DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Protests Erupt in Kahuta Over Privatization of 38 Government Schools
تحصیل کہوٹہ کے 38 سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹائزکرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،11، ستمبر، 2024ء ) –تحصیل کہوٹہ کے 38 سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹائزکرنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ ابتدائی فہرست تیار کر کے پہلے مرحلے کا کام مکمل ہو گیا۔جبکہ بچوں کے والدین اور اپوزیشن امیدواران صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کرین پارٹی۔ جماعت اسلامی کے راجہ تنویر اور معززین علاقہ۔ طلباء و طالبات انکے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات و اسٹاف کا مستقبل تاریک نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہم خاموشی سے بیٹھیں گے۔بجلی کے بھاری بلوں کے بعد تعلیمی سہولیات کا خاتمہ کیاجارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں گورنمنٹ کامرس کالج کہوٹہ کو پہلے ہی کہوٹہ سے کلرسیداں شفٹ کرنے کی اطلاع پر کہوٹہ کے سینکڑوں طلبہ و طالبات ان کے والدین اور شہری سراپا احتجاج ہیں۔جبکہ اب 38 سرکاری تعلیمی اداروں کو تحصیل کہوٹہ میں پرائیویٹائز کر کے ایک این جی او کے حوالے کرنے سے اساتذہ اور سٹاف کا خاتمہ ہوگا۔ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کو بھاری فیسیں بھی ادا کرنی پڑیں گی۔ امیدواران صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کرین پارٹی۔ جماعت اسلامی کے راجہ تنویر نے مزید کہا کہ حلقہ کے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی خاموشی اور عدم دلچسپی قابل مذمت ہے۔کہوٹہ کے تعلیمی اداروں پر شب خون نا منظور ہے۔ امیدواران صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کرین پارٹی۔ جماعت اسلامی کے راجہ تنویر نے کہا تعلیمی سہولتیں چھیننے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے مل کر مشترکہ لائحہ عمل طے کر کے بھرپور احتجاج اور پریس کانفرنس کریں گے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, September 11, 2024) – Privatizing 38 government educational institutions in Kahuta has begun, with the initial list prepared, marking the completion of the first phase. However, parents, local residents, and opposition members, including Colonel (R) Waseem Janjua from Crane Party and Raja Tanveer from Jamaat-e-Islami, have expressed strong opposition.
Protesters, including students and their parents, have voiced concerns that this move will jeopardize the future of teachers, students, and staff. They argue that the government is not only burdening citizens with heavy electricity bills but also dismantling essential educational services. Hundreds of students and parents have already protested against the relocation of Kahuta Government Commerce College to Kallar Syedan.
Opposition candidates, including Colonel (R) Waseem Janjua and Raja Tanvir, condemned the silence and lack of interest from the region’s elected members of the National and Provincial Assemblies. They vowed to unite all opposition parties to devise a joint plan for continued protests and a press conference to resist the privatization of Kahuta’s educational institutions.
کہوٹہ پولیس کی کاروائی،بائیک لفٹر گینگ کے 03 ملزمان گرفتا ر
Kahuta police action, 03 accused of bike lifter gang arrested
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،11، ستمبر، 2024ء ) – کہوٹہ پولیس کی کاروائی،بائیک لفٹر گینگ کے 03 ملزمان گرفتا رکر کے 04 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لیئے گئے۔تین ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں واصف، داؤد اور تنویر شامل ہیں، تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ مرزا طاہر سکندر غازی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے تین ملزمان واصف، داؤد اور تنویر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چار مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ملزمان کو ٹھوس شوائد کےساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
تجاوز کرنے اورمقررہ کردہ ریٹ لسٹ سے زائد فروخت کرنے پر نہ صرف چالان ہونگے بلکہ دکان سیل کر کے جیل بھیج دونگی۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر
Any shopkeeper violating and selling more than the prescribed rate list, not only will be challaned but the shop will be sealed and he will be sent to jail. AC Ayusha Zaffar
