31 October 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Businessman Haji Pervaiz Mughal Honored for Social Contributions by Ghulam Rabbani Qureshi Foundation

کہوٹہ کے تاجر حاجی پرویز مغل کو غلام ربانی قریشی فاؤنڈیشن کی جانب سے سماجی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2024)
غلام ربانی قریشی فنڈویشن کی جانب سے سماجی کاموں کے اعتراف میں کہوٹہ کے معروف تاجر حاجی پرویز مغل کو شیلڈ دی گی، شیلڈگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے دی جبکہ ان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر مہرین انور راجہ، سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، سابق صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی شوکت علی عباسی اور آصف شفیق ستی بھی موجود تھے، کہوٹہ کے معروف تاجر حاجی پرویز مغل ایک غریب پرور نیک ملنسار انسان ہیں انتہائی سادہ طبیعت کے مالک ہیں انتہائی خوش اخلاقی سے ہر ایک ساتھ ملتے ہیں وہ ہر آنے والے غریب انسان کی مدد کرتے ہیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, October 31, 2024) – Renowned Kahuta businessman Haji Pervaiz Mughal received a commemorative shield from the Ghulam Rabbani Qureshi Foundation in recognition of his social contributions. The shield was presented by Punjab Governor Sardar Saleem Haider in a ceremony attended by prominent figures, including former Federal Minister Mehreen Anwar Raja, former MNA Ghulam Murtaza Satti, former PPP Rawalpindi District President Shaukat Ali Abbasi, and Asif Shafiq Satti. Known for his humility, kindness, and generosity, Haji Pervaiz Mughal is widely respected for his dedication to helping those in need and his approachable nature.

ایک ماہ سے زاہد کے عرصے کے بعد کہوٹہ کے معروف معالج کیپٹن ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم کے ہسپتال ڈی سیل

Renowned Kahuta Doctors’ Hospital Reopened After Being Sealed for Over a Month

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2024)
ایک ماہ سے زاہد کے عرصے کے بعد کہوٹہ کے معروف معالج کیپٹن ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم کے ہسپتال ڈی سیل، غریب عوام میں خوشی سے کھل اٹھے،پہلے دن ہی مریضوں کی لائنیں لگ گئی،جبکہ کہوٹہ بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے غریبوں کے حقیقی مسیحاء ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم سے ملاقات کیں اور ان کو مبارکبادیں بھی پیش کیں جبکہ بڑھی تعداد میں مریضوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم کہوٹہ وہ واحد ڈاکٹر ہیں کہ جنہوں نے مال نہیں بنایا بلکہ نیکیوں سے اپنا نامہ اعمال برا ہے انہوں نے بغیر کسی لالچ کے اللہ کی مخلوق کی خدمت کی ہے آج کے اس دور میں بھی 3اور 4سو میں چیک بھی کرتے ہیں اور دوائی بھی دیتے ہیں جبکہ ان کے برعکس جو ڈاکٹر اپنے آپ کو بہت بڑا عظیم مسیحا ء اور غریبوں کا خیر خواہ کہلاتے ہیں ان کے پاس جب کوئی مریض چیک اپ کرانے کے لیے آتا ہے تو ان کی نظر ان کی بیماری پر نہیں بلکہ اس کی مالی حالت پر ہوتی ہے کہ اس کو کتنے ہزار کے ٹیسٹ لکھ کر دوں باتوں میں باتوں اس کی مالی حالت پوچھ لیتے ہیں اور پھر اس اپنی (ذاتی لیبارٹری) سے ٹیسٹ کرانے کے لیے ایک لمبی لسٹ تھما دیتے ہیں پھر ان کوایک ہفتے بعد دوبارہ چیک کرانے کا بھی کہتے ہیں اور دوبارہ چیک کرانے کی بھی پھر 9سو روپے چیک اپ کی فیس لے لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد شفیق اور ڈاکٹر محمد علیم دولت کمانے نہیں بلکہ اپنے رب کو راضی کرنے کے لیے بیٹھے ہیں اللہ پاک ان دونوں افراد پر اپنا خصوصی کرم وفضل فرمائے آمین۔

گرد و نواح کے علاقوں میں گندم کی کاشت کا کام اختتام پذیر ہو گیا

The work of wheat cultivation in the surrounding areas has been completed

مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31اکتوبر2024)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور گرد و نواح کے علاقوں میں گندم کی کاشت کا کام اختتام پذیر ہو گیا،پوسٹ آفس ڈیرہ مشتاق کے تمام علاقوں میں زمینداروں نے گندم کی فصل کاشت کر دی ہے جبکہ زراعت افسران سمیت فیلڈسٹاف نے کہا کہ وہ ہمہ وقت کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کی رہنمائی یقینی بنارہے ہیں تاکہ وہ بروقت اور مناسب طریقے سے گندم کی کاشت کرنے اور اپنی محنت کا پھل حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کی جانب سے تمام وسائل بروئے کار لائے گے ہیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button