمود،عابدزاہدی،حاجی محمد اسحاق،راجہ سعید احمد،مرزا صغیر،توفیق عباسی،راجہ شاہد محمود،راجہ عبدالجلیل اور دیگر نے شرکت کی۔