14 October 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Police Arrest Drug Dealer, Recover 10 Liters of Homemade Alcohol

کہوٹہ پولیس کی کاروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر14، اکتوبر، 2024ء ) –– کہوٹہ پولیس کی کاروائی منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار۔ گرفتار ملزم نوید سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد مقدمہ درج۔کہوٹہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور اس سے 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سب انسپکٹر عبدالمجید ہمراہ ملازمان پولیس تھانہ کہوٹہ ہیڈ کانسٹیبل یاسر محمود،ہیڈ کانسٹیبل سہیل اختر اور کانسٹیبل محمد قاسم سبزاوری روڈ پر معمول کی گشت پر معمور تھے کہ ایک
مشکوک شخص جس کے ہاتھ میں ایک کین تھا جو پولیس پارٹی کو دیکھ کر الٹے پاؤں بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا کو دبوچ لیا۔ اس کے ہاتھ میں ایک کین جس میں 10 لیٹر دیسی شراب موجود تھی۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ایس ڈی پی او کہوٹہ غازی مرزا طاہر سکندر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور منشیات کے ناسور کے خلاف ھمارا جہاد جاری رہے گا۔ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے اور ڈرگ ڈیلرز قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, October 14, 2024) – Kahuta police arrested a drug dealer during an operation and seized 10 liters of homemade alcohol. The accused, Naveed, was apprehended and a case was registered against him.

According to details, Sub-Inspector Abdul Majeed, along with Head Constables Yasir Mahmood, Sohail Akhtar, and Constable Muhammad Qasim, were patrolling the Sabzawari Road when they noticed a suspicious individual carrying a can. The suspect attempted to flee upon seeing the police but was quickly apprehended. The can in his possession was found to contain 10 liters of homemade liquor.

SDPO Kahuta, Ghazi Mirza Tahir Sikandar, assured that the accused will face justice and that efforts to eliminate drug dealing in the region will continue. He emphasized that those who poison the youth with drugs will not escape the law’s grip.

ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کے کوآڈینیٹرحلقہ پی پی سیون راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ

MNA Raja Osama Ashfaq Sarwar’s Coordinator PP7 Raja Yasir Akhtar Advocate visit to Tehsil Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اکتوبر2024)
ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کے کوآڈینیٹرحلقہ پی پی سیون راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ کا تحصیل کہوٹہ کا دورہ، ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقاتیں، مختلف یونین کونسلوں میں ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری،مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہار تعزیت، راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ کے ہمراہ چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، صد ر مسلم یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ حسام رضاء، راجہ نعمان،سرفراز قریشی اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے،ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور کے کوآڈینیٹرحلقہ پی پی سیون راجہ یاسر اختر ایڈووکیٹ نے کی یونین کونسل دکھالی گاؤں سروٹ رضا کیانی کی ساس صاحبہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے کہوٹہ کے معروف تاجر شیخ طارق مرحوم کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت اورمرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے یونین کونسل کھڈیوٹ گاؤں سنمبلا کے رہائشی صوبیدار نصیر احمد ستی کی وفات پر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

سید افتخار حسین شاہ سپر د خاک نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات کی شرکت

Hundreds of political, social and religious figures including MPA Raja Sagheer Ahmed participated in Syed Iftikhar Hussain Shah’s funeral.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈا ٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14اکتوبر2024)
سید افتخار حسین شاہ سپر د خاک نمازے جنازہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیات کی شرکت تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ ڈنگور سیداں والے معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر سید صداقت حسین شاہ کے چچا جان، نوجوان سیاسی شخصیت سید حیدر علی شاہ (سپین)، سید حسن علی شاہ اور سید محسن علی کے والد محترم سید افتخار حسین شاہ جو سپین بار سلونا میں وفات پا گے تھے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی ڈنگور سیداں میں ادا کیا کیا گیا نمازے جنازہ میں مسلم لیگ نے کے MPA راجہ صغیر احمد، سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، پیر سید منیر حسین شاہ، پیر سید ضمیر حسین شاہ، پیر سید مناظر حسین شاہ، سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عناہت اللہ ستی، پٹواری خالد اسلم ستی، مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء، چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ قمر یعقوب، سابق امیدوار براے ایم پی اے سید حاکم بخاری،ممتاز کیانی تاجو، سید مظاہر حسین شاہ، سید سبطین شاہ بخاری، سید ذوالقرنین شاہ بخاری، سید نذابت نقوی،ہیڈ ماسٹر سید شبیر حسین شاہ راجہ قدرت اللہ،ملک اعجاز بھون، ماسٹر راجہ اخلاق آف لونہ، فاران اسلم ستی، ٹھیکیدار توصیف خالد ستی، راجہ مدثر ہوتھلہ، سید سخاوت حسین شاہ، راجہ وقار محبوب،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button