DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Oath-taking ceremony of the newly elected officials of the Students’ Council in government educational institutions

سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 24، مئی، 2024) –اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن ریٹ میں اضافہ ہونے کے باوجود اس کی کوالٹی میں اضافہ نہ ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا بچہ شاہین کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں شاہین کو ایک خاص علامت کی حیثیت سے پیش کیا۔شاہین کے علاوہ کوئی اور پرندہ ایسا نہیں جو نوجوانوں کیلئے قابل تقلید نمونہ بن سکے،انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا دارومدار طلبہ کے کلیدی کردار پر منحصر ہوتا ہے اس لئے کس بھی صورت قوم و ملک کی ترقی میں طلبہ کے تعمیری کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تدریسی عمل کیساتھ ساتھ عملی زندگی کے مختلف مراحل میں اپنا کردار ادا کرنے اور زندگی کے ہر میدان میں قوم کا فخر بلد کرنے کیلئے ان کی کردار سازی اس انداز سے کی جائے کہ مستقبل میں قوم کی بہتر انداز میں قیادت کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی اس شاہین کی تلاش میں سرگرداں ہیں جس میں اسلامی فخر کے سارے اوصاف موجود ہیں۔ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں داؤد اختر کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج سے سٹوڈنٹس میں لیڈر شپ کوالٹی کا آغاز ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں،معاشرے کی ترقی کا دارومدار طلبہ کے کلیدی کردار پر منحصر ہوتا ہے اس لئے کسی بھی صورت میں طلبہ کی تعمیر ی کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔مسلم لیگ ن کلر سیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نومنتخب طلبہ آنے والے وقت میں ملک کے معمار بنیں گے۔انہوں نے سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔سکول کی پرنسپل محترمہ نجمہ ملک نے اپنی تقریر کا آغاز اس شعر سے کیا کہ ”ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی سرخیز ہے ساقی” انہوں نے اساتذہ سے کہاکہ وہ بچوں کو علامہ اقبال کے تعلیمی تصورات اورفلسفہ تعلیم سے متعلق روشناس کروائیں۔انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر بھی زیادہ نظر رکھا کریں۔بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے ہیڈ ماسٹر خالد محمود عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ اقبال نوجوانوں کو شاہین سے مماثلت دیتے ہیں۔علامہ اقبال اپنی شاعری کے ذریعے ہمارا روحانی علاج کرتے ہیں،روح کی بیماریوں کو دور کرتے ہیں مگر افسوس کہ اپنی نسل نو کیلئے امت مسلمہ کیلئے انہوں نے جو لکھا ان کے پاس تو ان کو پڑھنے کا وقت ہی نہیں۔ سابق ناظم شیخ حسن ریاض اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 24, May, 2024) – Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaqullah Niazi while addressing the oath-taking ceremony of the newly elected officials of the Students Council in government educational institutions said that the increase in the education rate However, the lack of increase in its quality is a matter of concern for us.

 He said that students are the capital of any nation, the development of society depends on the key role of students, so in any case, the constructive role of students should not be neglected. Haji Akhlaq Hussain said in his speech that the newly elected students will become architects of the country in the coming time. He urged the parents and teachers to keep a close eye on their children. Khalid Mahmood Abbasi, Headmaster of Boys High School, Kallar Syedan, said in his address that Allama Iqbal compares the youth to Shaheen.

چوہدری نثار علی خان ایک ماہ کے نجی دورے پر امریکہ چلے گئے

Chaudhry Nisar Ali Khan departs to America on a one-month private visit

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 24، مئی، 2024) –ملک کے معروف سیاستدان سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ایک ماہ کے نجی دورے پر امریکہ چلے گئے یہ گزشتہ روز اسلام آباد ائیرپورٹ سے واشنگٹن کے لیئے روانہ ہوئے یہ ان کا نجی دورہ ہے اور یہ ایک ماہ امریکہ میں مقیم رہیں گے۔

منشیات فروشی کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم ندیم احمد کوجرم ثابت ہونے پر 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم

Named accused Nadeem Ahmed sentenced to 9 years in prison and fined Rs 80,000 in a case of drug trafficking

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 24، مئی، 2024) – ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کلر سیداں محمد وارث جاوید نے منشیات فروشی کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم ندیم احمد کوجرم ثابت ہونے پر 9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ تھانہ کلر سیداں پولیس نے گزشتہ برس فروری میں ملزم کے قبضہ سے 1300گرام چرس برآمد کی تھی۔

سابق چیئرمین یوسی جٹھہ ہتھیال ضیا محمود کی والدہ اور راجہ عبدالطیف کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

Mother of former chairman UC Jatha Hathial Zia Mehmood and sister of Raja Abdul Latif passed away

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 24، مئی، 2024) –سابق چیئرمین یوسی جٹھہ ہتھیال ضیا محمود کی والدہ اور راجہ عبدالطیف کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں نمازجنازہ گاؤں میراموہڑہ میں ادا کی گئی جس میں چوہدری نثارعلی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجدالرحمان،روزنامہ نوائے وقت کے سرکولیشن منیجر راجہ محمد حنیف،سابق بلدیاتی چیئرمینوں چوہدری شفقت محمود،صوبیدار عبدالخالق،راجہ محمد یونس کے علاوہ راجہ جاوید اشرف،حاجی طارق تاج،چوہدری صفدر حسین،اکرام الحق قریشی،مسعود سودی،فواد بشیر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button