DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Under the auspices of the Department of Welfare and Population, a scholarly conference was organized to change social attitudes

محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام سماجی رویوں میں تبدیلی کے لیے علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،29جون2024)
ڈسٹرکٹ آفیسر محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی میڈ م شیریں سخن کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بہبود آبادی کہوٹہ کے زیر اہتمام سماجی رویوں میں تبدیلی کے لیے علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں تحصیل کہوٹہ و کلر سیداں سے علمائے کرام اور دیگر مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے علمائے کرام نے ماں اور بچے کی صحت اور بالخصوص بچوں کے لیے ماں کی دودھ کی اہمیت پر زور دیا اور تلقین کی مائیں اپنے بچوں کو کم ازکم دو سال تک اپنا دودھ پلائیں۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین پیر مجیب نقشبندی،قاری شفیع الرحمان، مولانا محمد اسحاق،قاری عبدالقیوم، مولانا محمد منیب اور سوشل موبیلائزر اسد محمود نے اظہار خیال کیا، تحصیل آفیسر باصر علی اور انچارج ایف ایچ سی کہوٹہ ڈاکٹر فوزیہ شریف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 29 June 2024)
In the light of the instructions of the District Officer of the Population Welfare Department, Rawalpindi Ms. Shireen Sakhan, a conference of scholars was organized to change the social attitudes organized by the Population Welfare Department, Kahuta. A large number of people participated. Speaking on this occasion, the scholars emphasized the importance of mother’s milk for the health of mother and child, especially for children, and advised mothers to breastfeed their children for at least two years. On this occasion, prominent religious scholar Pir Mujib Naqshbandi, Qari Shaffi ur Rehman, Maulana Muhammad Ishaq, Qari Abdul Qayyum, Maulana Muhammad Muneeb and social mobilizer Asad Mehmood expressed their views.

جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام بجلی کے قیمتوں اور بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

Protest demonstration against electricity prices and heavy bills organized by Jamat-e-Islami Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،29جون2024)
جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام بجلی کے قیمتوں اور بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،عوام کا حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی، ملک کی غریب عوام پر مسلط اشرافیہ کو اتارنے کے لیے اپنی جانوں کے نذانے پیش کر یں گے،تفصیل کے مطابق گذشتہ رو ز امیر جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ ابرار عباسی کے زیر اہتمام بجلی کے قیمتوں اور بھاری بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں سابق پرنسپل کہوٹہ ہائی سکول سرناظم قمر قریشی، جماعت اسلامی کے فرخ ایوب سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی اپنے خطاب میں مظاہرین نے کہاکہ اب ہمیں اپنے حق کے لیے اٹھنا ہو آج پورے پاکستان میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام واپڈا کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں کیونکہ جماعت اسلامی کا بس ایک ہی مقصد ہے کہ ملک میں ظلم کا نظام نہیں چلے گا اب اس ملک پر یاتو اشرافیہ کا راج ہو گا اور اسلامی نظام ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑیں گے ہمارا آئین بھی ہمیں اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ہم اپنے حق کے لیے آواز بلند کریں انہوں نے کہا سرکاری دفاتر میں اے سی کے استعمال پر پابندی لگائی جائے حکمرانوں نے اپنی مراعات اور اخراجات میں کمی کی بجائے عام افراد کی زندگیاں جہنم بنانے کی ٹھان رکھی ہے حکومت نے بجلی سوئی گیس اور پٹرول ڈیزل کو آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے انہیں کروڑوں نادار اور کم آمدنی والے افراد کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں جس سے ملک میں غربت میں حیران کن اضافہ ہو رھا ہے۔

تمام محب وطن سیاستدان پاکستان کو سیاسی استحکام دیناچاہتے ہیں

All patriotic politicians want to give political stability to Pakistan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ،29جون2024)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے کہا ہے تمام محب وطن سیاستدان پاکستان کو سیاسی استحکام دیناچاہتے ہیں تاکہ معاشی استحکام کی راہ ہموار ہوسکے جبکہ پی ٹی آئی قیادت کو بھی سیاسی مفادات سے بالاترہوکر قومی مفادات کے حصول کو ترجیح دینا ہوگی، موجودہ بے یقینی کی صورتحال پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سالہ حکومتی نااہلی کا نتیجہ ہے عوام کو مایوسی کی دلدل سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ(ن) ماضی سے بڑھ کر کردار اداکرے گی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ انتخابی ایجنڈا مکمل کیا مگر ہر بار قائد نوازشریف اور اس کی حکومت کے خلاف سازشیں کی گئیں لیکن پارٹی آج بھی قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے،مسلم لیگ(ن) قائدین میاں نوازشریف، وزیر اعظم پاکستا ن میاں محمد شہباز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیاست کا محور صرف اور صرف عوامی خدمت ہے ہم نے ذاتی مفادات کے بجائے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی اور مسلم لیگ ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button