مٹور (پوٹھوار ڈاٹ کام کبیر احمد جنجوعہ، 27 مئی 2024) کشمیر سے لہڑی براستہ دوبیرن جانے والی ٹویوٹا گاڑی آج سلگراں میں شدید حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا جس کے باعث ڈرائیور گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ مسافروں میں سے کوئی بھی شدید زخمی نہیں ہوا کیونکہ مقامی لوگوں نے ان کی مدد کی۔ ایمرجنسی سروسز کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا اور زخمیوں کو طبی سہولت فراہم کی گئی۔ حکام مستقبل میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے بریک فیل ہونے کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ مسافروں کی حالت اور نقصان کی حد کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 May 2024) A Toyota vehicle travelling from Kashmir to Lahri via Doberan met with a serious accident in Salgran today. The incident occurred due to a brake failure, causing the driver to lose control of the vehicle.
None of the passengers were seriously injured as the local people helped them. Emergency services were promptly dispatched to the scene, and the injured were given a medical facility. Authorities are investigating the cause of the brake failure to prevent such incidents in the future. Further details on the condition of the passengers and the extent of the damage are awaited.
سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی بیرون ملک یو کے چلے گے
Former candidate for Chairman UC Nalla Muslimana Tanveer Naz Bhatti departs for UK
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مئی2024) معروف ن لیگی رہنماء سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں تنویر ناز بھٹی بیرون ملک (UK) چلے گے ان کا شمار راجہ محمد ظفر الحق اور راجہ محمد علی کے قریبی جانثار ساتھیوں میں ہوتا ہے تنویر ناز بھٹی سیسہ پلائی دیوار کی طرع راجہ محمد ظفر الحق اور ان کے صاحبزادے راجہ محمد علی کے ساتھ رہے،ایئرپورٹ پر راونگی کے موقع پر انہوں نے بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے عملی طور پر سیاست کے میدان میں سرگرم رہا اس مختصر سے سیاسی سفر کے دوران اپ تمام احباب کا بے پناہ پیار محبت خلوص سرپرستی حاصل ر ہی اپ کا یہ پیار محبت خلوص میرا سرمایہ حیات ہے اپنے مختصر سی سیاسی سفر کے دوران میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ ہر ایک کے ساتھ عزت و احترام سے پیار اور محبت کا رشتہ قائم رہے اس میں میں کتنا کامیاب ہوا میں یہ فیصلہ پہ آپ احباب پر چھوڑتا ہوں اپنے علاقے کے مسائل کے لیے ہر جگہ اواز اٹھائی جہاں تک ممکن ہوا اس میں اپنا حصہ ڈالا ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ لوگوں کی بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کو حکام بالا سے سے مل کر ممکن بنایا جائے انہوں نے کہا کہ مختصر سے سیاسی سفر کے دوران اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو اس کے لیے انتہائی معذرت خواہ ہوں بیرون ملک(UK) روانگی کے باعث عملی طور پر بطور سیاسی ورکر مزید خدمات سر انجام دینے سے قاصر ہوں۔
الخدمت فاؤنڈیشن ہزاروں مرد و خواتین کو چھوٹے کاروبار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے
Al Khidmat Foundation is providing interest free loans to thousands of men and women for small business
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27مئی2024) الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کہوٹہ کے ناہب صدر نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبد القدیر اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے الخدمت فاونڈیشن کے اقدامات قابل تحسین ہیں الخدمت فاؤنڈیشن ہزاروں مرد و خواتین کو چھوٹے کاروبار کے لئے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے اور بلا رنگ و نسل و مذہب خدمت کرنے میں مصروف عمل ہے الخدمت فاؤنڈیشن صحت،تعلیم اور خدمت کے میدان میں گراں خدمات سر انجام دے رہی ہے الخدمت فاؤنڈیشن نے زلزلہ سیلاب اور کورونا وباء کے دوران قوم کی بے لوث خدمت کی،یتیم بچوں کی کفالت،آغوش ہومز،پینے کے صاف پانی سمیت دیگر شعبوں میں بلا تخصیص خدمت کررہی ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن محدودوسائل کے باوجود بے سہارااوریتیم بچوں کوتعلیم فراہم کرنے کے علاوہ ہرشعبہ میں دن رات خدمت کررہے ہیں کوئی بھی تنظیم مالی وجانی تعاون کے بغیرنہیں چل سکتی عوام الخدمت فاؤنڈیشن کومزیدترقی کے راہ پرگامزن کرنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کارضاکاربن کرمالی امداد بھی فراہم کیاجائے تاکہ پورے ملک کے غریب عوام اس سے مستفیدہوسکے۔