کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،07، دسمبر، 2024ء ) —کوٹلی ستیاں کے نواحی علاقہ موڑی کرور میں بہن کا رشتہ نہ دینے کی رنجش پردو بھائیوں نظارت اور بشارت کو فائرنگ کر کے قتل اوردو خواتین شدید زخمی کر دیا گیا ۔نوید اختر نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم شیروز ولد شاہنواز نے رات سوا گیارہ بجے فائرنگ کرکے میرے بھتیجوں بشارت اور نظارت کو قتل کردیا جبکہ چھڑانے کیلئے تمثیلہ عرف رمشا زوجہ نظارت ،قمرین اختر اور کرن نسیم آئیں تو ان پر بھی فائرنگ کرکے دو خواتین کو زخمی کردیا گیا ۔ ملزم شیروزواردات کے بعد فرار فرار ہو گیا۔ وجہ عناد یہ ہے شیروز نے بشارت اور نظارت کی ہمشیرہ کا رشتہ مانگا تھا جس کے انکار پر دونوں بھائیوں کو قتل کیا گیا۔ اہل علاقہ اور لواحقین نےدونوں مقتول بھائیوں کے جنازے گاؤں موڑی رتہ جبر مین روڈ پر رکھ کراحتجاج اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
Kahuta (Pothwar.com, December 7, 2024) — In a tragic incident in the suburban area of Moari Karor, Kotli Sattian, two brothers, Nazarat and Basharat, were shot dead, and two women were severely injured over a dispute regarding a marriage proposal.
According to Naveed Akhtar, who filed the case, the accused, Sheroz, son of Shahnawaz, opened fire at 11:15 PM, killing his nephews Basharat and Nazarat. When Tamsila alias Ramsha, wife of Nazarat, along with Qamreen Akhtar and Kiran Naseem, attempted to intervene, the accused fired at them as well, injuring the two women.
The alleged shooter, Sheroz, fled the scene after the attack. The reported motive behind the crime was a rejected marriage proposal from Sheroz for the sister of the victims, which led to the fatal confrontation.
Local residents and family members placed the bodies of the deceased brothers on the main Moari Ratta Jabbar Road in protest, demanding the immediate arrest of the perpetrator.
کہوٹہ نارہ مٹور کا زمین بوس ہونے والا حصہ3ہفتے گزرنے کے باوجود تابھی ٹھیک نہ ہو سکا
Kahuta Nara Matہr collapsed portion has not been repaired even after 3 weeks
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7دسمبر2024) محکمہ ہائی کہوٹہ” کام کاناں کاج کا دشمن اناج کا” کہوٹہ نارہ مٹور کا زمین بوس ہونے والا حصہ3ہفتے گزرنے کے باوجود تابھی ٹھیک نہ ہو سکا،پرکشش تنخواہیں وصول کرنے والے اہلکار سارا دن فارغ بیٹھے گپیں مارتے رہتے ہیں تین ہفتے سے ٹوٹی ہوئی سڑک کے فوٹو اور خبریں میڈیا پر آنے کے باجود نااہل محکمہ ہائی وئے کے کان تک جوں نہیں رینگی،بس مال بناو سکیم میں مصروف ہے، انتہائی اہم روڈ جس پر سارا دن ٹریفک چلتی ہے مگر محکمہ ہے کہ اپنے آپس سے باہر نکل پر دیکھنا بھی گوارہ نہیں کرتے اہلیان علاقہ ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد سے از معاملے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق دوہفتے قبل کہوٹہ نارہ مٹور جو مواڑہ کے قریب موڑ میں پلی زمین بوس ہو گی محکمیں کو آگاہ کیا پرنٹ اورسوشل میڈیا کے ذریعے بھی اطلا ع کی مگر آج 20دن گزرنے کے باوجود نااہل محکمے کے اہلکاروں کے کان تک جوں نہیں رینگی انہوں نے وہاں جا کر ان کو دیکھنا بھی گوارہ نہیں کیا جبکہ آرام سے بیٹھے تنخوائیں اور کرسی کے مزے لے رہے ہیں عوام علاقہ نے ممبران اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق اور راجہ صغیر احمد سے از معاملے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج فرض شناس افسر خرم فیاض ستی کہوٹہ ٹریفک سیکٹر سے سرکل کا درجہ دیا ہے،
“Dedicated Officer Khurram Fayyaz Satti Promoted as Kahuta Traffic Sector Upgraded to Circle Status”
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7دسمبر2024) سٹی ٹریفک پولیس کہوٹہ کے انچارج فرض شناس افسر خرم فیاض ستی کہوٹہ ٹریفک سیکٹر سے سرکل کا درجہ دیا ہے، خرم فیاض ستی کو سرکل انچارج تعینات کرنے پر چیف ٹریفک افیسر راولپنڈی میڈم بینش فاطمہ کا شکریہ ادا کیا،دوستوں عزیزوں کی طرف سے مبارکباد تفصیل کے مطابق چیف ٹریفک افیسر راولپنڈی میڈم بینش فاطمہ نے کہوٹہ ٹریفک سیکٹر کو، سرکل کا درجہ دیا ہے جس میں انسپیکٹر خرم فیاض بطور سرکل انچارج تعینات کیا ہے سی ٹی او کے اس اقدام کو سراتے ہوئے کہوٹہ کے سیاسی سماجی شخصیات سابق ڈی ایس پی عبد المجید کیانی،سابق ایس ڈی اوخالد ستی،سابق نائب ناظم عابد کیانی، جابر کیا نی،وقاص ستی پنجاڑ، انعام کیانی (پنجاب پولیس) سمیت دیگر سماجی و تجارتی حلقوں نے سی ٹی اوراولپنڈی کا شکریہ ادا کیا ہے،خرم فیاض ستی اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کے لیے مشہور ہیں، اور ان کی تعیناتی سے توقع کی جا رہی ہے کہ علاقے میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا خرم ستی پر اس ذمہ داری کا اعتماد اس بات کا عکاس ہے کہ وہ کہوٹہ میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو سنبھالنے اور قوانین کے نفاذ کے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹ سکتے ہیں مقامی شہریوں اور حکام نے ان کی تقرری پر خوشی اور امید کا اظہار کیا ہے کہ خرم ستی کی قیادت سے سڑکوں کی حفاظت میں بہتری اور ٹریفک کے بہاؤ کو منظم کرنے میں مدد ملے گی۔ ان کی مدت ملازمت سے شہر میں مؤثر انتظام اور عوام دوست پولیسنگ کے لیے ایک مثال قائم ہونے کی توقع ہے۔