کہوٹہ:(پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر ،11، ستمبر، 2024ء ) – اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کی ناجائز منافع خوروں، تجاوزات مافیا، مضر صحت اور حفظاِ اصولوں کے منافی کھانوں کی فراہمی اور گلے سڑ ے سبزی پھل اشیاء کی مہنگے داموں فروخت اور ڈینگی لاروے بر آمد ہونے پر کہوٹہ شہر اور گردونواح میں اچانک گرینڈ آپریشن درجنوں کاروباری مراکز اور دکانداروں کو بھاری جرمانے جبکہ بار بار خلاف ورزی کے مرتکب متعدد کاروباری مراکز سیل کر دیئے گئے۔ موقع پر ہزاروں روپے جرمانہ و چالان کیئے گے۔ ریڑھی بانوں اور تجاوزات مافیا کی دوڑیں لگ گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے با اثر سیاسی شخصیات کی سفارش اور دباؤ کو قبو ل کرنے سے انکار کر دیا۔ اور کہا کہ خلاف ورزی پر جیل بھیج دونگی۔ کسی سفارش اور دباؤ کو قبول نہ کرونگی۔ دکاندار اپنا سامان اپنی حدود کے اندر رکھیں۔ ڈینگی لاروا بر آمد ہونے پر 3کباڑ خانے سیل کر دیئے۔ جبکہ تجاوزات مافیا اور ناجائز منافع خوری پر متعدد دکانوں کو ہزاروں روپے جرمانے بھی کیئے۔ اور وارننگ بھی جاری کی دکاندار اپنا سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھیں تجاوز نہ کریں اور اپنا سامان مقررہ کردہ نرخ نامہ کے مطابق فروخت کریں تجاوز کرنے اورمقررہ کردہ ریٹ لسٹ سے زائد فروخت کرنے پر نہ صرف چالان ہونگے بلکہ دکان سیل کر کے جیل بھیج دونگی۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہ لاؤں گی۔ عوامی مفاد کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔
مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق اورراجہ صغیر احمد کا تھوہا خالصہ کا ہنگامی دورہ
The members of PML-N National and Provincial Assembly Raja Osama Ashfaq and Raja Sagheer Ahmed made an emergency visit to RHC Thoha Khalsa
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11ستمبر2024)
مسلم لیگ ن کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق اورراجہ صغیر احمد کا RHC تھوہا خالصہ کا ہنگامی دورہ، راجہ عرفان سرور نے وزٹ کرایا اور مسائل سے آگاہ،جنرل ڈیوٹی پر گئی ہوئی ڈینٹل ڈاکٹر سارہ ظفر کو سی او ہیلتھ کو کہ کر فی الفور واپسی کرا دی، اہلیان علاقہ کی طرف سے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق سرور اور مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد نے آر ایچ سی تھوہا خالصہ کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ یاسر ایڈووکیٹ، کونسلر راجہ عرفان امیدوار برائے چیرمین یوسی مٹور، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت جنجوعہ،سیکرٹری ٹو ایم این اے حفیظ عباسی، سیکرٹری ٹو ایم پی اے سردار شاہد محمود،راجہ ابرار تھوہا، ساہیں شعبان، راجہ شاہد مجید، انور ستی، زوہیب وحید ستی، حاجی سلیم، راجہ حسام رضا، راجہ وقار محبوب، زین ملک اور صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق اورراجہ صغیر احمدکو علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت کونسلر راجہ عرفان امیدوار برائے چیرمین یوسی مٹورنے وزٹ کرایا اور ہسپتال کے مسائل سے آگاہ انہوں نے راجہ اسامہ اور راجہ صغیر احمد کو بتایا کہ ہمارے ہسپتال میں ڈینٹل ڈاکٹر سارہ ظفرتعینات ہیں،مگر ان کی جنرل ڈیوٹی کہیں اور لگائی گئی ہے ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسامہ اشفاق اورراجہ صغیر احمدنے سی او ہیلتھ سے فون پر رابط کیا اور جنرل ڈیوٹی پر گئی ہوئی ڈاکٹر کی واپسی RHC تھوہا خالصہ میں کرائی راجہ عرفان سرور اور دیگر اہلیا ن علاقہ نے ان کا شکر یہ ادا کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد سی او ہیلتھ یہاں کا خود دورہ کریں اور کریں گے اور یہاں موجود تمام مسائل کا حل ہو گا اور عوام علاقہ کو بڑا ریلیف ملے گا۔
مرکزی انجمن تاجران کہوٹہ و اہلیان علاقہ کہوٹہ کی طرف سے ایم ذرین اعوان اور دیگر تمام عہدیداروں کو مبارکباد
M. Zareen Awan and all other officials from the Central Association of Traders of Kahota were congratulated by Residents of Kahuta traders
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11ستمبر2024)
کہوٹہ میں فرنیچر اینڈ ووڈورکس ایسوسی ایشن کی بنیاد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ایم ذرین اعوان صدر،محمدآفتاب مرزا جنرل سیکرٹر ی منتخب،دیگر عہدوں کا بھی اعلان، مرکزی انجمن تاجران کہوٹہ و اہلیان علاقہ کہوٹہ کی طرف سے ایم ذرین اعوان اور دیگر تمام عہدیداروں کو مبارکباد،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ شہر میں فرنیچر اینڈ ووڈورکس ایسوسی ایشن کی بنیادرکھی گئی جس میں باقاعدہ طور پر ایک باڈی تشکیل دی گئی جس میں کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت ایم ذرین اعوان کو صدر، راجہ شاہد محمو د نائب صدر،محمد آفتاب مرزاجنرل سیکرٹر ی،ناصر مرزا ڈپٹی جنرل سیکرٹری،حافظ امجد محمود خزانچی،راجہ افتخار ایگزیکٹیوکمیٹی،عمیر پرویز ایگزیکٹیوکمیٹی،زاہد عالم ایگزیکٹیوکمیٹی،کامران ظہور سیکرٹری اطلاعات اور حافظ عاصم آمین کو بھی سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا اس موقع پر پر صدر ایم ذرین اعوان نے مرکزی انجمن تاجران کہوٹہ اور اپنی یونین کے دیگر افراد کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا۔