DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Assistant Commissioner Kallar Syedan Thwarts Scam Attempt

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو نوسرباز کی کال۔سولر سسٹم کے لیئے پچیس ہزار طلب کرلیئے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، اگست، 2024ء 04؍صفر المظفر 1446ھ) –اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کو نوسرباز کی کال۔سولر سسٹم کے لیئے پچیس ہزار طلب کرلیئے۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں لاہور سے پی ٹی سی ایل نمبر سے کال موصول ہوئی اور کالر نے بتایا کہ میں سیکرٹری بلدیات لاہور سے بات کر رہا ہوں ہم نے کلر سیداں میں سولر سسٹم لگانا ہے جس کیلئے آپ فوری طور پر 25000ہزار روپے کی رقم (قابل واپسی) بھجوا دیں جس پر اے سی نے اپنے کلرک کو پیسے بھیجوانے کیلئے بنک روانہ کر دیا اور ساتھ ہی اس نمبر پر کال کر کے پوچھا کہ پیسے کس اکاؤنٹ میں جمع کروانے ہیں تو نوسرباز نے بتایا کہ وہ یہ رقم میرے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں جمع کروا دیں اور ساتھ ہی فون بند کر دیا۔جس کے بعد اے سی نے اہلکار کو رقم بھیجنے سے روک دیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, August 10, 2024) – An Assistant Commissioner (AC) in Kallar Syedan narrowly avoided falling victim to a scam when a fraudster posing as a Lahore Municipal Secretary requested Rs. 25,000 for a solar system installation. AC Ishtiaq Ullah Khan Niazi shared with the media that he received a call from a PTCL number claiming to be from Lahore, asking for an immediate transfer of refundable funds. The AC initially instructed his clerk to send the money, but upon inquiring further, the scammer demanded the amount be transferred via Easypaisa and then abruptly ended the call. Realizing the situation, the AC quickly stopped the transaction. The public is being made aware of the scams taking place.

کلر سیداں پولیس کی بڑی کاروائی,چھاپہ مار کر مسروقہ ساٹھ کاٹن ککنگ آئل برامد , ملزم وقار احمد گرفتار کر لیا

Kallar Syedan ​​police raided and confiscated 60 cooking oil bags, and accused Waqar Ahmed is arrested

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، اگست، 2024ء 04؍صفر المظفر 1446ھ) –کلر سیداں پولیس کی بڑی کاروائی، اے ایس آئی یاسر نواز نے ایمل خان ولد ترکستان خان سکنہ گوجرخان کی درخواست پر زیر دفعہ 402 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے نوسرباز گروہ کے ملزم وقار احمد کو پیپلز کالونی ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی سے گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کر لیا،نوسرباز گروہ نے کلر سیداں میں گھی آئل کے ایجنسی ہولڈر ایمل خان ولد ترکستان خاں نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ وہ مرید چوک کلرسیداں میں گھی ائل کی ایجنسی رکھتے ہیں چند ایام قبل ایک موبائل نمبر سے کال آئی کالر نے معروف ڈاکٹر کے نام سے اپنا تعارف کروایا اور ککنگ آئل کے 60 کاٹن تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں پہنچانے کو کہا جب گاڑی میں سامان ہسپتال پہنچا اور تیس کاٹن وہاں کھڑی سوزوکی گاڑی میں رکھے اور ڈاکٹر کی خواہش پر بقیہ تیس کاٹن ان کی ہدایت پر ہسپتال ایمرجنسی کے باہر لے کر پہنچ گئے مگر انتظار کے بعد وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا اس دوران تیس کاٹن لوڈ کرنے والی سوزوکی بھی وہاں سے جا چکی تھی جس پر کالر کو کال کی تو اس نے برا بھلا کہا اور فون بند کرتے ہوئے کہا کہ میں کراچی میں کسثم افیسر ہوں،پولیس نے کلرسیداں سول ہسپتال سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے سوزوکی ڈرائیور کو قابو کر لیا جس کی نشاندہی پر پولیس نے بروقت کارواٸ کرتے ھوۓ پیپلز کالونی ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی چھاپہ مار کر مسروقہ ساٹھ کاٹن ککنگ آئل برامد کر کے دوسرے ملزم وقار احمد سکنہ پیپلز کالونی راولپنڈی کو بھی گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں پولیس کو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری

Order issued to SHO Police Station Kallar Syedan ​​Police to register a case against the accused

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، اگست، 2024ء 04؍صفر المظفر 1446ھ) –ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں محمد وارث جاوید نے زیر دفعہ 22 اے ضابطہ فوجداری کے تحت دائر رٹ پٹیشن پر فیصلہ سناتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں پولیس کو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اشفاق بٹ اور دانش بٹ نے کلر سیداں کے چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں دائر رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ چند ہفتے قبل پانچ ملزمان نے ان کے گھر کو جلا دیا تھا جس کی وجہ سے گھر میں نہ صرف قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا بلکہ قرآن پاک کی بھی بے حرمتی ہوئی اور تھانہ میں درخواست دینے کے باوجود ملزمان کیخلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا جس پر معزز عدالت نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کلر سیداں کو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

چوہدری حسام تنویر کی دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی

Chaudhry Hassam Tanveer’s dawat e Wallima ceremony was held in Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، اگست، 2024ء 04؍صفر المظفر 1446ھ) –چوہدری محمد آصف نورانی کے بھتیجے چوہدری حسام تنویر کی دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، راجہ ندیم احمد، خان شبیر،عابد زاہدی۔چوھدری ایاز ایڈووکیٹ، چوھدری فیصل حفیظ،چوہدری نعیم بنارس، چوہدری سہیل گجر،راجہ گلفراز کیانی،حکیم امجد نواز جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔

ڈہوک بنگیال میں ڈاکٹر ربنواز،صوبیدار میجر (ر)راجہ محمد الیاس کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

The mother of Dr. Rabnawaz, Subedar Major (Rtd) Raja Muhammad Ilyas passed away in Duhok Bangyal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،10، اگست، 2024ء 04؍صفر المظفر 1446ھ) –ڈاکٹر ربنواز،صوبیدار میجر (ر)راجہ محمد الیاس کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ چوآخالصہ کے قریب ڈہوک بنگیال میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد،مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری صداقت حسین،محمد ظریف راجا،چوہدری شاہد گجر،چوہدری زین زین العابدین عباس،راجہ عبدالجبار بھٹی،جہانگیر افضل ہاشمی،راجہ محمد ثقلین،عابد زاہدی،راجہ داؤد اکبر،چوہدری ثوبان ایاز،چوہدری وقاص گجر،چوہدری ایاز ایڈووکیٹ،چوہدری محمد اشفاق،عثمان وڑائچ،صوفی جمیل اختر،ڈاکٹر طارق ریاض،ڈاکٹر محمد آصف،گلفراز بٹ،نمبردار فرحت عباس،چوہدری عبدالقدوس،الحاج غلام ظہیر،راجہ محمد جاوید،صبور بھٹی،ظفراقبال کیانی،ماسٹر راجہ ساجد،خان شبیر،حمزہ خان،چیف مہربان خان،چوہدری الفت حسین،اکرام الحق قریشی،راجہ اعجاز،علی افسر بھٹی،ڈاکٹر خالد اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button