DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Secretary RTA Rawalpindi and City Traffic Warden Kallar Syedan ​​take action against passenger vehicles

سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور سٹی ٹریفک وارڈن کلرسیداں کی مسافر گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، جون، 2024) –سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور سٹی ٹریفک وارڈن کلرسیداں کی مسافر گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی درجنوں گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں سیکرٹری آر ٹی اے راشد محمود نے انسپکٹر ملک ابرار کے ہمراہ مختلف علاقوں میں مسافرگاڑیوں کو روک کر کرائے چیک کیئے اور زائد کرایوں کی وصولی پر درجنوں گاڑیوں کو بند بھی کردیا گیا اور خبردار کیا کہ حکومت کرایوں میں کمی پر عملدرآمد ہر صورت کرے گی زائد کرایے کی وصولی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ادھر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کی ہدایت اور ڈی ایس پی رورل ثاقب رضوان کی زیر نگرانی کلر سیداں میں اوور چارجنگ،روٹس کی خلاف ورزی اور بغیر لائسنس گاڑیوں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد مسافر گاڑیوں کو ای چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے مجموعی طور پر پچاس ہزار روپے جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیا ہے۔انسپکٹر راجہ عامر رحمان،بیٹ انچارج عادل منیر،وسیم ملک اور دیگر نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔عوامی حلقوں نے اس کارروائی کا زبردست خیرمقدم کرتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Ikramul Haq Qureshi) Secretary RTA Rawalpindi and City Traffic Warden Kallar Syedan took vigorous action against passenger vehicles. Dozens of vehicles were confiscated at different police stations. The fares were checked and dozens of vehicles were stopped on the collection of excess fares and warned that the government would implement the reduction of fares in any case and the collection of excess fares would not be allowed. Under the supervision of Taimoor Khan and DSP Rural Saqib Rizwan, during the action against overcharging, violation of routes and unlicensed vehicles in Kallar Syedan, issuing e-challan tickets to several passenger vehicles and receiving a total fine of fifty thousand rupees, Which has been deposited in the treasury. Inspector Raja Aamir Rehman, Beat Incharge Adil Munir, Wasim Malik and others participated in this operation. The public has welcomed this operation and demanded to continue it.

کلرسیداں کی 21 سالہ دوشیزہ نے کہوٹہ کے ایک نوجوان کے ساتھ ایک ساتھ زندگی کی بازی ہارنے کے لیئے برساتی نالے لنگ میں چھلانگیں لگا دیں

A 21-year-old girl from Kallar Syedan jumped into a Nala Ling  along with a young man from Kahuta to commit suicide

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، جون، 2024) –کلرسیداں کی 21 سالہ دوشیزہ نے کہوٹہ کے ایک نوجوان کے ساتھ ایک ساتھ زندگی کی بازی ہارنے کے لیئے برساتی نالے لنگ میں چھلانگیں لگا دیں وہاں قریب موجود لوگوں نے کلرسیداں کی دوشیزہ کو ڈوبنے سے بچا کر اس کی خودکشی کی کوشش ناکام بنادی جبکہ کہوٹہ کا نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گیا زندہ بچ جانے والی اکیس سالہ دوشیزہ کو تھانہ کلرسیداں منتقل کیا گیا جہاں سے اسے ویمن پولیس اسٹیشن راولپنڈی منتقل کردیا گیا اسے آج بروز جمعرات کلرسیداں کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ اپنا بیان قلمبند کروائے گی یاد رہے کہ دوشیزہ کے والد نے چھ ایام قبل اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ پورٹ کو درج کروائی تھی اور خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ اسے کسی نے اغوا کر لیا مگر واقعات سے یہ بات واضع ہوئی کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود کہوٹہ کے نوجوان کے ساتھ کہیں چلی گئی تھی۔

قتل ہونے والے 28 سالہ حاشر بٹ کوپیرودہائی راولپنڈی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

The murdered 28-year-old Hashir Butt was laid to rest in the graveyard of Pirwadhai

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، جون، 2024) –سابقہ دشمنی کے نتیجے میں کلر سیداں میں قتل ہونے والے 28 سالہ حاشر بٹ کوپیرودہائی راولپنڈی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں رات گئے مقتول کا پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد نعش مقتول کے والد فرخ عامر بٹ کے حوالے کر دی گئی تھی،کلر سیداں پولیس نے مقتول کے والد فرخ عامر بٹ کی مدعیت میں دانش بٹ،عاقب بٹ اور نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔یاد رہے کہ چند برس قبل مقتول حاشر بٹ نے ملزم دانش بٹ کے بھائی کو قتل کر دیا تھا۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

ڈھوک پوٹھہ میں پانی کے بنیادی اور گھمبیر مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ

Demand to solve the basic and critical water problem in Dhok Potha, Nala Muslimana on priority basis

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،06، جون، 2024) –یوسی نلہ مسلماناں کی سماجی شخصیت محمود الحسن راجہ نے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد سے ڈھوک پوٹھہ میں پانی کے بنیادی اور گھمبیر مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کرتے کوئے کہا کہ انسانی زندگی کی بقا کے لیے پانی بنیادی ضرورت ہے مگر ڈہوک پوٹھہ کے لوگ آج کے ترقی پزیر معاشرے میں بھی پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں پانی کا حصول مقامی لوگوں کے لیئے جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے گرمی ہو یا سردی مقامی خواتین و حضرات پانی کے حصول کے لیئے کوشاں رہتے ہیں لہذہ لیگی ارکان اسمبلی اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے لوگوں کی دعائیں لیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button