DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: National Bank of Daultala Operations Manager Muhammad Zubair Qureshi Retires After 34 Years of Service

نیشنل بینک دولتالہ کے مینیجر آپریشنز محمد زبیر قریشی اپنی چونتیس سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب ,29 ,اگست ,2024) — نیشنل بینک دولتالہ کے مینیجر آپریشنز محمد زبیر قریشی اپنی چونتیس سالہ سروس مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے۔گزشتہ دن ان کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر ایگزیکٹو راولپنڈی ریجن کے ریجنل ہیڈ ماجد چوہدری صاحب نے بطور چیف گیسٹ تقریب میں شرکت کی۔جہلم ریجن کی ہائیر مینجمنٹ میں ایس وی پی طفیل صاحب، ایس وی پی منور شاہ صاحب،نیشنل بینک بیول کے مینیجر راجہ عبدالجبار بھٹی کے علاوہ جہلم، راولپنڈی، اور اسلام آباد سے آفیسرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں ، اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔راجہ عبدالجبار بھٹی نے محمد زبیر قریشی کی ادارہ کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔چیف گیسٹ ماجد چوہدری نے بھی زبیر قریشی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ادارہ کے لیے ان کی خدمات کی تعریف کی۔انتظامیہ اور مہمانوں کی طرف سے زبیر قریشی کو شیلڈ اور تحفے تحائف دئیے گئے۔آخر میں تقریب کے شرکاء کو کھانا کھلایا گیا۔

Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, August 29, 2024) — Muhammad Zubair Qureshi, the Operations Manager of National Bank, Daultala, has retired after completing 34 years of dedicated service. A farewell party was held in his honor, attended by a large number of distinguished guests. The event’s chief guest was Majid Chaudhry, Regional Head of National Bank of Pakistan, Rawalpindi Region.

Senior management from Jhelum Region, including SVP Tufail, SVP Manwar Shah, and Raja Abdul Jabbar Bhatti, Manager of National Bank Beval, were also present. Officers’ Association representatives from Jhelum, Rawalpindi, and Islamabad, along with local dignitaries, attended in large numbers.

During the ceremony, Raja Abdul Jabbar Bhatti praised Muhammad Zubair Qureshi’s contributions to the organization, offering heartfelt tributes. Chief Guest Majid Chaudhry also commended Qureshi for his dedicated service. The administration and guests presented Zubair Qureshi with shields and gifts as tokens of appreciation. The event concluded with a meal served to all attendees.

بیول اور اس کے گردونواح میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف شٹر ڈاؤن، ہڑتال پورا بازار سارا دن بند رہا

Businesses in Bewal Observe Complete Shutdown Against Unjust Taxes

گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب ,29 ,اگست ,2024) —بیول اور اس کے گردونواح میں ظالمانہ ٹیکس کے خلاف شٹر ڈاؤن، ہڑتال پورا بازار سارا دن بند رہا۔تاجر برادری نے پورے پاکستان میں حکومت کے نافذ کردہ ٹیکسز کے خلاف آج مکمل شٹر ڈاؤن کیا۔بڑے بڑے شہروں کے علاوہ یونین کونسلز میں بھی تاجروں نے اپنی تاجر یونین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنی اپنی دکانیں مکمل طور پر بند رکھی۔بیول بازار میں بھی گزشتہ دن تاجر یونین کے صدر چوہدری ذوالفقار اور دیگر عہدیداران نے پورے بازار کا دورہ کیا اور تاجروں سے حکومتی ٹیکسز اور دیگر پالیسیوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی جس پر لبیک کہتے ہوئے تمام تاجروں نے اپنی اپنی دکانیں سارا دن بند رکھیں۔ ہوٹل، سبزی فروٹ، جنرل سٹور، میڈیکل سٹور، تھوک و پرچون کی دکانیں، ٹھیلے ٹھابے،ریڑھی بان، دودھ دہی کی دکانیں بند رہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button