DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Sunni Conference held at Sports Stadium Kallar Syedan under the auspices of Ittehad Ahlesunnat

اتحاد اہلسنت کے زیراہتمام اسپورٹس اسٹیڈیم کلرسیداں میں منعقدہ سنی کانفرنس

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 20، مئی، 2024) –سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی معروف اسلامی اسکالر مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ تمام انبیا مرسلین علیہ السلام کا دین اور تعلیمات دین اسلام پر مبنی تھی نصرانیت و یہودیت لوگوں کے تراشے نام ہیں یہ اللہ کے تجویز کردہ نام نہیں ہیں۔اغیار میں میرا جسم میری مرضی کی وجہ سمجھ آتی ہے مگر اسلامی ممالک اور معاشرے میں یہ نعرہ لبرل کے نام پر اسلام پر ڈاکہ ڈالنے کی مذموم کوشش اور دین اسلام سے کھلی بغاوت ہے جس کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب اتحاد اہلسنت کے زیراہتمام اسپورٹس اسٹیڈیم کلرسیداں میں منعقدہ سنی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مفتی زاہد یوسف نے سرانجام دیئے۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ہمارا دین دین اسلام ہے جو حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا تمام انبیا اسی دین اسلام کے علمبردار تھے۔اسلام اللہ تعالی کا دیا ہوا نام ہے اللہ نے تمام شریعتوں کا نام اسلام رکھا اسلام ہی ہمارا ٹائٹل ہے جب نبی ﷺ سے پوچھا گیا کہ فرقوں میں بٹنے کے بعد نجات دہندہ کون ہوگا تو انہوں نے ارشاد فرمایا کہ جو میری سنت اور صحابہ کے راستے پر چلے گا وہی صراط مستقیم پر چلنے والا ہو گا اور جو صراط مستقیم کو ترک کرے گا وہ شیطان کی گرفت میں آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنی کے عقائد کی بنیاد توحید رسالت صحابہ کرام اہل بیت اور آئمہ دین سے محبت ہے ہمارے پاس پسند ناپسند یا پک اینڈ چوز کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نبیﷺ وجہ تخلیق کائنات ہیں نبی اور علی کا شجرہ ایک ہے مگر آل نبی وہی ہیں جو آل فاطمہ رض ہیں اہلیبیت اطہار ہمارے ہمارے دین کا حصہ ہیں ان کی شان بیان کرتے ہوئے اصحابہ رسول کی توہین ہمیں ہرگز قبول نہیں کیونکہ علی کی محبت اور ابوبکر کا بغض ایک دل میں جمع ہو ہی نہیں سکتے۔اہل سنت دونوں سے محبت کرتے ہیں مگر ہمارا عقیدہ ہے کہ علی اور معاویہ میں علی حق پر تھے اس پر اہلسنت میں کوئی اختلاف نہیں اور جو ان میں فرق کرتا ہے وہ جھوٹا اور کذاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید دور میں فتنے جنم لے رہے ہیں مگر یہ نئے ہرگز نہیں۔ایسا روز اول سے ہورھا ہے انسانیت کا آغاز علم سے ہوا جہالت سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ شیطان نے ہردور میں انسانیت کو بے لباس اور ننگا کرنے کی کوشش کی شیطان کا ایجنڈا انسانوں کو برہنہ کرنا ہے آدمیت کو یہ چیلنج آج بھی درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبرل ازم مادرپدر آزادی و گمراہی ہے اغیار میں میرا جسم میری مرضی سمجھ آتی ہے مگر اسلامی معاشروں میں یہ دین اسلام سے کھلی بغاوت ہے۔دین اسلام میں اللہ تعالی نے کچھ پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں اللہ کے دیئے ہوئے جسم پر صرف اللہ ہی کی مرضی چل سکتی ہے یہ جسم اس کا ہے جس نے اسے بنایا لہذہ اپنی جان مال جسم کو اللہ کی بندگی اور رسول اللہ کی اطاعت میں بسر کرو۔انہوں نے زور دیا کہ اہل ایمان اپنی نسلوں کو دین اسلام سے جوڑ کر رکھیں مساجد اور مدارس کو آباد رکھیں دیگر تمام راستے گمراہی اور تباہی کو جاتے ہیں اس سے قبل پیر حسان حسیب الرحمان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی منیب الرحمان اہلسنت کی نظریاتی سرحدوں کی جس انداز میں حفاظت کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے۔ کراچی کے پیر سید مظفر حسین شاہ نے کہا آج ہمارے تعلیمی اداروں پر علم کے نام سے اللہ تعالی کی واحدانیت پر حملے عالمی سازش کا حصہ ہیں علمائے اہلسنت عقیدہ توحید و رسالت کے پہرے دار ہیں۔لاہور سے آئے قاری محمد رفیق نے تلاوت کلام پاک کی جبکہ ہدیہ نعت کراچی کے معروف ثناخواں غلام مصطفی قادری نے پیش کی، نظامت کے فرائض مقامی عالم دین مفتی زاہد یوسف نے سرانجام دیئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 20, May, 2024) – The former chairman of the Rawit Hilal Committee, the well-known Islamic scholar Mufti Muneeb-ur-Rehman has said that the religion and teachings of all the prophets and messengers (peace be upon them) were based on the religion of Islam, Christianity and Judaism. He expressed these views last night while addressing the Sunni Conference held at the Sports Stadium Kallar Syedan under the auspices of Ittehad Ahlese Sunnat which was presided over by the Sajjad Nashin of Darbar Aliya Eid Gah Sharif Pir Naqibur Rehman while Mufti Zahid Yusuf performed the duties of Nizamat.

