کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، ستمبر، 2024ء 29؍صفر المظفر 1446ھ) –ایم سی کلر سیداں کی حدود میں چوری کی واردات میں ماربل فیکٹری سے تین عدد پانی کی موٹریں اور ٹائلز وٹی چوری کر لی گئی ہیں۔ محمد طارق نے مقدمہ درج کروایا کہ اس نے منگلورہ روڈ پر ماربل فیکٹری بنا رکھی ہے جہاں سے نامعلوم ملزمان نے تین عدد پانی کی قیمتی موٹریں اور ٹائلز وٹی چوری کر لی ہیں۔ادھر فیض اللہ نے 15 پر کال کر کے بتایا کہ رات کو وہ اپنی فیملی کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزمان نے اس کے گھر میں داخل ہو کر اس کے تین عدد موبائل فونز چوری کر لیئے۔
Kallar Syedan – (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, September 4, 2024) – A series of thefts have been reported within the jurisdiction of MC Kallar Syedan. In one incident, thieves targeted a marble factory on Mangloora Road, stealing three valuable water pumps and a batch of tiles. The factory owner, Muhammad Tariq, has filed a report regarding the theft.
In a separate incident, Faizullah reported to emergency services (15) that unknown assailants broke into his home during the night while he and his family were asleep. The thieves made off with three mobile phones from his residence. The police are investigating both cases.
کلر سیداں اور گردونواح میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کےلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک ہیں
Price Control Committees are active to ensure the sale of food items at official rates
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، ستمبر، 2024ء 29؍صفر المظفر 1446ھ) –امسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر استحکام وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے منگل کے روز کلر سیداں میں قائم ہونے والے سہولت بازار کے دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی اور چیف آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ لیگی ایم پی اے کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور غریب آدمی کو آرزاں نرخوں پر عام ضروریات کی چیزوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کےلئے پرعزم ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے ایم پی اے کو بتایا کہ کلر سیداں اور گردونواح میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنانے کےلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ،گرانفروشوں سے کوئی رعایت نہیں کی جا رہی۔
مولاناحافظ ذوالفقار احمد نقشبندی روحانی تربیتی وتبلیغی اجتماع سے خطاب کریں گے
Maulana Hafiz Zulfikar Ahmad Naqshbandi will address the spiritual training and preaching gathering
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، ستمبر، 2024ء 29؍صفر المظفر 1446ھ) – دارالعلوم جامعہ ربانیہ مریدچوک نزد درویش اڈاکلرسیداں سٹی میں آج 4 ستمبر بروز بدھ بعد نماز مغرب محبوب العلماء والصلحاء پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولاناحافظ ذوالفقار احمد نقشبندی روحانی تربیتی وتبلیغی اجتماع سے خطاب کریں گے خطاب نماز مغرب کے بعد شروع ہوگا۔ جامعہ کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نیاجتماع میں آنے والے احباب سے بروقت شرکت کی درخواست کی ھے
تعزیت
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، ستمبر، 2024ء 29؍صفر المظفر 1446ھ) –ملک کے معروف سیاستدان سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے منگل کے روز راولپنڈی اور کلرسیداں سے اظہار تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا روزنامہ نوائے وقت اسلام آباد کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر عزیز علوی،سجاد حیدر،الحاج نواز رضا،کلرسیداں کے معروف نوجوان سیاسی رہنماؤں راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،مسلم لیگ ن مرکز چوآخالصہ کے صدر چوہدری شاہد گجر،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،بلدیہ کلرسیداں کے سابق ارکان عابد حسین زاہدی،جنید بھٹی،انجمن تاجراں مین بازار کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری چوہدری نعیم بنارس،چوہدری طارق آف ابن چک،شیخ محمد اسلم،شیخ ساجد الرحمان و دیگر نے اٹک کے گاؤں ملال جا کر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ان کی خوشدامن اور اور چوہدری نثار علی خان سے ان کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعا کی۔
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، ستمبر، 2024ء 29؍صفر المظفر 1446ھ) –سابق مشیر پی آئی ایم ایف و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل ، ملک کے ممتاز دانشور و کالم نگار راجہ شاھد رشید نے راجہ منور حسین کی رحلت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی پی او گجرات راجہ منور ایک باوقار ، وفا شعار اور دیانتدار پولیس افیسر تھے جن کی دوران ملازمت محنت ، معیار اور کارکردگی باکمال و بے مثال بلکہ لازوال رہی ہے اور ان کی ادارہ جاتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آپ پورے پٹھوہار کی راجپوت برادری کی آن بان شان تھے ، سب راجپوتوں کا اونچا شملہ ، اونچا نشان تھے۔ انہوں کہا کہ بکھڑال جموال راجپوت کونسل ان کے نام ، کام اور مقام کی قدر کرتی ہے اور ان کی کمی کو محسوس کر رہی ہے۔ راجہ شاھد رشید نے کہا کہ راجہ منور مرحوم جموں کے ڈوگرہ راجپوتوں کی گوت بکھڑال کی نمایاں و اہم شخصیت تھے ان کا انتقال دلی صدمہ ہے اور نہ صرف میں بلکہ بکھڑال جموال ڈوگرہ راجپوت کونسل سے منسلک سب برادران راجہ عمر فاروق آف عنپر ، راجہ عامر شہزاد، راجہ زاھد رشید، شیر شاھی ، راجہ زبیر ، نمبردار تنویر،راجہ ساجد نتھوٹ،راجہ احتشام شاہد راجہ شاہد،راجہ محمد نبیل، نمبردار سہیل، راجہ اقبال،حاجی جہانگیر، مراجہ اشتیاق،راجہ عاصم، راجہ عمران، راجہ بلال، سمیت ہم سب ان کے غم میں شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائیں اور سب لواحقین کو صبر سے نوازے۔
کلرسیداں –(پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،04، ستمبر، 2024ء 29؍صفر المظفر 1446ھ) –مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نوابزادہ شیر علی،مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی،پی سی روات کے ایس ایس پی حافظ عطا الرحمان،ڈی ایس پی ملک حمید،خوشاب کے ڈی ایس پی راجہ محمد عباس،چوہدری طارق،ملک شوکت اعوان،ملک منیر اعوان،جواد بھٹی،چوہدری ضیافت اور دیگر نے گاؤں بکھڑال جا کر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ سے ملاقات کی اور ان کے خسر ریٹائرڈ ایس ایس پی راجہ منور حسین کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