کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، ستمبر، 2024ء ) – والی بال کھیلنے سے منع کرنے پر لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ موضع ممیام میں پیش آیا جہاں اتوار کے روز والی بال کھیلنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی پر مخالفین نے فائرنگ شروع کر دی جس سے حسن زاہد اور ثاقب سعید نامی افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیو ں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا۔ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 23, 2024) – A violent confrontation broke out in the village of Mamyam, near Kallar Syedan, after a disagreement over playing volleyball led to gunfire, injuring two people. The incident occurred on Sunday when an argument escalated after some individuals were told to stop playing volleyball. In the ensuing altercation, gunshots were fired, injuring Hasan Zahid and Saqib Saeed. One of the victims is reported to be in critical condition.
Police, led by SHO Inspector Basharat Abbasi, arrived at the scene shortly after being informed. The injured were initially treated at THQ Hospital Kallar Syedan and later transferred to Rawalpindi Hospital for further care. The suspects managed to escape from the scene.
الخدمت فاؤنڈیشن نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب مکمل کر لی
Al-Khidmat Foundation has completed the installation of a filtration plant in THQ Hospital
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، ستمبر، 2024ء ) –الخدمت فاؤنڈیشن نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب مکمل کر لی جس پر 30 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے جس سے نہ صرف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بلکہ پنڈی روڈ پر عام شہریوں،ریسکیو 1122 اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں بھی صاف پانی کی سہولت مہیا کرنے کے لیئے لائنوں کی تںصیب مکمل کر لی منصوبے کی افتتاحی تقریب 24 ستمبر بروز منگل صبح نو بجے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں منعقد ہو گی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی نائب صدر ریٹائرڈ ائرمارشل ارشد محمود ملک اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ مہمانان خصوصی ہوں گے جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے صدر ہارون الرشید تقریب کی صدارت کریں گے الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان کے مطابق الخدمت کا کلرسیداں میں یہ دوسرا فلٹریشن پلانٹ ہے اس سے قبل الخدمت جوڈیشنل کمپلیکس کلرسیداں میں بھی پلانٹ نصب کرکے جوڈیشنل کمپلیکس،پولیس اسٹیشن کلرسیداں اور عام لوگوں کو بھی یہ سہولت مہیا کر چکی ہے۔
راجہ ارسلان مشتاق نے اسلام اباد میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور سے ملاقات
Raja Arslan Mushtaq met with Muslim League-N member National Assembly Raja Osama Sarwar in Islamabad
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، ستمبر، 2024ء ) –کلرسیداں بار کے سابق جنرل سیکرٹری نعمان بھٹی ایڈووکیٹ،راجہ اسرار احمد ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کلرسیداں کے سینئر نائب صدر راجہ ارسلان مشتاق نے اسلام اباد میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور سے ملاقات کی اور انہیں پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دی۔
محمد نعمان صابر کی شادی موہڑہ مرید میں طارق محمود کی دختر سے سرانجام پائی
Mohammad Nauman Sabir got married to the daughter of Tariq Mehmood in Mohra Mureed
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، ستمبر، 2024ء ) –محمد نعمان صابر کی شادی موہڑہ مرید میں طارق محمود کی دختر سے سرانجام پائی رخصتی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،صاحبزادہ مقصود احمد صابری،چوہدری نعیم بنارس،بابو راجہ محمد حنیف،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،عمران صابر،مصور زرگر اور دیگر نے شرکت کی۔
Renowned Pothwari Figure, Chacha Mohammad Khan Lahori, Passes Away
چاچا محمد خان لاہوری گائوں گیدر، چوآ خالصہ، جو اپنی کبڈی کے بے حد مداح تھے، رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،23، ستمبر، 2024ء ) –پوٹھوار خطہ اپنی ایک انتہائی قابل احترام شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ چاچا محمد خان لاہوری گائوں گیدر، چوآ خالصہ، جو اپنی کبڈی کے بے حد مداح تھے، رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