DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Lack of Infrastructure in Kahuta Tehsil Forces Children to Risk Lives Crossing Flooded Stream for School

یونین کونسل نڑھ کے ساتھ برساتی نالے پر پل اور مناسب راستہ نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے معصوم بچوں اور اہل علاقہ کو برساتی نالہ پار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اگست2024)
مقامی انتظامیہ اوراعلیٰ قیادت کی نااہلی،تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ کے گاؤں بھیالیاں کے ساتھ برساتی نالے پر پل اور مناسب راستہ نہ ہونے کی وجہ سے سکول کے معصوم بچوں اور اہل علاقہ کو برساتی نالہ پار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا،تفصیل کے مطابق تحصیل کوٹلی ستیاں کے گاؤں پرنڈلہ، کنیاں، دیگل اور پنجاڑ کے علاقہ سنگیاں کو تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نڑھ سے ملانے والے راستے پر بھیالیاں گاؤں کے ساتھ ایک بڑا برساتی نالہ بہتا ہے۔ بارشوں کے سیزن میں اس نالے میں ہانی کا بہاؤ اتنا زیادہ ہو جاتا ہے کہ یہاں سے گزرنا ناممکن ہو جاتا ہے اور پرنڈلہ، کنیاں، دیگل اور سنگیاں کے تمام معصوم بچے اور بچیاں تعلیم کے حصول کیلیے جان کو خطرے میں ڈال کر برساتی نالہ پار کر کے اپنے اپنے سکول تک پہنچتے ہیں۔ پانی کا بہاؤ زیادہ ہونے کی صورت میں بچوں کے والدین اور عزیزو اقارب بچوں کو اٹھا کر برساتی نالہ پار کرواتے ہیں جو کہ ایک خطرناک عمل ہے اہل علاقہ نے منتخب نمائندوں اور اعلیٰ قیادت سے مایوس ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت برساتی نالے پر پل کی تعمیر کیلے صاحب استطاعت اور مخیر حضرات سے مالی مدد کی اپیل کی ہے تا کہ بچے اور بڑے بحفاظت برساتی نالہ پار کر سکیں اور کسی نقصان سے بچا جاسکے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, August 30, 2024) – The negligence of local authorities and leadership has left the residents of Bhialian village in Union Council Narr, Kahuta Tehsil, facing severe hardships. The absence of a bridge and proper pathway over a seasonal stream has created dangerous conditions for school children and locals trying to cross.

The stream flows alongside Bhialian village, connecting the villages of Prandhla, Kinyan, Deegul, and Singiyan in Kotli Sattian Tehsil with Union Council Narr in Kahuta Tehsil. During the rainy season, the stream’s water flow increases dramatically, making it nearly impossible to cross. Despite the risk, children from these villages brave the stream daily to attend school, often with the help of parents or relatives who carry them across the treacherous waters.

Frustrated by the inaction of their elected representatives and higher authorities, the local community has appealed to well-off individuals and philanthropists for financial assistance to construct a bridge. This would ensure the safety of children and residents, preventing potential accidents and loss of life.

ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر غازی کی انجمن تاجران کہوٹہ کے عہدیداران و اراکین سے میٹنگ

