کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جون، 2024) ––سابقہ رنجش پر 8مسلح افراد نے ٹیوٹا ہائی ایس کے ڈرائیوراورکنڈیکٹر سمیت چار افراد کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا،نعمان رمضان سکنہ چک ستھوانی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کلر سیداں سے پیرودہائی کے درمیان ٹیوٹا ہائی ایس چلاتا ہوں۔گزشتہ روز میں اپنے کنڈیکٹر عدنان کے ہمراہ پیر ودہائی اڈے سے سواریاں لے کر شاہ باغ پہنچا تو پہلے سے موجود عمیر عرف قمر مسلح پسٹل،عاصم مسلح پیچ کس، نزاکت حسین،شاہد محمودمسلح ڈنڈا ہمراہ چار نامعلوم افراد نے مجھے گاڑی سے اتار کر مارنا شروع کر دیا اور کہا کہ تمہیں پیرودہائی اڈے میں ہونے والی لڑائی کا مزہ چکھاتے ہیں۔عاصم نے وار پیچ کس کیا جو میری آنکھ کے اوپر ماتھے پر لگا جس سے میں زخمی ہو گیا اور اسی دوران پیچھے سے آنے والی مسافر ٹیوٹا ہائی ایس جس میں میرے والد محمد رمضان اور بھائی محمد عثمان سوار تھے نے مجھے دیکھ کر گاڑی سے نیچے اتر آئے جس پر ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔عمیر نے سیدھا فائر پسٹل میرے بھائی عثمان پر کیا جو اس کے بائیں کولہے پر لگا۔ملزمان نے گاڑی کے شیشے بھی توڑ ڈالے اور دو عدد موبائل فونز اور نقدی بھی چھین لی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, June 2024) –- Total of 8 armed men tortured and injured four people including the driver and conductor of Toyota due to past grudge, Noman Ramzan of Chak Sathwani filed a case.
In his statement, he Recorded that I drive a Toyota between Kallar Syedan and Pirwhadai. As I drove to Shah bagh along with my conductor Adnan from Pirwhadai base, when Umair alias Qamar was already there armed with a pistol, Asim was armed with a screwdriver, Nazakat Hussain, Shaheed Mahmood, armed with a baton, four unknown persons took me out of the car and started beating me and said that they want to give you a taste of the fight in Pirwhadai base.
I got injured and at the same time, the Toyota passenger coming from behind, in which my father Muhammad Ramzan and brother Muhammad Usman were driving, saw me and got down from the vehicle, on which the accused also tortured them.
Umair straight away fired at my brother Usman, which hit him on his left hip. The accused also broke the windows of the car and took away two mobile phones and cash.
متنازع زمین پر ٹریکٹر چلانے سے منع کرنے پر ملزمان نے دوخواتین سمیت پانچ افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
The accused tortured five persons, including two women, for prohibiting them from driving tractors on the disputed land
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جون، 2024) –– متنازع زمین پر ٹریکٹر چلانے سے منع کرنے پر ملزمان نے دوخواتین سمیت پانچ افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔نذیر احمد سکنہ موہڑہ بختاں نے مقدمہ درج کروایا کہ وقاص نامی شخص متنازع زمین پر ٹریکٹر چلا رہا تھا جسے میرے بیٹے حمزہ نے منع کیا کہ جس پر وقاص ٹریکٹر بند کر کے نیچے اترا اور میرے بیٹے حمزہ کو پکڑ کر مارنا شروع کر دیا۔اتنے میں میرا بھتیجا افتخار احمد،حمزہ کو چھڑوانے کیلئے آگے بڑھا تو وقاص نے کسی کا وار کیا جو کہ دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگا اور اس کی ہڈی ٹوٹ گئی۔عباس نے وار سریا کیا جو میرے بھتیجے کی بائیں بازو پر لگا اور وہ زخمی ہو گیا۔شور شرابے کی آواز سن کر میں موقع پر پہنچا تو عباس نے وار سریا کیا جو میرے بازو پر لگا اور وقاص نے کسی کا وار میرے منہ پر کیا جو میرے چیرے کے بائیں سائیڈ کان کے نیچے لگا جس سے میرے منہ کا جبڑا اور دانٹ اندر سے ہل گئے۔ملزمان نے میری بیوی اور بیٹی پر بھی تشدد کیا جس سے وہ بھی زخمی ہوئیں۔
