DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Khalid Yamin Satti, the elder brother of MPA Bilal Yamin Satti, appointed Commissioner of Rawalpindi Revenue.
ایم پی اے بلال یامین ستی کے بڑھے بھائی خالدیامین ستی،کمشنر راولپنڈی ریونیو تعینات
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7جولائی2024)
ایم پی اے بلال یامین ستی کے بڑھے بھائی خالدیامین ستی،کمشنر راولپنڈی ریونیو تعینات، حکومت پنجاب نے خالد یامین ستی کی کمشنر راولپنڈی ریونیو تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، خالد یامین ستی اس سے پہلے کمشنر بہاولپور اور ڈی جی اینٹی کرپشن بھی تعنیات رہے ان کا تعلق کہوٹہ کی یوسی نرڑھ سے ہے ان کے چھوٹے بھائی بلال یامین ستی حلقہ پی پی چھ مری سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ہیں جبکہ ان کے والد محترم کرنل محمد یامین ستی(مرحوم) صوبائی وزیر اور چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی بھی رہے ان کی ہمشیرہ منیرہ یامین ستی(مرحومہ) اور بھانجی ثوبیہ انور ستی بھی رکن پنجاب اسمبلی رہی ہیں،سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسدمحمود ستی،خالد محمو د ستی،بابو عابد ستی نے خالد یامین ستی کی راولپنڈی تعنیاتی کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, 7 July 2024…Rawalpindi – Khalid Yamin Satti, the elder brother of MPA Bilal Yamin Satti, has been appointed Commissioner of Rawalpindi Revenue. The Government of Punjab has officially issued the notification for Khalid Yamin Satti’s appointment. Before this, Khalid Yamin Satti served as Bahawalpur’s Commissioner and Director General of Anti-Corruption. He hails from the UC Narh area of Kahuta.
His younger brother, Bilal Yamin Satti, is a member of the Punjab Assembly from constituency PP-6 Murree representing the Pakistan Muslim League (Nawaz). Their late father, Colonel Muhammad Yamin Satti, served as a provincial minister and the Chairman of the Rawalpindi District Council. Their late sister, Munira Yamin Satti, and niece, Sobia Anwar Satti, have also been members of the Punjab Assembly.
Former Vice Chairman of UC Hothla, Asad Mahmood Satti, Khalid Mahmood Satti, and Babu Abid Satti have warmly welcomed Khalid Yamin Satti’s appointment to Rawalpindi, extending their congratulations to him.
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ انتظامیہ نے کہوٹہ کے معروف سوشل میڈیا ایکٹیو شیخ اشتیاق احمد کا ہسپتال میں داخلہ بند کر دیا
Tehsil Headquarters Hospital Kahuta Bans Noted Social Media Activist Sheikh Ishtiaq Ahmed from Entering the hospital
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6جولائی2024)
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ انتظامیہ نے کہوٹہ کے معروف سوشل میڈیا ایکٹیو شیخ اشتیاق احمد کا ہسپتال میں داخلہ بند کر دیا،معروف سوشل میڈیا ایکٹیو شیخ اشتیاق احمد کاکی طرف سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ انتظامیہ کی نااہلی اور مریضوں کو درپیش مسائل اجاگر کرنے پر عوام میں بے حد پزیرائی ملی لیکن ہسپتال کی ایم ایس کو اپنی اور ہسپتال انتظامیہ کی نااہلی عوام کے سامنے لانے پر شیخ اشتیاق پر ہسپتال میں داخل ہونے اور پروگرام کرنے پر پابندی لگا دی گئی جس پر ان کے دیگر ساتھیوں نے سول ہسپتال انتظامیہ کے اس عمل کی بھرپور مزمت کی اورکہا کہ ہم اس بات کا عہدکرتے ہیں کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ کے عملے کی چیرہ دستاں عوام کو دکھاتے رہیں گے کیونکہ ہمارے تمام ساتھی ممبر مظلوم عوام کی ترجمانی کرتا ہے یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ دو دن پہلے ہسپتال کے ڈاکٹروں کی عدم توجہی اور ایمبولینس میں آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے ایک بچہ فوت ہو گیا تھا جس کے لواحقین نے ایم ایس اور ڈاکٹروں کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔
عوام مہنگائی کے ہاتھوں اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں
People have been forced to sell their children due to inflation
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7جولائی2024)
عوام مہنگائی کے ہاتھوں اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔نااہل حکمرانوں نے عوام کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا مگر وہ پھر بھی راضی نہیں ہوا۔ حافظ نعیم کی قیادت میں حق دو عوام کو تحریک کا آغاز ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے ملک عبد القیوم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں اور مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام مسیحا کی تلاش میں ہے۔ حکومت انتخابات میں کئے گئے وعدوں سے مکر گئی ہے۔ فارم 47 کی حکومت کو صرف اقتدار سے غرض ہے انہوں نے کہا کہ12 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی دھرنا دیا جائے گا حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کی تحریک کا آغاز کر دیا ہے جو عوام کو مہنگائی، بجلی، گیس کے بلوں میں اضافی ٹیکسز سے نجات تک جاری رہے گی پر امن احتجاج ہمارا حق ہے جماعت اسلامی پر امن عوامی جدوجہد کی قائل ہے اگر حکومت نے جماعت اسلامی کا راستہ روکنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی جماعت اسلامی ظالمانہ بجٹ اور آئی ایم ایف کے عائد کردہ ٹیکسوں کے خلاف تحریک شروع کر رہی ہے نہ کہ حکومت کے خاتمے کی۔