DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Paying electricity bills is no longer within the reach of ordinary people

بجلی کے بلوں کی ادائیگی عام افراد کے بس میں ہی نہیں رہی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، جون، 2024) –بجلی کے نرخوں میں ہفتہ وار اضافے نے صارفین کی کمر توڑ دی آمدن سے ذیادہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی ممکن ہی نہ رہی لوگ ادہر ادہر سے ادھار مانگ کر بجلی کا بل ادا کر رہے ہیں سلیب نرخوں میں اضافہ بجلی کی قمیت سے تین سے چار گنا انجانے ٹیکسوں کے نام پر ہر صارف سے ہزاروں روپے کی ماہانہ وصولی نے ملک میں غربت کی شرح میں بڑا اضافہ کیا ہے سونے کے بھاؤ ملنے والی بجلی کے بلوں کی ادائیگی عام افراد کے بس میں ہی نہیں رہی جن لوگوں کی امدن دس سے چودہ پندرہ ہزار روپے ماہانہ ہے انہیں سترہ سے بیس ہزار کے بجلی کے ماہانہ بل ارسال کیئے جا رہے ہیں ایک بیوہ کے بکری فروخت کرکے بل ادا کیا تو دوسرے معمر شخص نے دومن گندم فروخت کرکے بجلی کا بل ادا کیا دوسری جانب اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بھاری اضافے نے حکومتی دعووں کی نفی کر دی ہے عام اشیا کے سستے ہونے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے شہباز شریف کی حکومت شہباز اسپیڈ سے بجلی کے نرخوں میں مسلسل بھاری اضافہ کرتی چلی جا رہی ہے حکمرانوں نے اپنی مراعات اور اخراجات میں کمی کی بجائے عام افراد کی زندگیاں جہنم بنانے کی ٹھان رکھی ہے حکومت نے بجلی سوئی گیس اور پٹرول ڈیزل کو آمدن کا بڑا ذریعہ بنا لیا ہے ان کے دعؤوں اور عمل میں تضادات کھل کر سامنے آ رہے ہیں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے جرائم کی شرح میں بھی حیران کن اضافہ ہو رھا ہے اور حکمران چین کی بانسری بجا رہے ہیں انہیں کروڑوں نادار اور کم آمدنی والے افراد کے مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں جس سے ملک میں غربت میں حیران کن اضافہ ہو رھا ہے جس سے آنے والے ایام میں حالات مذید خراب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

Kallar Syedan ​​(Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 25, June 2024) – The weekly increase in electricity rates has broken the back of consumers as it is not possible to pay electricity bills beyond their income. They are paying the electricity bill, increase in unit rates, three to four times the cost of electricity, and monthly collection of thousands of rupees from each consumer in the name of unknowing taxes, has greatly increased the poverty rate in the country. Paying bills is no longer within the reach of ordinary people, whose income is ten to fourteen thousand rupees per month, monthly electricity bills of seventeen to twenty thousand rupees are being sent to them. On the other hand, the huge increase in the prices of daily commodities has negated the government’s claims that the common goods are cheap. The prices are continuously increasing. Instead of reducing their privileges and expenses, the rulers have decided to make the lives of common people hell. The government has made electricity, gas and petrol diesel as a major source of income. Contradictions in the process are coming to the fore, rising inflation is causing a surprising rise in crime rates, and the rulers are playing China’s flute, they have no interest in the problems of millions of poor and low-income people. There is an alarming increase in poverty, which is likely to worsen the situation in the coming days.

سموگ فری پنجاب کے لیئے پنجاب بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ

Decision to implement a modern computerized system of vehicle fitness certificates across Punjab for smog-free Punjab

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، جون، 2024) –سموگ فری پنجاب کے لیئے پنجاب بھر میں وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کا جدید کمپیوٹرائزڈ نظام لاگو کرنے کا فیصلہ۔خراب انجن، کاربن اور دھواں چھوڑنے والی تمام گاڑیوں کی پڑتال ہوگی،انہیں کیو آر کوڈ سے لنک کیاجائے گا، وزیراعلی پنجاب نے عمل درآمد کی ہدایت کردی
ہر گاڑی ہر موٹر سائیکل سے کیو آر کوڈ جاری کرکے دھوئیں سے پھیلنے والی آلودگی کا خاتمہ کیا جائے گا، ہر سال کیو آر کوڈ کی تجدید بھی کی جائے گی،وہیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کی ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ، پولیس اور ٹریفک کا عملہ پڑتال کرے گا جبکہ پنجاب حکومت نے پورے صوبے میں جرمانوں کی رفتار بھی تیز کردی، صوبے بھر میں سخت مانیٹرنگ اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

راجہ عدالرؤف کو موہڑہ مرید کلرسیداں میں سپردخاک کردیا گیا

Raja Abdul Rauf laid to rest in Morra Mureed

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، جون، 2024) –مسلم لیگ ن کے رہنما سابق سٹی نائب ناظم راجہ ظفر محمود کے چچا راجہ عدالرؤف کو موہڑہ مرید کلرسیداں میں سپردخاک کردیا گیا نمازجنازہ میں سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،دربار عالیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین ڈاکٹر پروفیسر ساجد الرحمان، راجہ ندیم احمد،شیخ ساجد الرحمان،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری صداقت حسین،محمد زبیر کیانی،چوہدری شفقت محمود، محمد تاج کیانی،
،توفیق تاج کیانی،چوہدری شاہد گجر،ملک فیاض سندھو،بابو ظفراقبال،مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد توقیر اعوان،چوہدری محمد ضیارب منہاس،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،
حاجی محمد اسحاق،ملک محمد زبیر،چوہدری مشتاق حسین، پرویز اختر منہاس،راجہ طارق بٹاہڑی،عاطف اعجاز بٹ،نصیر اختر بھٹی چوہدری توقیراسلم،حاجی شوکت علی،عاصم صدیق راجہ،چوہدری زین العابدین عباس،محسن نوید سیٹھی،عابد اللہ سیٹھی،شیخ ندیم احمد،راجہ افتخار پکھڑال،شیخ حسن سرائیکی،سید سجاد حسین شاہ،سردار صلاح الدین احمد،احسان الحق قریشی،شیخ میثم طمہار،ملک عنصر خان، مسعود احمد بھٹی،راجہ جاوید کیانی،چوہدری طارق تاج،بدرزمان کیانی،صوبیدار غلام ربانی،ماسٹر محمد ظہیر،صغیر بھولا،جاوید چشتی ایڈووکیٹ، عبدالصبور بھٹی،خان امجد،شیخ ظفر جاوید و دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،25، جون، 2024) –دربار عالیہ حجرہ شاہ مقیم کے سجادہ نشین پیر مدد علی سرکار،جنید علی سرکار نے بلال نصیر بھٹی کے ہمراہ نواحی بستی منگال جاکر سابق رکن بلدیہ حاجی محمد اسحاق سے ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی حاجی امتیاز حسین کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی خدمات کا بطور خاص تذکرہ کیا ان کے درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعا کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button