Meeting of SDPO Kahuta Mirza Tahir Sikandar Ghazi with officials and members of Anjuman Tajran Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،30اگست2024)— قدیر میونسپل لائبریری ہال کہوٹہ میں ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر غازی کی انجمن تاجران کہوٹہ کے عہدیداران و اراکین سے میٹنگ کھلی کچہری کا منظر پیش کرنے لگی۔ ایس ایچ او کہوٹہ ذکا الحسن،سٹی صدر مسلم
لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیا ز عالم، سرپرست اعلیٰ حاجی ملک عبدالرؤف، سنیئر نائب صدر ملک منیر اعوان، صدر صرافہ یونین شیخ آصف، راجہ شاہد اجمل، ملک غلام نبی جنرل سیکرٹری سمیت درجنوں تاجروں شہریوں معززین نے شرکت کی۔ اس موقع ایس ڈی پی او کہوٹہ مرزا طاہر سکندر غازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہوٹہ کے چوراہوں پنجاڑ چوک، تھانہ چوک، میلاد چوک، مچھلی چو ک، مٹور چوک سمیت شہر کے نمایاں مقامات پر تاجر خود سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔ امن و امان کا قیام اولین ذمہ داری ہے۔ ایس ایچ اوکہوٹہ ذکاء الحسن نے بتایا کہ چند ہفتے قبل کہوٹہ شہر کے نزدیک دکھالی کے مقام پر ہونے والے بس ڈکیتی کے ملزمان گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ گزشتہ روز موٹر سائیکل چوروں کا بڑا گینگ گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ بر آمد کر کے ملزمان گرفتا ر کیئے ہیں۔ کسی سفارش اور دباؤ کے بغیر میرٹ پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ اس موقع پر تاجروں نے کہوٹہ شہر میں ون وے کی تبدیلی، گرلز کالج اور لاری اڈہ میں فوری طور پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ جبکہ صرافہ یونین کے صدر شیخ آصف نے سونے کی خرید وفروخت کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ شہریوں نے شہر میں بھکاریوں کے خلاف بھر پور کاروائی کا مطالبہ بھی کیا۔ آخر میں صدر انجمن تاجران راجہ امتیاز عالم نے اپنے خطا ب میں تاجروں سے سکیورٹی مسائل بارے مشاورت پر ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کہوٹہ کا شکریہ ادا کیا۔

منافع خوروں اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف اچانک چھاپے

Sudden raids against profiteers and low weight bread sellers

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،30اگست2024)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید کے ناجائزمنافع خوروں اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف اچانک چھاپے۔ بھاری جرمانے کرکے متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ عوامی مفاد پر کوئی کمپرومائز نہ ہو گا۔ کسی سفارش اور دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ نہ صرف جرمانے چالان ہوں گے۔ بلکہ جیل بھیج دوں گی۔ ان خیا لات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید نے کہوٹہ شہر میں اچانک چھاپوں کے دوران اخباری نمائندوں اور شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر مین بازار کہوٹہ، قدیر بازار، چھنی بازار، پنجاڑ چوک، مٹور چوک میں اچانک چھاپوں کے دوران درجنوں دکاندارون کو ہزاروں روپے جرمانہ اور متعدد دکانوں کو سیل کیا گیا۔

ڈاکٹر وسیم اختر قریشی نے فنانس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

Dr. Waseem Akhtar Qureshi obtained his PhD degree in Finance

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،30اگست2024)— صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے بھائی ڈاکٹر وسیم اختر قریشی نے فنانس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔ کہوٹہ کی سیاسی و سماجی شخصیات وکلاء، تاجروں، صحافیوں نے ڈاکٹر عارف قریشی کے بھائی ڈاکٹر وسیم اختر قریشی کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اور کہا کہ یہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ علاقہ کے لیئے بڑا عزاز ہے۔ شہریوں نے بڑی تعداد میں ڈاکٹرمحمد عارف قریشی کے آفس الشہباز میڈ یکل کمپلیکس جا کرمبارک باد دی۔ جس پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور ڈاکٹر وسیم اختر قریشی نے کہا کہ یہ اللہ پاک کا خصوصی کرم والدین اور اساتذہ کی انتھک محنت اور دوست احباب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

قاضی حنیف مرحوم کے ایصال ثواب کی اجتماعی دعا ان کی رہائش گاہ محلہ راجگان کہوٹہ میں کی گئی

Eisal e aswab dua observed for late Qazi Hanif in Mohalla Rajgaan

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،30اگست2024)— سابق وائس چیئر مین بلدیہ کہوٹہ قاضی عبدالقیوم کے کزن قاضی حنیف مرحوم کے ایصال ثواب کی اجتماعی دعا ان کی رہائش گاہ محلہ راجگان کہوٹہ میں کی گئی۔ دعا میں ممبر ضلع امن کمیٹی قاری عثمان عثمانی، سابق چیف
آفیسر بلدیہ کہوٹہ حاجی عبدالرشید، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، راجہ عمران ضمیر، تاجروں حشمت غوری، ملک شوکت مہان، راجہ شاہد اجمل، ملک زبیر، سابق چیف آفیسر سردار امین ثاقب، عزیز احمد میڈیکل سٹور، محمد یاسین چوہان جیولرز اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات شہریوں نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button