اتحاد علمائے اہل سنت کے زیراہتمام کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ تاریخی سنی کانفرنس کی جھلکیاں

Highlights of the historic Sunni Conference held at the Kallar Syedan Sports Stadium under the auspices of the Ittehad Ulama Ahle Sunnat

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 20، مئی، 2024) –اتحاد علمائے اہل سنت کے زیراہتمام کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ تاریخی سنی کانفرنس کی جھلکیاں،کلرسیداں میں اب تک یہ سب سے بڑا سیاسی مذہبی اجتماع تھا جس میں کلرسیداں و مضافات کے علاوہ کہوٹہ،گوجرخان،آزادکشمیر،مری،واہ کینٹ کے علاوہ تمام علاقوں سے لوگوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ اجتماع کے اندر سیکورٹی کے فرائض پاکستان سنی تحریک اور ٹی ایل پی نے سنبھال رکھے تھے جبکہ اجتماع سے باہر ایس ایچ او سجاد الحسن پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی قیادت کررہے تھے۔ ایلیٹ فورس سٹی ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مستعدی سے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ نماز مغرب کے بعد قافلے پنڈال میں پہنچنا شروع ہو گئے اور یہ سلسلہ نمازعشا تک جاری رہا۔ اجتماع بار بار تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رھا۔اجتماع میں ایک نوجوان فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے جہازی سائز کا بڑا جھنڈا مسلسل لہراتا رھا۔نماز عشا کے فوری بعد شروع ہونے والا یہ اجتماع شب دو بجے اختتام پذیر ہوا اجتماع کی صدارت دربار عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر حسیب الرحمان نے کی۔مفتی منیب الرحمان نے چالیس منٹ خطاب کیا۔اجتماع میں پیر محمود احمد قادری،علامہ ریاض الرحمان صدیقی،علامہ نثار الرحمان،راجہ ازرم حمید سیالوی،کرنل وسیم جنجوعہ،مولانا ندیم سیرانی،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری شفقت محمود،راجہ ندیم احمد،محمد اعجاز بٹ،سید حامد علی شاہ،مفتی عبدالسلام و دیگر نے بھی شرکت کی۔

ڈہوک نمبل میں مشتاق حسین انتقال کر گئے

Mushtaq Hussain passed away in Dhok Nambal

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 20، مئی، 2024) –مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی کے بہنوئی مشتاق حسین انتقال کر گئے۔نمازجنازہ سکرانہ کے قریب ڈہوک نمبل میں ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،آصف کیانی،حاجی اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،راجہ افتخار پکھڑال،چوہدری شاہد گجر،راجہ عاصم صدیق،چوہدری توقیر اسلم،ماسٹر ظہیر،شیخ ندیم احمد،وقاص گجر،کاشف حسین،حافظ وسیم شوکت،ناصر بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی کے رہنما انوار الحق کی والدہ اور قمر ایاز کی خوشدامن کو کلرسیداں میں سپردخاک کردیا گیا

Mother of PTI leader Anwar ul Haq and mother in law of Qamar Ayaz passed away

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 20، مئی، 2024) –پی ٹی آئی کے رہنما انوار الحق کی والدہ اور قمر ایاز کی خوشدامن کو کلرسیداں میں سپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر خان،ہارون کمال ہاشمی، حافظ سہیل اشرف ملک، محسن نوید سیٹھی،آصف کیانی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،عابد زاہدی،ملک محمد زبیر،عاطف اعجاز، حاجی محمد اسحاق،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،گلفراز بٹ،مسعود احمد بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،چوہدری ظہور تاج،عابد اللہ سیٹھی،راجہ عاصم ریاض،احسان الحق قریشی،اسد الرحمان ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button