کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، ستمبر، 2024ء ) –راولپنڈی ڈویثرن کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کلر سیداں میں راولپنڈی ڈویژنل کراٹے چیمپین شپ کا انعقاد۔ 200سے زائدکراٹے کاز کی شرکت۔پرویز شوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں نے چمپیئن شپ جیت لی،ایگل مارشل آرٹس کراٹے کلب راولپنڈی نے دوسری،پرویز شوتوکان کراٹے کلب ٹیم بی نے تیسری پوزیشن، افضل جعفری کراٹے کلب راولپنڈی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔
Kallar Syedan – Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 28, 2024 The Rawalpindi Divisional Karate Championship, organized under the auspices of the Rawalpindi Division Karate Association, was held in Kallar Syedan with the participation of over 200 karate practitioners. Pervaiz Shotokan Karate Club, Kallar Syedan, emerged victorious, clinching the championship title. Eagle Martial Arts Karate Club, Rawalpindi, secured second place, while Pervaiz Shotokan Karate Club Team B finished third. The Afzal Jafri Karate Club, Rawalpindi, took fourth place. Senior Vice President of Pakistan Muslim League-N France, Sheikh Waseem Akram, distributed prizes among the participants.
سرصوبہ شاہ میں معروف معالج ڈاکٹر غلام عباس کے میڈیکل کلینک کی افتتاحی تقریب
Inauguration ceremony of renowned physician Dr. Ghulam Abbas Medical Clinic in Sir Sooba Shah
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، ستمبر، 2024ء ) –پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا نے کہا ہے کہ تیسری دنیا کے ممالک میں صحت کی سب کو فراہمی میں نجی شعبہ کلیدی کردار ادا کر رھا ہے نجی شعبہ اگر فیسوں اور ٹیسٹوں میں نادار افراد کے لیئے رضاکارانہ پیشکشیں کرے تو صحت کے معاملات سے نمٹا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرصوبہ شاہ میں معروف معالج ڈاکٹر غلام عباس کے میڈیکل کلینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد اشرف،راجہ ارشاد،راشد کیانی،صوبیدار مہربان،راجہ فیاض،شبیر احمد، الیاس گجر و دیگر بھی موجود تھے۔ڈاکٹر غلام عباس نے کہا کہ انہوں نے اپنے علاقہ میں طبی سہولتوں کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے مجھے یہاں کے لوگوں کے مسائل سے اگاہی ہے ہمارے ہاں نادار افراد سے فیس نہیں لی جائے گی۔
جمعیت علماء برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالرشید ربانی ایک ماہ کے تبلیغی دورے پر پاکستان پہنچ گئے
Maulana Abdul Rasheed Rabbani, Patron of Jamiat Ulema UK, has arrived in Pakistan on a one-month preaching tour
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، ستمبر، 2024ء ) –جمعیت علماء برطانیہ کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالرشید ربانی ایک ماہ کے تبلیغی دورے پر پاکستان پہنچ گئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر جامعہ دارالعلوم ربانیہ کلرسیداں کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی،مولانا جمشید عباسی،مفتی تاج الرحیم،مولانا نور محمد،مفتی سراج الحق،حافظ عنایت اللہ چکیالوی،کیپٹن محمد رمضان،مولاناحذیفہ رمضان،حاجی محمد افضل اور دیگر نے استقبال کیا۔ پاکستان میں ان کا قیام جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں میں ہوگا یاد رھے کہ مولانا عبدالرشید ربانی کاشمار جید علماء میں ہوتاھے جنھوں نے مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع،مولاناسلیم اللہ خان، مولانایوسف بنوری جیسی بلند پایہ شخصیات سے کسب فیض حاصل کیا۔
میر افضل سکنہ کلر سیداں کے گھر سے نامعلوم ملزمان نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے
Unknown suspects stole cash and gold ornaments from the house of Mir Afzal Sakna Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، ستمبر، 2024ء ) – امیر افضل سکنہ کلر سیداں نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کے گھر سے نامعلوم ملزمان نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے ہیں۔ادھر مسماۃ (غ) نے مقدمہ درج کروایا کہ مسماۃ (ع) میری حقیقی بیٹی ہے،24ستمبر کی شام گھر سے بازار گئی جو تا حال واپس نہ آئی۔بیس یوم قبل لطیف نامی شخص میری بیٹی کے فون پر کالیں کرتا رہا،مجھے قوی یقین ہے کہ اسی نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے۔
مقامی سادات برادری نے کلرسیداں شہر میں ایسی منفرد مسجد و درسگاہ قائم کرنے کا فیصلہ
The local Sadat community decided to establish mosque and seminary in the city of Kallar Syedan
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،28، ستمبر، 2024ء ) –مقامی سادات برادری نے کلرسیداں شہر میں ایسی منفرد مسجد و درسگاہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں تمام مسالک کے افراد کو خوش امدید کہا جائے گا مسجد کا سنگ بنیاد پیر سید حامد علی شاہ نے رکھا جبکہ سید زبیر علی شاہ نے اس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تین منزلہ مسجد تعمیر کرنے کا پلان ہے جہاں تمام مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو خوش امدید کہا جائے گا دینی درسگاہ میں قرآن مجید حافظ و ناظرہ پڑھایا جائے گا ایک منفرد لائیبریری بھی قائم کی جائے گی جس میں تمام مسالک کی کتب رکھی جائیں گی اسی عمارت میں فری ڈسپنسری بھی قائم کی جائے گی جہاں ڈاکٹرز روزانہ دو گھنٹے مفت معائینہ کے بعد ادویات بھی مفت مہیا کریں گے ضرورت مندوں کو نئے کپڑوں جوتوں کے علاوہ جہیز میں بھی پوری مدد کی جائے گی مسجدو مدرسہ کو کیمونٹی سنٹر میں بدلیں گے جہاں فلاح انسانیت کے متعدد پراجیکٹ قائم کیئے جائیں گے اس کثیرالمقاصد پراجیکٹ کے لیئے امریکہ میں مقیم خالدہ بیگم اور سید زاہد علی زیدی جبکہ سعودی عرب سے چوہدری شبیر حسین اور چوہدری صغیر حسین معاونت کریں گے اس پراجیکٹ کے لیئے زمین کا عطیہ مقامی سادات خاندان نے دیا ہیاس طرح یہ تین منزلہ مسجد پورے ریجن میں منفرد خوبیوں کی مالک ہو گی۔