Gujar Khan: First Semester of Associate Degree Classes to Begin at Chak Beli Khan Girls College from October 1
گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ ( ڈگری ) کالج چک بیلی خان میں ایسوسی ایٹ ڈگری( بی اے/بی ایس سی ) کلاسز کا پہلا سمسٹر یکم اکتوبر سے شروع کر دیا جائیگا۔
Ikram Ul Haq QureshiSeptember 20, 2024
گوجر خان–(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجنیئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز ایسوسی ایٹ ( ڈگری ) کالج چک بیلی خان میں ایسوسی ایٹ ڈگری( بی اے/بی ایس سی ) کلاسز کا پہلا سمسٹر یکم اکتوبر سے شروع کر دیا جائیگا۔ پنجاب یونیورسٹی اور محکمہ ہائر ایجوکیشن و ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذمہ داران کو چک بیلی ڈگری کالج کی خصوصی حیثیت او ر تعلیم سے متعلق علاقائی محرومی سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور نئے وائس چانسلر کے چارج سنبھالتے ہی ان کے خصوصی اختیار کے تحت الحا ق کے معاملات حتمی شکل اختیار کر جائیں گے لہذا اساتذہ اور والدین کسی قسم کی افواہ یا غلط اطلاع پر کان نہ دھریں ۔ اگر روایتی محکمانہ رفتار کر مد نظر رکھتے تو نہ صرف بچیوں کا یہ قیمتی سال ضائع ہوتا بلکہ اگلا سال بھی خطرے میں تھا۔ان کوتاہیوں کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصان کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ کالج کی عمارت کو مکمل ہوئے پانچ برس بیت گئے مگر ایف اے/ ایف ایس سی کلاسز 2022 میں شروع ہو سکی تھیں یعنی تین سے زائد سال اس روایتی مجرمانہ کاہلی کی بھینٹ چڑھا دئے گئے تھے۔ ہمارے سیاسی مشن کا اصل ہدف کاروباری مفاد نہیں بلکہ سماجی تبدیلی بذریعہ سیاسی طاقت ہے اور سماج میں تبدیلی صرف اور صرف تعلیم ، شعور اور آگہی سے آئے گی۔ یہ جنگ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ۔آج اگر یہ ڈگری کلاسز شروع ہو رہی ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ کے پاس سیاسی طاقت ہے اور ہم نے اس سیاسی طاقت کو کسی ذاتی فیکٹری کسی پرائیویٹ پیسہ کمانے والی یونیورسٹی،کسی مل ،کسی پٹرول پمپ یا کسی ذاتی کاروبار کے لئے این او سی لینے کے لئے استعمال نہیں کیا بلکہ ایک سرکاری کالج میں بچیوں کو مفت تعلیم دینے کے لئے استعمال کیا ہے، پانی سے محروم بستیوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا ہے ، بجلی کی لو وولٹج اور گیس کے کم پریشر کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا ہے اور الحمدللہ کامیابی سے استعمال کیا ہے۔ این اے 53 والے سر اٹھا کر چل سکتے ہیں اور فخر سے دوستوں کو بتا سکتے ہیں کہ ان کے حلقے میں روزانہ کی بنیاد پر عام آدمی کی سہولت کے لئے ان کے اردگرد تھوڑا یا بہت کچھ نہ کچھ ضرور ہو رہا ہے ۔ یہ سب کچھ اس لئے ممکن ہو رہا ہے کہ آپ باشعور ہیں ، گھروں میں بیٹھنے والی خاموش اکثریت اصل کی پہچان رکھتی ہے اور سوشل میڈیا اور عام محفلوں میں عام آدمی کارواں کو طاقت بخشتے ہیں ۔ سیاسی پروگراموں میں آپ کی حاضری ، نجی محفلوں میں زوردار حمایت اور سوشل میڈیا پر ریکارڈ کمنٹس اور لائکس ہی وہ طاقت ہے جس سے یہ سب کچھ ممکن ہوا ورنہ ارد گرد کے حالات آپ کے سامنے ہیں ۔ یاد رکھیں اپنے مشن کے ساتھ محض کھڑے ہونا کافی نہیں بلکہ اس کے ساتھ کھڑا نظر آنا اشد ضروری ہے۔ گذارش ہے کہ بزرگ ، بھائی بہنیں اور نوجوان مشن کے ساتھ کھڑے نظر آئیں ، اس یقین کے ساتھ کہ آپ کا سر جھکنے نہیں دوں گا۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, September 21, 2024) – Pakistan Muslim League-N (PML-N) Member of National Assembly (MNA), Engineer Qamar Islam Raja, announced that the first semester of Associate Degree (BA/BSc) classes will commence at Government Girls Associate Degree College Chak Beli Khan on October 1. Raja assured that the affiliation process with Punjab University and the Higher Education Commission will be finalized under the new Vice-Chancellor’s authority.
He urged teachers and parents to ignore rumours, highlighting that bureaucratic delays had previously hindered the college’s progress, causing educational losses. The college building, completed five years ago, only began offering FA/FSc classes in 2022 due to such inefficiencies. Raja emphasized that political power should drive social change through education, rather than personal business interests. He proudly noted that political influence has been used to provide free education, improve utilities, and address community issues in NA-53, urging continued support for this mission.
سجادہ نشین کلیام شریف سائیں شبعان فرید کی والدہ کی نمازہ جنازہ کلیام شریف میں ادا کی گئی
The Namaz e janaza of the mother of Sajjada Nashin Kalyam Shareef Sain Shaban Farid was performed in Kalyam Shareef
گوجر خان–(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،21، ستمبر، 2024ء ) –سجادہ نشین کلیام شریف سائیں شبعان فرید کی والدہ کی نمازہ جنازہ کلیام شریف میں ادا کی گئی جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد۔چوہدری نعیم بنارس سمیت عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی