1 December 2024DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Inauguration ceremony of Chauk Pindori Bhata road held at the residence of Ex Chairman M Zubair Kiyani

سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی رھائشگاہ اور چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ کی افتتاحی تقاریب

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,01،دسمبر، 2024ء ) ——مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کرنے کی باتیں کرنے والوں کی اپنی سیاست داؤ پر لگ چکی ہے آخری کال دینے والی قیادت اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر خود رات کی تاریکی میں فرار ہو گئی عنقریب این اے 51 کی تمام مسلم لیگی تنظیوں کی تنظیم نو کریں گے پرانے کارکنوں کے علاوہ نوجوانوں کو بھی تنظیم سازی میں شامل کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی رھائشگاہ اور چوکپنڈوری بھاٹہ روڈ کی افتتاحی تقاریب سے الگ اکگ خطاب کرتے ہوئے۔سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کی رھائشگاہ پر منعقدہ اجتماع میں سابق چیرمین یوسیز سید راحت علی شاہ،طارق یاسین کیانی،راجہ افتخار،ظفر عباس مغل،توفیق تاج کیانی،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری یاسر ولایت،مرزا ساجد و دیگر نے شرکت کی۔راجہ اسامہ سرور نے کہا کہ زبیر کیانی ہمارے بزرگ اور مسلم لیگ ن کے مخلص رہنما ہیں کلرسیداں کے لوگوں نے انتخابات میں مجھے بڑی عزت دی میں اپنے ساتھیوں کو مایوس نہیں کروں گا ہر قصبہ اور گاوں تک خود جاؤں گا،انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی تمام تنظیموں کی جلد تنظیم سازی کے خواہاں ہیں اس بار نوجوانوں کو بھی تنظیمی عہدے دیئے جائیں گے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑا رہ کر وفا بنھانے والوں کو مکمل عزت و احترام دیا جائے گا۔نئے آنے والوں کا خیرمقدم کریں گے مگر انہیں پرانے کارکنوں پر اولیت نہیں دے سکوں گا۔مجھ سے غلطیاں اور گستاخیاں ہو سکتی ہیں مگر میں کارکنوں کا ساتھ کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔محمد زبیر کیانی نے کہا کہ وہ جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے بھی ہیں کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا جس کے ساتھ رہے اسے انتخابی نتائج بھی دیئے جس کے بعد انہیں جلوس کی شکل میں چوکپنڈوری لے جایا گیا جہاں راجہ اسامہ سرور نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے ہمراہ چوکپنڈوری سے بھاٹہ ساڑھے چھ کلومیٹر سڑک کی تقریب سنگ بنیاد بھی رکھا جس پر دس کروڑ اٹھ لاگت کی آئے گی۔اس موقع پر چوہدری نعیم بنارس،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،صوبیدار غلام ربانی،خان عثمان یوسفزئی،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی،چوہدری شاہد گجر و دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے سڑک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن انتشار اور انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔پاکستان کے عوام ملک دشمن اور ملک کیساتھ غداری کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کی حکومت کو ختم کرنے والوں کی اپنی سیاست داؤ پر لگی ہوئی ہے اور دھرنے کی آخری کال دینے والے کارکنوں کو رات کی اندھیرے میں تن تنہاء چھوڑ کر فرار ہو گئے۔تحریک انصاف انتشار کا دوسرا نام ہے۔ امن تباہ کرنے والوں کیساتھ اچھی طرح نمٹنا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں،انشاء اللہ اگلے اے ڈی پی میں کہوٹہ کلر سیداں کیلئے یونیورسٹی منظور کرواؤنگا۔سوئی گیس کے کم پریشر کے حوالے سے انہوں نے یقین دلایا کہ وہ جی ایم سوئی ناردرن گیس سے بات کر کے اس مسئلے کو حل کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور بچوں کی حاضری کم ہونے کی وجہ سے کچھ تعلیمی اداروں کو ایک سال کیلئے آزمائشی طور پر نجی شعبے کے حوالے کیا گیا ہے
۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ انہوں نے حلقہ پی پی 7میں 3ارب کی لاگت سے 16 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی منظوری دلوائی ہے،چار ماہ کے بعد مزید فنڈز حاصل کر کے دیگر سڑکوں کی حالت بھی بہتر کردونگا۔انہوں نے کہا کہ ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے مگر سوشل میڈیا پر ماحول خراب کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ ہمارا مقابلہ سیاسی میدان میں کل بھی نہ کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب پی ٹی آئی والے دھرنے کا نام نہیں لیں گے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, December 1, 2024)
Pakistan Muslim League-N (PML-N) Parliamentary Secretary Raja Osama Sarwar strongly criticized opponents for attempting to destabilize the PML-N government, asserting that their political futures are now at risk. Addressing separate events, including a gathering at former UC Bashndot Chairman Muhammad Zubair Kayani’s residence and a groundbreaking ceremony for a 6.5 km road project in Chauk Pindori, Sarwar reaffirmed his commitment to development and party reorganization.

He announced plans to revamp all PML-N organizations in NA-51, incorporating seasoned members and youth in leadership roles. “Those who stood by the party during difficult times will be honoured and respected, while new members will be welcomed without undermining the contributions of loyal workers,” he said. Sarwar also emphasized his determination to personally visit every town and village to address the needs of the people.

