DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London: Yasar Hussain, Involved in Fraud, Jailed After 12 Years on the Run

دھوکہ دہی میں ملوث یاسر حسین کو 12 سال بعد جیل بھیج دیا گیا

لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 21 اکتوبر 2024) – یاسر حسین، جو مقدمہ چلنے کے دوران ملک سے فرار ہو گیا تھا، تقریباً 12 سال بعد جیل بھیج دیا گیا۔ 43 سالہ یاسر حسین، جس کا تعلق میننگھم کے علاقے ایشبرنہم گروو بریڈ فورڈسے تھا، دسمبر 2012 میں منی لانڈرنگ کے 13 اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے ایک جرم میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔

یہ الزامات اُس رقم کے حوالے سے تھے جو 3 لاکھ 12 ہزار 520 پاؤنڈز حسین کی کاروباری اکاؤنٹس میں جمع ہوئی، جب اس نے ایک کمپنی قائم کی جو دراصل ڈوراسیل بیٹری برانڈ کے طرز پر ایک انرجی ڈرنک تیار کرنے کا دعویٰ کرتی تھی۔

حسین نے مختلف ممالک کی چار بین الاقوامی کمپنیوں کو اس مشروب کی فروخت کے حقوق کے لیے ایڈوانس فیس ادا کرنے پر آمادہ کیا، مگر اُس کے پاس ڈوراسیل کے دانشورانہ حقوق استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی اور اس نے یہ پیسہ عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کے لیے استعمال کیا۔

نومبر 2012 میں ہُل کراون کورٹ میں مقدمہ چلنے کے دوران حسین ملک سے فرار ہو گیا حالانکہ اس کو ضمانت پر رہائی ملی تھی کہ وہ عدالت کے حدود سے باہر نہیں جائے گا۔بعد میں ویسٹ یارکشائر پولیس نے اسے دبئی میں جعلی شناخت کے ساتھ تلاش کیا۔

تاہم، پولینڈ کے حکام نے اسے اس سال اگست میں وارسا ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جب وہ دبئی سے پرواز کرکے وہاں پہنچا۔
حسین کو گزشتہ بدھ (9 اکتوبر) کو برطانیہ واپس بھیجا گیا اور گزشتہ جمعرات کو کراون کورٹ میں اصل مقدمے کے جج کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اسے سزا سنائی گئی۔

London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, October 21, 2024) – Yasar Hussain, who fled the country while he was standing trial, was sent to jail last week almost 12 years after he was convicted.

The 43-year-old, formerly of Ashburnham Grove in Manningham, was found guilty of 13 counts of money laundering and one count of conspiracy to pervert the course of justice in December 2012.

The charges related to £312,520.58 paid into business accounts owned by Hussain after he set up a company to manufacture an energy drink styled on the Duracell battery brand.

He had travelled overseas and persuaded four international companies to pay advance fees for the sole distribution rights to the drink in their respective countries.

But Hussain did not have Duracell’s permission to use their intellectual property and used the money to fund a lavish lifestyle.

During his trial at Hull Crown Court in November 2012, Hussain fled the country despite being bailed not to leave the court precinct.

West Yorkshire Police subsequently traced him to Dubai where he was using a false identity.

However, he was apprehended by Polish authorities in August this year after flying into Warsaw Airport from Dubai.

Hussain was extradited back to the UK last Wednesday (October 9) and appeared before Grimsby Crown Court in front of the original trial judge for sentencing on Thursday last week.

Show More

Related Articles

Back to top button