DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Legal Action Taken in Kahuta Coaster Accident: Owner and Terminal Manager Charged

کوسٹر حادثے کے سلسلے میں محکمانہ کاروائی،پولیس تھانہ کہوٹہ میں کوسٹر مالک اور اڈہ منیجر کے خلاف مقدمہ درج

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2024)
کوسٹر حادثے کے سلسلے میں محکمانہ کاروائی،پولیس تھانہ کہوٹہ میں کوسٹر مالک اور اڈہ منیجر کے خلاف زیر دفعات 427، 109، 279 اور 332 کے تحت مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب کوسٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقات میں کوسڑ مالک، اڈہ منیجر و ڈرائیور کو قوانین پر عمل درآمد کرانے میں شامل سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی سمیت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام کی سنگین غفلت و لاپرواہی کا انکشاف ہوا ہے۔کہوٹہ پولیس نے کوسٹر مالک، نیو سپر کمشیر اڈہ کے مینجر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔آزاد پتن روڈ پر راولپنڈی سے پلندری آزاد کشمیر جانے والی مسافر کوسٹر آزاد کشمیر باونڈری سے سات کلو میڑ کے فاصلے پر کہوٹہ کے علاقے میں گراری پل کے قریب گہری کھائی میں جا گری تھی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 26 مسافر سوار تھے۔تھانہ کہوٹہ میں اے ایس آئی شکیل لال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں تیز رفتاری و غفلت سے ڈرائیونگ کرنے سمیت اعانت جرم اور جان و مال کو نقصان کی دفعات 427، 109، 279 اور 332 ت پ شامل کی گئی ہیں۔ مقدمے میں کوسڑ کے مالک، اڈہ منیجر و دیگر کو بھی 109 کے تحت نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں اے ایس آئی شکیل لال کی جانب سے تحریر کیا گیا ہے پکٹ ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ مسافر کوسڑ کو دیکھا جو آزاد پتن روڈ پر گراری پل کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے پل سے نیچے گہرائی میں جا گری۔ حادثے میں ڈرائیور ارفاق احمد سمیت 23 مسافر موقع پر اور تین اسپتال منتقل کرنے یا اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔جانچ پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ مسافر کوسڑ نیو سپر کمشیر اڈہ بالمقابل عادل ہوٹل پیر ودھائی راولپنڈی سے پلندری تتری نوٹ آزاد کشمیر کے روٹ پر چلتی ہے۔ محمد سفیر احمد نامی شخص کوسٹر کا مالک ہے جو تتری نوٹ آزاد کشمیر کا رہائشی ہے۔اتوار کی صبع کوسٹر کو نیو سپر کشمیر اڈے کے مینیجر عبد القدوس نے واچر جاری کرکے اڈے سے روانہ کیا، نیو سپر کشمیر اڈے کے مینیجر نے مسافر کوسڑ کو بغیر متعلقہ روٹ اور تصدیق کے روانہ کیا۔مزید جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ کوسڑ کے مالک کے پاس نہ تو کوسڑ کا روٹ پرمٹ تھا اور نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ بلکہ کوسٹر کا فٹنس ٹیسٹ کلیئر ہی نہیں تھا۔ کوسڑ مالک محمد سفیر اور اڈہ مینیجر عبد القدوس نے کوسٹر بغیر روٹ پرمٹ، بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ لانگ روٹ پر ڈرائیور کے حوالے کی اور کوسڑ مالک، اڈہ مینیجر اور ڈرائیور کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث 26 قیمتی جانوں کا جانی و مالی نقصان ہوا۔ادھر اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، تفتیش میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

Mator (Pothohar.com, Reporter Kabir Ahmed Janjua, August 28, 2024) – The Kahuta Police have registered a case against the owner of a coaster and the terminal manager following a tragic accident near the Gurari Bridge on Azad Pattan Road. The case, filed under sections 427, 109, 279, and 332, stems from preliminary investigations that revealed gross negligence by the coaster owner, terminal manager, driver, and authorities including the City Traffic Police Rawalpindi and Regional Transport Authority.

The accident occurred when a passenger coaster, traveling from Rawalpindi to Plandri, Azad Kashmir, plunged into a deep ravine near Kahuta, approximately seven kilometers from the Azad Kashmir boundary. The vehicle was carrying 26 passengers, including women and children. The collision resulted in the immediate death of 23 passengers, including the driver, while three others died either en route to the hospital or upon arrival.

The investigation found that the coaster, owned by Muhammad Safeer Ahmed, who resides in Tatrinote, Azad Kashmir, was dispatched from the New Super Kashmir Terminal near Adil Hotel, Pirwadhai, Rawalpindi. The terminal manager, Abdul Qudoos, issued the travel voucher without verifying the vehicle’s route permit or fitness certificate. Further investigation revealed that the coaster lacked both a valid route permit and a fitness certificate, which had not been cleared. This negligence led to the devastating loss of 26 lives.

DSP Kahuta, Tahir Sikandar, confirmed that an FIR has been lodged, and raids are being conducted to apprehend the suspects. All aspects of the case will be thoroughly investigated.

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہیں

Negligence of Tehsil Administration Kahuta The prices of food items in Kahuta city have once again gone beyond the control of price control magistrates

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اگست2024)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ایک مرتبہ پھر پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہیں کئی دکاندار ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہیں کر رہے کہوٹہ شہر میں بکرے کاگوشت 2000روپے کلو،گائے کا گوشت 1000 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ سبزیوں، پھلوں، دالوں کے نرخ بھی ریٹ لسٹ کے مطابق نہیں ہیں دکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کے نرخ ناموں کو ہوا میں اڑا دیا ہے شہر یوں نے کہا کہ قصاب گائے اور بکرے کے گوشت میں پانی کی ملاوٹ کر کے اس کے وزن میں اضافہ کرتے ہیں اسی طرح مرغی کا گوشت کے بھی شہر کے مختلف بازاروں،مارکیٹوں میں علیحدہ علیحدہ نرخوں پر فروخت جاری ہے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گراں فروشوں اور ملاوٹ مافیا کیخلاف فوجداری مقدمات درج کیے جاہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button