2 October 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Grand Opening of Web Doc Medical Complex in Kahuta to Provide Modern Healthcare at Affordable Rates

پنجاڑ چوک کہوٹہ میں ویب ڈاک میڈیکل کمپلیکس کا شاندار افتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2ستمبر2024)
پنجاڑ چوک کہوٹہ میں ویب ڈاک میڈیکل کمپلیکس کا شاندار افتتاح، صحت پرخاص وعام کا بنیادی حق ہے جس کے تکمیل کے لیے انہوں نے کہوٹہ میں ویب ڈاک میڈیکل کمپلیکس کی بنیاد رکھی ہے۔انتہائی مناسب فیس میں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق عوام کو سہولیات میسر کیں جاہیں گیں،تفصیل کے مطابق ویب ڈاک پرائیویٹ لمیٹیڈ پاکستان میں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عرصہ سات سال سے مصروف عمل ہے، مختلف شعبوں میں عوام کی سہولت کومد نظر رکھتے ہوئے ویب ڈاک نے پاکستان کی تقریبا تمام موبائلز کمپنیوں کے ساتھ مل کر بہت سی پروڈکٹس متعارف کرایں اب ویب ڈاک نے کہوٹہ کی عوام کی درینہ خواہش کے پیش نظر کہوٹہ میں اسلام آباداور راولپنڈی کے اعلی معیار پرویب ڈاک میڈیکل کمپلیکس کا آغاز کیا ہے جس میں دورجدید کے تمام تقاضو ں کومد نظر رکھتے ہوئے سہولیات مہیا کی گئی ہیں جہاں جدید سہولیات سے آراستہ او ٹی، لیبر روم، نومولود بچوں کے لیے جدید طرزپر قائم کی گئی نرسری، تصدق شدہ اور فوری لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت کے ساتھ ساتھ 24 گھنٹہ ایمرجنسی سروسز بھی فراہم کی جاتی ہے، ڈبلیو ایم سی میں 24 گھنٹے ایمبولینس کی سہولت مہیا کی گی ہے ویب ڈاک کے سی ای او مسٹر عاصم عالم کا کہنا ہے کہ ہسپتال کا مقصد کہوٹہ کے عوام کو مناسب فیس کے ساتھ صحت کی جدید سہولیات پہنچانا ہے ان کا کہنا تھا کہ صحت پرخاص وعام کا بنیادی حق ہے جس کے تکمیل کے لیے انہوں نے کہوٹہ میں ویب ڈاک میڈیکل کمپلیکس کی بنیاد رکھی ہے۔

Mator – Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, September 2, 2024) – The Web Doc Medical Complex was inaugurated in Panjar Chowk, Kahuta, with a commitment to ensuring healthcare as a fundamental right for all. The facility aims to provide modern medical services at affordable fees, meeting the needs of the local population.

Web Doc Private Limited, which has been working for public welfare in Pakistan for the past seven years, launched this complex in response to the longstanding demand of the people of Kahuta.

The Web Doc Medical Complex (WMC) offers advanced facilities, including a state-of-the-art operating theater, labor room, neonatal nursery, certified and immediate lab testing, and 24-hour emergency services.

Additionally, ambulance services are available around the clock. CEO of Web Doc, Mr. Asim Alam, stated that the purpose of the hospital is to deliver high-quality healthcare services to the people of Kahuta at reasonable fees, fulfilling their right to accessible healthcare.

حکومت اپوزیشن سے انتقام لینے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرئے

Instead of taking revenge from the opposition, the government should solve the problems of the people

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2ستمبر2024)
حکومت اپوزیشن سے انتقام لینے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرئے،حکومت کے بلند وبانگ دعوئے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں موجودہ حکومت تمام شعبوں میں بری طرع نکال نظر آ رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ غیور اختر جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا حرام کر دیا ہے کہا ں ہے وہ پی ڈی ایم کے کرتا دھرتا جو آئے روز مہنگائی کے خلاف احتجاجی دھرنے دیتے ہوئے نہیں تھکتے تھے آج ان کو ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت نظر نہیں آتی موجودہ دور میں حکمرانوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ترقیاتی کام اور عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان پر مہنگائی کے بم گرا دیئے گئے ہیں مہنگائی کی لہر نے غریب عوام کی کمرتوڑ دی،جس سے غریب عوام کو جینا عذاب بن گیا ہے عام دیہاڑی دار طبقہ سوئی گیس،بجلی کے بلوں اور اشیاء خورد نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں 1000 کی دیہاڑی لگانے والے اب 10سے 15ہزار روپے کہاں سے لائیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور اب عوام پر رحم کریں صرف دعوئے نہیں بلکہ عملی کام کرے فوٹو سیشن کے بجاے عوام کے فلاح کے لیے کوئی کام کریں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button