DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat
Rawat: The Supreme Court ordered the closure of all the restaurants in the National Park including Monal in Islamabad
سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم دے دیا

روات (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، ,13 جون 2024، 2024) –سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں مونال سمیت نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے مونال ریسٹورینٹ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ نیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ نیشنل پارک میں قائم ریسٹورینٹس تین ماہ میں مکمل ختم کیے جائیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ نیشنل پارک سے باہر کہیں بھی لیز مقصود ہو تو متاثرہ ریسٹورینٹس کو ترجیح دی جائے۔