Former Chairman Muhammad Zubair Kayani praised Sarwar’s dedication, noting that he delivers on his promises and never betrays his commitments. Sarwar was later accompanied by Punjab Assembly Member Raja Saghir Ahmed to inaugurate the Chauk Pindori-Bhata Road, a project valued at 100 million PKR. The event was attended by prominent figures, including Chaudhry Naeem Banaras, Sheikh Nadeem Ahmed, and Sheikh Hassan Saraiki.

During the road ceremony, Sarwar highlighted PML-N’s focus on development and criticized PTI’s disruptive politics. He accused PTI of abandoning their workers in the dead of night during their protests, labelling the party as synonymous with chaos. “The people of Pakistan now recognize those who harm the nation’s interests,” he said.

Sarwar also promised significant advancements in the region, including advocating for a university for Kahuta and Kallar Syedan in the next Annual Development Plan (ADP). He assured residents that issues like low gas pressure could be resolved by engaging with Sui Northern Gas officials.

Punjab Assembly Member Raja Saghir Ahmed highlighted his efforts in securing 3 billion PKR for the construction and repair of 16 roads in PP-7. He assured further funding in four months to address remaining infrastructure needs. Ahmed warned opponents of spreading negativity on social media, urging them to focus on legitimate political avenues instead of creating unrest. He concluded by declaring that PTI’s protests are now a thing of the past.

پیپلز پارٹی کلرسیداں کے وفد نے پراولپنڈی میں منعقدہ پیپلز پارٹی یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت

A delegation of PPP leaders participated in the PPP Foundation Day program held in Rawalpindi

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,01،دسمبر، 2024ء ) ——پیپلز پارٹی کلرسیداں کے وفد نے پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ کی سربراہی میں راولپنڈی میں منعقدہ پیپلز پارٹی یوم تاسیس کے پروگرام میں شرکت کی شرکت کرنے والوں میں سابق چیئرمین ملک شیرافگن،نصیر اختر بھٹی،عاطف اعجاز اور دیگر بھی شامل تھے

 

کلرسیداں پولیس نے دوران گشت و پڑتال چوری کی گاڑی برآمد کر لی

Police recover stolen vehicle during patrol in Kallar Syedan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,01،دسمبر، 2024ء ) —— کلرسیداں پولیس نے دوران گشت و پڑتال چوری کی گاڑی برآمد کر لی۔کلر سیداں پولیس نے کلردھانگلی روڈ پر سہوٹ کے مقام پر معمول کی گشت کے دوران ایک گاڑی نمبری آر آئی ڈی 512کرولا کار ایکس ایل آئی کو روک لیا بعد دریافت ڈرائیور کا نام و پتہ محمود اختر سکنہ موہڑہ وینس کنوہا معلوم ہوا۔ مزید گاڑی کی رجسٹریشن بذریعہ موبائل فون ایپلی کیشن ای پی پی چیک کرنے پر گاڑی کا سٹیٹس چوری شدہ شو ہوا اور گاڑی مذکورہ بالا مورخہ 8 اگست 2023 بجرم 381 اے تھانہ ریس کورس راولپنڈی میں مطلوب پائی گئی۔مزید براں متذکرہ بالا تھانہ کے محرر سے گاڑی بالا کی بابت دریافت کرنے پر اس نے بتایا کہ مذکورہ گاڑی چوری کے مقدمہ میں مطلوب ہے۔مزید مدعی مقدمہ عبداللہ افضل سے موبائل فون سے رابطہ کیا گیا جس پر مدعی مقدمہ نے بتایا کہ گاڑی میری ملکیت ہے جس پر پولیس نے گاڑی متذکرہ بالا بذریعہ فرد بطور وجہ ثبوت قبضہ میں لے لی۔

زین ارشد علی کی تقریب چہلم ہفتہ کے روز دوبیرن کلاں میں ہوئی

Dua e Chelum observed for the late Zain Arshad Ali in Doberan Kallan

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,01،دسمبر، 2024ء ) ——ملٹری اکاؤنٹس کے ریٹائرڈ محمد شبیر خاں کے بھانجے زین ارشد علی کی تقریب چہلم ہفتہ کے روز دوبیرن کلاں میں ہوئی جس میں ازادکشمیر حکومت کے وزیر راجہ محمد صدیق،راجہ ندیم احمد،چوہدری توقیراسلم،راجہ ارسلان نوید ایڈووکیٹ،نمبردار عصمت اللہ،قاضی امجد محبوب،علی افسر بھٹی،صوفی بشیر خان،خان یعقوب خان،راجہ محمد الیاس بنگیال،ڈاکٹر ربنواز،منیر چشتی،اکرام الحق قریشی،راجہ محمد سفیر اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی,01،دسمبر، 2024ء ) ——آزادکشمیر حکومت کے وزیر راجہ محمد صدیق،مسلم لیگ ن کے پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،شیخ سلیمان شمسی،شیخ شعور قدوس، چوہدری شفقت محمود،چوہدری توقیراسلم و دیگر نے چوآخالصہ جا کر مسلم لیگ ن چوآخالصہ کے صدر چوہدری وقاص گجر اور دبئی میں مقیم معروف کاروباری چوہدری ابرار احمد سے ملاقات کی اور ان کے بہنوئی چوہدری محمد ریاض کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button