DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar visited Tehsil Headquarters Hospital

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کاتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ کا دورہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مئی2024)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کاتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ کا دورہ، ایم ایس سے ملاقات، نئے بلاک کی تعمیر کیلئے حکومت کی طرف سے ملنے والی گرانٹ بارے دریافت تفصیل کے مطابق گزشتہ روزاسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے اچانک تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کے نئیزیرتعمیر بلاک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور نئے بلاک کی تعمیر کیلئے حکومت کی طرف سے ملنے والی گرانٹ بارے دریافت کیابعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور مریضوں کے مسائل سنے،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ایمرجنسی کے دورہ کے دوران وارڈ میں ایئرکنڈیشن بند ہونے اور ایمرجنسی میں بیڈ شیٹ گندی ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے آنے والے مریضوں کو بہتر ترسہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتربنایا جائے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 21 May 2024)
Assistant Commissioner Kahuta Ayusha Zaffar visited Tehsil HQ Hospital Kahuta, met MS, inquired about the grant received by the government for the construction of a new block. Later, Assistant Commissioner visited the emergency and other departments of the hospital and After listening to the problems of the patients, Assistant Commissioner expressed her displeasure over the air conditioning in the ward being turned off and the bed sheets being dirty during the emergency visit and directed MS THQ Hospital Kahuta Dr. Samina Khan Bhatti that in the hospital Better facilities should be provided to the patients coming for treatment and sanitation system should be improved in the hospital.

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کوانٹر نیشنل سطح پر شاندار کارکر دگی پر ایوارڈ سے نوازہ گیا

President of Pakistan Taekwondo Federation Colonel (Rtd) Waseem Ahmed Janjua was honored with the award for outstanding performance at the national level.

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مئی2024)
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کوانٹر نیشنل سطح پر شاندار کارکر دگی پر ایوارڈ سے نوازہ گیا، اہلیان کہوٹہ اور کلر سیداں کی طرف سے مبارکباد، کہوٹہ کی سیاسی،سماجی اور تجارتی شخصیات نے گھر جا کر صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کو مبارکباد پیش کی،گذشتہ روز سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، کہوٹہ کے معروف زرگر حشمت غوری،الطاف غوری، عدیل موتی بازار نے کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ کے گھر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کو انٹر نیشنل سطح پر شاندار کارکر دگی پر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی انہوں نے چین کو شکست دے سپورٹس ایونٹ کو پاکستان لانے، ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 54 کلو گرام کیٹیگری میں چاندی تمغہ اور برونز میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ ہمارے کہوٹہ کی آن و شان ہیں انہوں نے عالمی سطح پر ملک اور علاقے کا نام روشن کیا ہے ہم ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ نے تمام معززین کا شکریہ ادا کیا۔

جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

One-day training workshop organized by Jamaat-e-Islami Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مئی2024)
جماعت اسلامی کہوٹہ کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد،جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین سمیت بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان سمیت سیاسی و سماجی شخصیات سمیت خواتین کی ایک بڑھی تعداد نے شرکت،تفصیل کے مطابق جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ کے مرکزی قائدین راجہ تنویر احمد،حاجی ملک عبد الروف، ابرار حسین عباسی سمیت دیگر عہدیداروں کے زیر اہتمام پروقار ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان، نائب سیکرٹری جماعت اسلامی شمالی پنجاب عثمان آکاش، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر قاضی شاہدسمیت دیگر قائدین نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہیے تاکہ کہ ہم اور ہماری نسلیں فلاح پا سکیں ہماری دین سے دوری ہمیں کمزور کر رہی ہیں مسئلہ فلسطین پر مجرمانہ خاموشی اور ہمارے سکول و کالجز میں ناچ گانے کے مقابلے ہماری نوجوان نسل کو دین سے دور کر رہی ہے جماعت اسلامی کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ میں کہوٹہ کلرسیداں کوٹلی ستیاں مری اور آزاد کشمیر کے کارکنان اور عہدیداران نے بھی شرکت۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. یہ لاٰئق لوگوں کو ڈاکٹربننے کا کیا کیڑا ھے جب اے سی یا اے ایس پی یا ڈی ایس پی سے جھاڑ ھی کھانی ھو۔آپ سکول میں ان سے بہتر طالب علم ھوتے ھو لیکن زیندگی میں ان کے غلام۔یہ ۲۲ گریڈ تک ترقی کرتے ھیں آپ زیادہ تر ۱۸/۱۹ گریڈ تک۔ کوئ خال خال ۲۱ تک پہنچتا ھے۔ایک مقامی آفیسرز کلب کی صدارت کے لئۓ کریڈ ۱۷ کے اے سی اور گریڈ ۲۰ کے پروفیسر میں ٹھن گئ۔ پروفیر کہتا تھا میرا گریڈ سینئیر ھے۔ اے سی کہتا تھا تحسیل کا حاکم میں ھوں۔سب محکمے میرے تھلے ھیں لہذا میں ھی صدر ھوں۔پھر با اختیار ھی صدر بنا۔ ڈاکٹر بننے کے لائق خواہش مندوں کو چاھئیے کہ وہ سول سروس اور فوج میں جائیں اور کمتر طلب علم ڈاکٹر بن کر ھسپتال کی ڈیوٹیاں کریں تا کہ سب کا کیڑا ٹھنڈا ھو۔اگر لازمی ڈاکٹر بننا ھے تو باھرلے ملخ چلے جاٰیں جہاں کوئ اے سی ڈی سی آپ کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتا اور آپ آزادانہ طریقے سے کام کر تے ھیں۔

Back to top button