DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Theft in Kallar Syedan: Sanitary Shop Looted, Unlicensed Rifle Seized, and Underage Motorcyclist Charged

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کا سینٹری کا سامان چوری کر کے لے گئے۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، اگست، 2024ء30محرم الحرام 1446ھ) – کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کا سینٹری کا سامان چوری کر کے لے گئے۔راجہ اظہر سکنہ موہرہ گنگال نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے کلر سیداں شہر میں سینٹری سٹور کی دکان بنا رکھی ہے جہاں سے گزشتہ شب نامعلوم چور میری دکان سے سیلنگ کا سامان،ٹوٹیاں،دو عدد واشن بیسن چوری کر کے لے گئے ہیں۔دریں اثناء پولیس نے دوران گشت ذوالفقار حسین سے رائفل 12بور سنگل بیرل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم رائفل کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ادھر17سالہ موٹر سائیکل سوار رضوان کے
خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔وارڈنز پولیس کے مطابق کم عمر موٹر سائیکل سوار انتہائی غفلت اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چلارہا تھا اور اس کے پاس موٹر سائیکل کا لائسنس بھی نہ تھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, August 6, 2024 – 30th Muharram 1446 AH) – In a recent incident of theft in the outskirts of Kallar Syedan, unidentified perpetrators stole sanitary items worth thousands of rupees. Raja Azhar, a resident of Mohra Gangal, filed a report stating that his sanitary store in Kallar Syedan city was broken into last night. The thieves made off with ceiling materials, faucets, and two washbasins.

Meanwhile, during a routine patrol, the police recovered a 12-gauge single-barrel rifle from Zulfiqar Hussain, who could not present any license or permit for the weapon. A case has been registered against him.

In a separate incident, a case was also registered against 17-year-old Rizwan for riding a motorcycle recklessly and at high speed without a license. According to the wardens’ police, the underage motorcyclist was exhibiting extreme negligence.

آئیسکو سب ڈویژن بیول کے چھپر شریف فیڈر کے لائن سپریٹنڈنٹ نعمان کو معطل کر دیا گیا

Line Superintendent Nauman of Chappar Sharif Feeder of IESCO Sub-Division Bewel has been suspended

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، اگست، 2024ء30محرم الحرام 1446ھ) – کلرسیداں کے مواضعات سموٹ،سیاہلی عمر خان،کاہلی دھمنوھا اور دیگر میں روزانہ کی چار سے دس گھنٹوں کی بجلی کی بندش کے نتیجے میں آئیسکو سب ڈویژن بیول کے چھپر شریف فیڈر کے لائن سپریٹنڈنٹ نعمان کو معطل کر دیا گیا یہ اس سے قبل بیول کے ایس ڈی او کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے موسم سرما میں چھپر فیڈر کی ضروری مرمت نہ کی گئی جس کی وجہ سے وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے روزانہ طویل دورانیئے کے لیئے بند ہو جاتا ہے بارش طوفان اندھی کے علاوہ شدید دھوپ میں بھی یہ فیڈر گھنٹوں بند رھتا ہے جس کے بعد چنگا بنگیال سے کاہلی دھمنوہا منگلا جھیل تک لائن کی سرچنگ کے بعد فالٹ دریافت ہو پاتا ہے جس کے لیے پانچ سات گھنٹے لگ جاتے ہیں جس سے ہزاروں صارفین کی زندگیاں اجیرن بن جاتی ہیں ادہر صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ سموٹ سے سرصوبہ شاہ روڈ پر پرانے فیڈر کے تین کھمبے اج بھی نصب ہیں جن پر صرف تاریں ڈال کر ان علاقوں کو جہلم سرکل کی بجائے کلرسیداں کی سب ڈویژن چوآخالصہ سے منسلک کرکے لوگوں کی مشکلات کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکتا ہے۔

قاضی انوار بھی چل بسے جنہیں پیر کی شب آبائی قبرستان بھکڑال میں سپرد خاک کر دیا گی

Qazi anwar passed away in Bakhral

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، اگست، 2024ء30محرم الحرام 1446ھ) – کلرسیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری کے رہائشی قاضی جاوید کے انتقال کے بعد ان کے بڑے بھائی قاضی انوار بھی چل بسے جنہیں پیر کی شب آبائی قبرستان بھکڑال میں سپرد خاک کر دیا گیا۔قاضی جاوید اقبال کی نماز جنازہ سے قبل ہی ان کے بڑے بھائی قاضی انوار بھی وفات پاگئے دونوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ریٹائرڈ مدرس محمد سعید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں سکرانہ میں ادا کی گئی۔

Retired madrasa Mohammad Saeed died of cardiac arrest and funeral prayers were offered in Sakrana village

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، اگست، 2024ء30محرم الحرام 1446ھ) -ہانگ کانگ میں مقیم اسرار کیانی کے ماموں ریٹائرڈ مدرس محمد سعید حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں سکرانہ میں ادا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button