کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جون، 2024) ––پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے پارٹی رہنما راجہ طارق محمود مرتضی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ یہ میرے خلاف ایک جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنا کر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے صداقت عباسی کو لے کر حلقے میں گھوم پھر کر کارکنوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔یہ اصل میں مجھے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نومئی کو طارق محمود مرتضی لوگوں کو کالیں کرتے رہے انہوں نے گزشتہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کوئی مدد نہ کی اگر کسی کو شک ہے تو وہ یوسی بیور کے نتائج ملاحظہ کرلے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ میں الیکشن کو سنبھال نہ سکا میں نے 2022 کے ضمنی الیکشن 70 ہزار ووٹ لیئے مگر ایک سازش کے تحت مجھے 49 ووٹوں سے ہرایا گیا اس بار میں نے ستر کی بجائے 73 ہزار ووٹ لیئے آر او نے میری کامیابی کا اعلان بھی کیا مگر کئی ایام بعد نتائج تبدیل کر دیئے گئے مجھ پر الزام لگایا گیا کہ میں نے کسی سے ن لیگ میں شمولیت کا تحریری معائدہ کر رکھا تھا یہ لغو الزام ہے مجھے ن لیگ میں شمولیت کے لیئے ترغیبات دی گئیں مگر میں نے عوامی مینڈیٹ کا سودا نہ کیا اور پھر مجھے ہروا دیا گیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے کئی لوگ طارق محمود مرتضی کے ساتھی مجھے ن لیگ میں شمولیت کے مشورے دیتے رہے آج طارق محمودمرتضی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف وعدہ معاف گواہ صداقت عباسی کو لے کر حلقے میں کارکنوں کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں۔ صداقت عباسی نہ صرف عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ ہے بلکہ اس کے بیانات کی روشنی میں میرے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں پندرہ ایف آئی آر درج ہوئی ہیں مگر میں حالات کے جبر کا مقابلہ کر رھا ہوں مشکل وقت میں عمران خان کو دھوکہ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا مگر جو لوگ بانی پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے صاحب کو لے کر گلی کوچوں میں گھوم رہے ہیں وہ اپنی اور ان کی پارٹی کے لیئے کوئی خدمت ہی بتا دیں؟پارٹی کارکنوں ایسے بہروپیوں اور عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں سے ہوشیار رہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 01, June 2024)— PTI Candidate former member of Punjab Assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan criticized Raja Tariq Mehmood Murtaza and accused him of They are misguiding the workers by creating a false and baseless narrative against me, taking tour with Sadaqat Abbasi, who became a sworn witness against PTI founder Imran Khan and Bushra Bibi.
Colonel Muhammad Shabbir Awan said in a statement that in November Tariq Mehmood Murtaza kept calling people, he did not help the candidates of PTI in the last general elections. He said that I could not handle the election.
I got 70 thousand votes in the 2022 by-election, but under a conspiracy I was defeated by 49 votes. This time I got 73 thousand votes instead of seventy. The RO also announced my success, but the results were changed after several days.
I was accused that I had made a written agreement with someone to join the PML-N This is a false accusation. Incentives were given but I did not bargain for the public mandate and then I was defeated.
Today, Tariq Mehmood Murtaza is making a sinister attempt to mislead the workers in the constituency by taking Sadaqat Abbasi, a witness who has promised pardon against PTI founder Imran Khan and Bushra Bibi.
Sadaqat Abbasi is not only a sworn witness against Imran Khan, but in the light of his statements, fifteen FIRs have been registered against me under the Terrorism Act, but I am facing the pressure of circumstances to betray Imran Khan in a difficult time. But those who are walking in the streets with the person who has become a witness against the founder of PTI, should they do any service for themselves and their party? Beware of backstabbers.
سکول میں نصب ڈی وی آراور سی سی ٹی وی کیمرے اور لیپ ٹاپ چوری
DVR and CCTV cameras installed in school and are laptop stolen
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جون، 2024) ––نجی تعلیمی ادارے میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے سکول میں نصب ڈی وی آراور سی سی ٹی وی کیمرے اور لیپ ٹاپ چوری کر لیئے۔پرنسپل فاخرہ رمضان نے مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ شب نامعلوم ملزمان نے سکول میں داخل ہو کر لیپ ٹاپ،ڈی وی آر،سپلائی اور سی سی ٹی وی کیمرے چوری کر لئے۔ ڈی وی آر میں سکول سٹاف اور بچیوں کی ویڈیوز موجود تھیں۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور صفائی کی خراب صورتحال پر ماہ مئی میں 22 چالان کیئے
22 challans issued in the month of May for violation of dengue SOPs and poor sanitation
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جون، 2024) ––ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ کلرسیداں کی ہدایت پر تحصیل ہیلتھ انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے کلرسیداں میں ڈینگی کے سیزن میں مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران لاروا ملنے اور ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی اور صفائی کی خراب صورتحال پر ماہ مئی میں 22 چالان کیئے ایک مرکز کو سیل جبکہ 36000 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔
مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے پر مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ
A total fine of twenty thousand rupees for selling bread and naan at high prices
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جون، 2024) ––اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے مختلف ہوٹلوں اور تندوروں کی چیکنگ کے دوران مہنگے داموں روٹی اور نان فروخت کرنے پر مجموعی طور پر بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ تحصیلدار محمود احمد بھٹی نے زندہ مرغی مہنگے داموں فروخت کرنے پر مرغی فروشوں کو مجموعی طور پر پچیس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔
معروف مذہبی کارکن عبدالرووف چشتی کی اہلیہ انتقال کر گئیں
The wife of renowned religious activist Abdul Rauf Chishti passed away in the village Pind
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی،01، جون، 2024) ––معروف مذہبی کارکن عبدالرووف چشتی کی اہلیہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ پنڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق ناظم شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی طارق تاج،مسعود احمد بھٹی، صوبیدار غلام ربانی،حاجی صغیر بھولا اور دیگر نے شرکت کی۔