گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،,13,نومبر2024)—مندرہ پولیس کی کاروائی،مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار، ملزمان سے مسروقہ مویشیوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 07 لاکھ 81 ہزار روپے برآمد، ملزمان سے مسروقہ بھینس اور بچھڑا بھی برآمد ہوا،
گرفتار ملزمان میں بشارت، وقاص اور ارشاد شامل ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی،ایس پی صدر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر
Gujar Khan (Pothwar.com, November 13, 2024) — In a recent operation, Mandra Police apprehended a three-member gang involved in a series of cattle thefts. The suspects, identified as Basharat, Waqas, and Irshad, were found with 781,000 Pakistani rupees, the proceeds from selling stolen cattle. Additionally, police recovered a stolen buffalo and calf from the gang.
SP Saddar Muhammad Nabeel Khokhar affirmed that protecting the lives and property of citizens remains the police’s top priority. He assured the public that the suspects will be presented in court with solid evidence to ensure they receive appropriate punishment.
اندھے قتل کی تین وارداتوں کا سراغ لگا لیا گیا،ڈی ایس پی
Three incidents of unsolved murder have been traced, DSP
گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،,13,نومبر2024)—ڈی ایس پی گوجرخان محمود الحسن رانا نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں ہمارے تینوں تھانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اندھے قتل کی تین وارداتوں کا سراغ لگایا،جن میں دوہرے قتل کی واردات بھی شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا۔ڈی ایس پی نے کہا کہ منشیات کے کل 61 مقدمات درج ہوئے۔ناجائز اسلحہ کے 45 مقدمات درج ہوئے جن میں 41 پستول4 رائفلیں اور 1 کلاشنکوف شامل ہے۔ 71 عدالتی مفرور اور 34 ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کئے گئے۔