DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Ex-employee of Punjab Police Raheel Mahfooz found guilty

پنجاب پولیس کا سابقہ ملازم مجرم ثابت

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، جولائی، 2024) —روات پولیس کی بہترین تفتیش اور ٹھوس ثبوت کی بدولت معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ2018 میں مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی،ملزم پنجاب پولیس کا سابقہ ملازم بھی ہے۔معزز عدالت نے مجرم راحیل محفوظ سکنہ چٹھہ ہتھیال کو10 سال قید اور ایک لاکھ پچیس ھزار روپے جرمانے کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرم محکمہ پولیس سے 2018 میں ڈسمس ھوا اور اسکے بعد منشیات فروشی جیسا گھٹیا کام کر رھا تھا۔ جسے اسی سال ماہ فروری میں 1750گرام ھیروئن برآمد ہونے پر عمر عباس اے ایس آئی نے گرفتار کیاتھا،مقدمہ کی موثر پیروی اور ٹھوس شہاذت کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،ادہرسی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, July 24, 2024) — Thanks to the exceptional investigation and solid evidence provided by Rawat Police, the honourable court has convicted the accused in the 2018 narcotics case. The convict is a former employee of the Punjab Police. The honourable court sentenced Raheel Mahfooz, a resident of Chatta Hathial, to 10 years in prison and imposed a fine of 125,000 rupees. Failure to pay the fine will result in an additional six months of imprisonment.

The convict was dismissed from the police department in 2018 and subsequently engaged in the reprehensible act of drug trafficking. In February of the same year, he was arrested by ASI Umar Abbas after 1750 grams of heroin were recovered from him. Due to the effective prosecution and compelling evidence, the honourable court handed down a fitting punishment to the convict.

Meanwhile, CPO Syed Khalid Hamdani praised SSP Investigation Zunaira Azfar, as well as the investigation and legal teams, commending them for their efforts. He emphasized that the crackdown against drug dealers will continue in order to eradicate the scourge of narcotics.

ریلوے پولیس اور ٹرین کے عملے کی مدد سے بغیر ٹکٹ کے مسافروں سے 76 ملین روپے سے زائد کی رقم اکٹھی کی

Railway police Collected more than Rs 76 million from ticketless passengers

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،24، جولائی، 2024) —پاکستان ریلویز نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران ریلوے پولیس اور ٹرین کے عملے کی مدد سے بغیر ٹکٹ کے مسافروں سے 76 ملین روپے سے زائد کی رقم اکٹھی کی ہے۔”تقریباً 59,143 مسافر مختلف ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ کے سفر کرتے ہوئے پائے گئے اور ان سے مذکورہ رقم جمع کی گئی، جو محکمہ کے سرکاری بینک اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی ہے۔”ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بغیر ٹکٹ والے مسافروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے کریک ڈاؤن روزانہ ہوتے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنا غیر قانونی تھا اور جو لوگ بغیر ٹکٹ پکڑے گئے ان سے جرمانے کے علاوہ ٹرین کے پورے سفر کے لیے ٹکٹ کی قیمت وصول کی گئی۔ ادائیگی نہ کرنے والوں کو ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button