DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Construction work starts on Pindi road
پنڈی روڈ کا کام تیزی سے شروع

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5جون2024)
کہوٹہ، کشمیر کی عوام کی دعاہیں قبول پنڈی روڈ کا کام معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان کی نگرانی تیزی سے شروع،عوام علاقہ کا ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،کرنل مسعود عباسی، راجہ یاسر ایڈووکیٹ، عبدالقدوس عباسی کا شکریہ،کام آنے والی تمام رکاوٹیں ختم ہو گیں جس کی وجہ سے کام میں بہت تیزی آئی ہے انشاء اللہ عید سے قبل ترکھیاں تا وائی کراس مکمل ہو جائے گا نمبردار ملک قمر الزمان کی میڈیا سے گفتگو،تفصیل کے مطابق کہوٹہ پنڈی روڈ جو ایک طویل عرصے سے کام نہیں ہو رہا، ترکھیاں تاوائی کراس تقریبا ڈیڈھ سے دو کلو میٹر سڑک اتنی ٹوٹی کوئی تھی گاڑی تو دور کی بات پیدل چلنا بھی محال ہو گیا تھا سابقہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اس پر کوئی بھی کام نہیں جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو بہت مشکلات کا سامنا تھا، علاقے کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان، سابق ناہب ناظم راشد کیانی کی خصوصی درخواست اور شب وروز کوششوں سے مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت آنے سے ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور،ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی ذاتی دلچسپی سے کام پھر شروع ہواجس میں بہت ہی تیزی آئی ہے کام کی نگرانی نمبردار ملک قمر الزمان، سابق ناہب ناظم راشد کیانی کر رہے ہیں انہوں نے کام شروع کرانے پر ایم این اے راجہ اسامہ اشفاق سرور،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،کرنل مسعود عباسی، راجہ یاسر ایڈووکیٹ، عبدالقدوس عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ اس کی تعمیر سے کہوٹہ اور کشمیر کی عوام بہت بڑا مسلہ حل ہو گا۔