کلر سیداں سے دو شیزائیں اغوا،مقدمات درج،تفتیش شروع
Two girls kidnapped from Kallar, case registered as investigation are started
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جون، 2024) ––کلر سیداں سے دو شیزائیں اغوا،مقدمات درج،تفتیش شروع،محمد صفور نے مقدمہ درج کروایا کہ میری اکلوتی بیٹی 21سالہ (خ) کلرسیداں کی ایک اکیڈمی میں کمپیوٹر کا کورس کر رہی تھی وہ صبح گھر سے اکیڈمی گئی اور گھر واپس نہ آئی اور تاحال نہ مل سکی اس کا فون بھی بند مل رھا ہے مجھے قوی شبہ ہے کہ اسے کسی نے اغواء کر لیا ہے۔دریں اثناء چوکپنڈوری کے قریب چھ افراد نے 22سالہ لڑکی کو زبردستی کیری ڈبہ میں اغواء کر کے لے گئے ہیں۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیف آفیسر بلدیہ اپنے اے سی دفتر سے باہر نکلنے کو تیار نہیں
Price Control Magistrate Chief Officer Baldia is not ready to come out of his AC office
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جون، 2024) ––کلرسیداں میں انتظامی افسر کے نائب قاصد نے بھی پرائس مجسٹریٹ کے فرائض سنبھال لیئے صاحب بہادر خود اے سی کا دفتر چھوڑنے کو تیار نہیں جرمانوں کا ٹارگٹ نائب قاصد پورا کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہے۔تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چیف آفیسر بلدیہ اپنے اے سی دفتر سے باہر نکلنے کو تیار نہیں انہوں نے نرخوں کی چیکنگ کا ٹارگٹ بھی اپنے نائب قاصد کو دے رکھا ہے جو مختلف دوکانوں پر جا کر نہ صرف جرمانے کرکے رسید جاری کرتا ہے بلکہ وہ خود دستخط اپنے صاحب بہادر کے بڑے دھڑلے سے کر رہا ہے جب دوکاندار جرمانے کی وجہ معلوم کرتا ہے تو جواب دیا جاتا ہے کہ اسپیشل برانچ نے رپورٹ دی ہے جبکہ اسپیشل برانچ بھی نائب قاصد کے موقف کو مسترد کر چکی ہے اس کے باوجود ناجائز جرمانوں کا مذموم دھندہ جاری ہے چیف آفیسر خود گرمی اور دھوپ میں دفتر سے باہر جانے کو تیار نہیں اس طرح ان کے دفتر کا نائب قاصد سہیل شاہ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے فرائض سنبھال رکھے ہیں اور انتہائی ناجائز جرمانے کیئے جا رہے ہیں جن کا کوئی جواز نہیں بنتا مقامی تاجروں نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے کلرسیداں میں جرمانوں کی آڑ میں زیادتیوں کا نوٹس لینے کاپرزور مطالبہ کیا ہے تاجروں نے ڈپٹی کمشنر سے چیف آفیسر بلدیہ اور ان کے نائب قاصد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
صداقت عباسی کی واپسی کے لیئے کوشاں ہیں مگر کارکناں ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے انہیں صداقت عباسی کے الزامات آج بھی یاد ہیں
PTI Workers will never allow Sadaqat Ali Abbassi to return
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،03، جون، 2024) ––پی ٹی آئی کے سرگرم کارکنوں چوہدری واحد،ماسٹر زبیر،محمد بشارت اور قیصر محمود نے سابق رکن اسمبلی صداقت علی عباسی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان،بشری بی بی کرنل شبیر اعوان سمیت دیگر کے خلاف بیانات دے کر انہیں دہشتگردی کے مقدمات ملوث کرنے کے بعد آج کس منہ سے پی ٹی آئی کی صفوں میں دوبارہ گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ماضی میں صداقت علی عباسی کو ووٹ دے کر واقعی بڑی غلطی کا ارتکاب کیا تھا یہ نہ صرف بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف وعدہ معاف بنے بلکہ انہوں نے ٹی وی پر آ کر پی ٹی ائی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا طارق محمود مرتضی گزشتہ عام انتخابات کے روز گھر سے ہی نہ نکلے ان کی یوسی کے نتائج ملاحظہ کر لیں ان پر نو مئی کے حوالے سے کوئی کیس بھی نہ بنا جبکہ یہ آج صداقت عباسی کی واپسی کے لیئے کوشاں ہیں مگر کارکناں ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے انہیں صداقت عباسی کے الزامات آج بھی یاد ہیں۔