DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation,Announced Free Medical Tests for Kahuta Police Officers and Families

کہوٹہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے لئے غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مفت طبی ٹیسٹ کا اعلان

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر10، اکتوبر، 2024ء ) –– چیئرمین غلام ربانی قریشی آصف ربانی قریشی نے پولیس تھانہ کہوٹہ کےافسران و اہلکاران کا تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان کیاہے۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا دورہ کہوٹہ غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاونڈیشن کا دورہ انتظامات دیکھے جبکہ MOU بھی دستخط کیا۔ بلکل مفت ڈائلیسس شاندار صحت کی سہولیات کی فراہمی اور خواتین کو مفت کورسز کروانے پر چیئرمین غلام ربانی قریشی آصف ربانی قریشی کو سراہا اس موقع پر ڈی ایس پی کہوٹہ غازی مرزا طاہر سکندر، ایس ایچ او سید ذکا اللہ گیلانی، خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، عبد الحمید قریشی ایڈووکیٹ، سفینہ شاہین ایڈووکیٹ، ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ، و دیگر بھی موجود تھے ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے مریضوں کی عیادت کی اور کشمیر کہوٹہ راولپنڈی و دیگر علاقوں کو بلکل مفت ڈائلیسس لیبارٹری اور مختلف کورسز کی فراہمی پر چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاونڈیشن آصف ربانی قریشی کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پولیس تھانہ کہوٹہ کے مفت ٹیسٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا جبکہ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بلقیس ربانی قریشی لیب اینڈ ڈائیگنا سٹک سینٹر کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے، مفاہمتی یاداشت کے تحت کہوٹہ سرکل کے پولیس افسران و جوانوں اور فیملیز کو مختلف اقسام کے لیب ٹیسٹ بلا معاوضہ میسرہوں گے۔فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ایس پی صدر نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ پولیس افسران واہلکاروں کومعیاری ٹیسٹوں اور علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر آصف ربانی قریشی ں ے ایس پی صدر نبیل کھوکھر کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta (Pothohar.com, Imran Zamir, October 10, 2024) – Chairman Ghulam Rabbani Qureshi, through the Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation, has announced free medical tests for officers and staff of Kahuta Police Station. During a visit to the foundation’s facilities, SP Saddar Nabeel Khokhar reviewed the arrangements and signed an MoU with the Bilqis Rabbani Qureshi Lab and Diagnostic Center. This agreement will provide free laboratory tests for police officers, personnel, and their families in the Kahuta Circle.

Chairman Asif Rabbani Qureshi was praised for offering excellent healthcare services, including free dialysis and various courses for women. Prominent local figures, including DSP Kahuta Ghazi Mirza Tahir Sikandar and SHO Syed Zakaullah Gillani, were also present. SP Nabeel Khokhar expressed his appreciation for the welfare efforts, ensuring continued support and cooperation. He emphasized that providing quality healthcare for police officers remains a top priority.

پولیس تھانہ کہوٹہ کی دبنگ کارروائی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب محلہ آڑاہ کا رہائشی مرکزی ملزم گرفتار

The main suspect Faizan Mustafa, a resident of Mohalla Arra who was involved in street crime incidents, is arrested by police station Kahuta

کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام،عمران ضمیر10، اکتوبر، 2024ء ) –– پولیس تھانہ کہوٹہ کی دبنگ کارروائی سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب محلہ آڑاہ کا رہائشی مرکزی ملزم گرفتار۔ گرفتار ملزم سے نو عدد موبائل فون برآمد۔ تفتیش کا آغاز مزید انکشافات متوقع۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کی حدود کی میں شہریوں سے قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل فونز اور نقد رقم چھیننے اور چوری کی وارداتیں رپورٹ ہونے پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کہوٹہ غازی مرزا طاہر سکندر نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ
سید ذکاء الحسن شاہ کو خصوصی ٹاسک دیا۔جس پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ نے سب انسپکٹر عبدالمجید کی سربراہی میں سب انسپکٹر بابر حسین، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عاصم محمود پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مطلوب مرکزی ملزم فیضان مصطفیٰ ولد غلام مصطفیٰ سکنہ آڑاہ محلہ جو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موبائل فون اور نقدی چوری کرتا تھا کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ جس سے دوران تفتیش نو عدد موبائل فونز اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل غازی مرزا طاہر سکندر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button