7 October 2024DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta: Delayed Kahuta-Rawalpindi Road Project Faces Suspension, Major Protests Threatened

کہوٹہ راولپنڈی روڈ منصوبہ تعطل کا شکار، بڑے احتجاج کی دھمکی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،07,اکتوبر2024) — امیر تحریک لبیک ضلع راولپنڈی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ کہوٹہ تا راولپنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس چوبیس ارب کا میگا پراجیکٹ بند ہونے کا خدشہ۔ چار سالوں سے جاری سست رووی کا شکار منصوبہ پر کام بند کر دیا گیا۔متاثرین اور مسافر،ملازمین،مریض،طلباء و طالبات شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ ایک ہفتہ کے اندر کام شروع نہ کیا گیا تو ٹرانسپورٹرون،شہریوں، تاجروں، مسافروں کے ہمراہ زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ترکھیاں، نتھوٹ، وائی کراس، دھپری،سروٹ،ٹھنڈا پانی، ادوالہ، سمیت روالپنڈی کہوٹہ روڈ مصروف ترین شاہراہ کو توڑنے کے بعد نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا عملہ اور ٹھکیدار مشینری لیکر غائب ہو گئے۔ آزاد کشمیر اور راولپنڈی کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ پنڈی روڈ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔امیر تحریک لبیک ضلع راولپنڈی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے مزید کہا کہ عرصہ چار سالوں سے کہوٹہ اور آزاد کشمیر کے عوام کو ذلیل و رسوا کیا جا رہا ہے۔ روڈ کو توڑ کر این ایچ اے عملہ اور ٹھکیدار مشینر ی لے کر غائب ہو گئے ہیں۔ متاثرین بائی پاس کہوٹہ کی زمینوں کی حیثیت کو تبدیل کر کے فصلوں،پھلدار درختوں اور حفا ظتی بند و دیواروں کو توڑ کر متاثرین اور زمینداروں کا کروڑوں روپے کا نقسان کر کے چار سال سے زائد عرصہ سے جھوٹی تسلیاں دی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر امیر تحریک لبیک ضلع راولپنڈی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ متاثرین اور مسافرں سمیت اہلیاں کہوٹہ و آزاد کشمیر کے لوگو ں سے زیادتی ناقابل برداشت ہو گی۔ جلد تمام مقامی ٹرانسپورٹروں تاجروں اور معززین علاقہ سے مل کر احتجاجی مظاہرے کے لیئے لائحہ عمل طے کریں گے۔

Kahuta – (Pothwar.com, Imran Zamir, October 7, 2024) – Colonel (Retd.) Waseem Janjua, leader of Tehreek-e-Labbaik in Rawalpindi District, has expressed concerns over the possible suspension of the Kahuta-Rawalpindi Road and Kahuta Bypass mega project, valued at 24 billion PKR. The project, already plagued by slow progress over the past four years, has come to a halt. This has caused immense hardship for commuters, employees, patients, and students who rely on the road daily.

Janjua warned that if work does not resume within a week, transporters, citizens, traders, and passengers will stage massive protests. The National Highway Authority (NHA) and contractors have disappeared with machinery after tearing up the road at key points, including Tarkhiyan, Natthot, Wai Cross, Dhapri, and other areas. This road, a vital link between Rawalpindi and Azad Kashmir, is now in a dire state, creating severe inconvenience.

He further criticized the authorities for mistreating the local population for over four years, causing millions of rupees in damage to crops, fruit trees, and land by demolishing farms and property along the route. Janjua vowed that the injustice done to the people of Kahuta and Azad Kashmir would not be tolerated, and a plan for protests will soon be devised in coordination with local transporters, traders, and residents.

 پچاس کروڑ سے زائد واٹر سپلائی کہوٹہ کا میگا پراجیکٹ کرپشن اور غبن کا شکار ہو گیا۔

The mega project of Water Supply Kahuta worth more than 50 crores has become a victim of corruption and embezzlement

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،07,اکتوبر2024) — پچاس کروڑ سے زائد واٹر سپلائی کہوٹہ کا میگا پراجیکٹ کرپشن اور غبن کا شکار ہو گیا۔ محکمہ ہیلتھ پبلک راولپنڈی، ٹھیکدار اور مقامی سیاسی شخصیات کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی گرانٹ ضائع ہو گئی۔ کہوٹہ شہر کی نصف سے زائد آبادی دھپری، ادوالہ، بلوہا، گریڈ، سمیت شہر بھر میں نئے پائپ لائنز اور گلیوں کی بندر بانٹ کی گئی۔ کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔ اہلیان علاقہ نے ہزاروں روپے نئے واٹر کنکشن کی مد میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں گزشتہ چند سالوں کے دوران جمع کرائے۔ مگر پانی کا سورس کنویں، ٹیوب ویل اور بوررنگ وغیرہ نہ بنانے سے پرانی چالیس سالہ کہوٹہ شہر کی آبادی کا سورس بھی قابلہ استعمال نہ رہا۔ چالیس سالہ پرانی واٹر سپلائی سکیم کہوٹہ شہر کی زنگ آلود اور زخمی پانی کی پائپ لائنز جگہ جگہ سے لیک ہیں۔محکمہ پبلک ہیلتھ راولپنڈی کی نا اہلی اور کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود پانی نہ ملنے پر اہلیان کہوٹہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اسدعا کی ہے۔

کرنل وسیم جنجوعہ کا حلقہ پی۔پی سیون کے دیہاتوں اور یونین کونسلز سمیت کہوٹہ شہر کا دورہ

Colonel Waseem Janjua visit to Kahuta city including villages and union councils of Constituency PP7

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،07,اکتوبر2024) — مرکزی رہنما امیر تحریک لبیک پاکستان ضلع راولپنڈی کرنل وسیم جنجوعہ کا حلقہ پی۔پی سیون کے دیہاتوں اور یونین کونسلز سمیت کہوٹہ شہر کا دورہ۔ سابق نائب ناظم ہوتھلہ راشد کیانی کے چچا منیر کیانی کی نماز جنازہ میں شرکت۔ یونین کونسل دکھالی سروٹ میں ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت غلام رضا کی رہائشگاہ جاکر انکی ساس کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ کی۔ جبکہ کہوٹہ شہر کے معروف تاجر چوہدری محمود ریاض کی زوجہ۔چوہدری شہزاد۔چوہدری یاسر۔چوہدری فیصل اور چوہدری قیصر کی بھابی اور شیخ قیصر کی والدہ۔شیخ سہیل کی کزن کی وفات پر انکے گھر جاکر فاتحہ اور تعزیت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button