روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13, اکتوبر 2024) –راولپنڈی میں چینی اور دیگر غیرملکی باشندوں کی سکیورٹی مزیدفول پروف بنانے کا حکم دے دیاگیا۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کی جانب سے تمام ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزکے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ راجہ بازار،کمیٹی چوک ،چاندنی چوک یادیگر علاقوں میں بالوں کاکاروبار یا بغیر سکیورٹی گھوم پھرکر کام کرنے والے چائنیزیا دیگر غیرملکیوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ جن ہوٹلوں میں ان کی رہائش ہے وہاں سیکورٹی یقینی بنائیں ، سیکورٹی کے پیش نظر ان کی رہائش کاایک ہی جگہ بندوبست کیاجائے ،ہوٹل مالکان کو ہدایت کی جائے کہ وہ ان سیکورٹی گارڈز فراہم کریں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے ان کی مانیٹرنگ کی جائے ۔اس بات کویقینی بنایاجائے کہ کوئی غیرملکی یاچینی باشندہ بغیر کسی سکیورٹی کے کسی جگہ موومنٹ نہ کرے۔ سیروتفریح کیلئے آنیوالے غیرملکیوں اور چینیوں کی سکیورٹی کا معقول بندوبست کیاجائے ۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 13, 2024) – The Rawalpindi City Police Officer (CPO) has issued directives to strengthen the security of Chinese and other foreign nationals in the city. A circular has been sent to all Divisional SPs, SDPOs, and SHOs, instructing them to ensure the security of foreigners, particularly those working in areas like Raja Bazaar, Committee Chowk, and Chandni Chowk.
The order emphasizes securing locations where foreigners reside, particularly hotels, and ensuring they have adequate security, including CCTV monitoring. Hotel owners are required to provide security guards, and foreign nationals are advised to avoid moving without proper security. Additionally, special arrangements must be made for the safety of tourists, particularly Chinese visitors, ensuring foolproof protection during their stay in Rawalpindi.
The rest of the day’s news is below…
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13, اکتوبر 2024) – رتہ امرال پولیس کی کاروائی،ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ٹاٹا گینگ کے دو ملزمان گرفتار،ملزمان سے چند روز قبل چھینے گئے دو آئی فونز اور رقم 36 ہزار برآمد،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا۔تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب ٹاٹا گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ سلیمان عرف ٹاٹا اور عبد الوہاب شامل ہیں،ملزمان سے چند روز قبل چھینے گئے دو آئی فونز اور رقم 36 ہزار برآمد،ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل اور پیسے چھینتے تھے،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا جا رہا ہے جسکے بعد مزید اہم انکشافات متوقع ہیں،ملزمان کے ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ڈی پی او سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13, اکتوبر 2024) –سول لائنز پولیس کی کاروائی،کچہری و گردونواح سے کار و موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ کار اور 05 موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچہری و گردونواح سے کار و موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی، ملزم سے مسروقہ کار اور 05 موٹر سائیکل برآمدہوئے، ملزم کچہری کی پارکنگ سے وہیکلز چوری کرتا تھا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13, اکتوبر 2024) –بنی پولیس کی کاروائی،02 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، 04 مسروقہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ نصیر اور عبد الرحمٰن شامل ہیں، ملزمان سے 04 مسروقہ موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے ایس ایچ او بنی اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13, اکتوبر 2024) – راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں، 06 ملزمان گرفتار، 03 کلو سے زائد چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم ارباب الٰہی کو گرفتار کرلیا، ملزم سے01 کلو 280 گرام چرس برآمد ہوئی، صدر واہ پولیس نے ملزم بہادر کو گرفتار کرکے ملزم سے 01 کلو 680 گرام چرس برآمد ہوئی، وارث خان پولیس نے ملزم اشفاق سے 510 گرام چرس برآمد کی، صادق آباد پولیس نے ملزمان عدیل اور بادل کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 25 لیٹر شراب برآمد ہوئی، بنی پولیس نے ملزم راشد کو گرفتار کرکے 05 لیٹر شراب برآمد کی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13, اکتوبر 2024) – سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، 42 روز کے دوران 854 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ 6847 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے،قانون کی خلاف ورزی پر 74 لاکھ 55 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 608 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں،پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 45 مقدمات بھی درج کیے گئے، سی پی او کا کہنا تھاکہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 13, اکتوبر 2024) – راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 04 ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور چھری برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ملزم عارف سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، جاتلی پولیس نے ملزم شاہد اقبال سے 01 رائفل 07 ایم ایم، روات پولیس نے ملزم ثقلین سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم افتخار سے چھری برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