DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan: Ch Imran Vice President Bewal Traders Union Assassinated by Armed Motorcyclist in Bewal
گوجر خان: بیول میں چوہدری عمران نائب صدر بیول ٹریڈرز یونین کو مسلح موٹر سائیکل سوار نے قتل کر دیا۔
گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام,راجہ طارق ایوب، 20, مئی، 2024) – ایک المناک اور افسوسناک واقعہ میں، ایک ممتاز مقامی شخصیت اور بیول تاجر یونین کے نائب صدر چوہدری عمران کو ایک موٹر سائیکل سوار مسلح قاتل نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ واقعہ گوجر خان کے علاقے بیول میں حاجی اسلم پارک کے قریب پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق چوہدری عمران جو کہ ڈھوک پہلوان سے تعزیت کے لیے جا رہا تھا کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی، پانچ گولیاں ماریں اور پھر موقع سے فرار ہو گئے۔ اسے بچانے کی فوری کوششوں کے باوجود، عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس سے پہلے کہ اسے طبی سہولت پہنچایا جا سکے۔
محمد رشید ولد مولا بخش سکنہ دھیڑہ کنیال ڈاکخانہ بیول تحصیل گوجر خان نے درخواست دی کہ میرے بیٹے عمران رشید نے کلر سیداں روڈ پر شوروم بنارکھا ہے, میں ہمراہ اپنے بیٹے عمران رشید،سعید خالد ولد محمد خالد اور محمد اشتیاق ولد مولا بخش سکنہ دھیڑہ کنیال بسواری کیری ڈبہ – ڈہوک پہلوان میں ارشد محمود کے گھر فاتحہ خوانی کیلئے جارہے تھے
میرا بیٹا عمران رشید گاڑی چلا رہا تھا جبکہ میں فرنٹ سیٹ پر اور باقی دونوں سعید خالد اور محمد اشتیاق پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے بوقت قریب 12 بجے جب ہم بیول شہر سے باہر پارک حاجی اسلم کراس کیا تو مسمی محمد آزاد ولد اللہ دتا مسلح پشل،محمد نعمان عرف نومی ولد محمد اقبال ساکنائے ڈہوک پہلوان بسواری موٹر سائیکل اچانک ہماری گاڑی کے سامنے آگئے اور گاڑی کو روک لیا
محمد آزاد جو کہ موٹر سائیکل کی پچھلی جانب بیٹھا تھا نے موٹر سائیکل سے اتر کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے میرے بیٹے عمران رشید کو کہا کہ آج تم کو محمد شکیل کا ساتھ دینے اور ڈہوک پہلوان میں فوتگی والی جگہ پر لڑائی جھگڑا کرنے کا مزہ چکھاتا ہوں اور یکے بعد دیگرے ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے میرے بیٹے عمران رشید پر بانیت قتل فائرنگ کی متعدد فائر میرے بیٹے عمران رشید کو جسم کے مختلف حصوں پر لگے
،محمد آزاد ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے محمد نعمان عرف نومی جو پہلے سے موٹر سائیکل سٹارٹ کر کے کھڑا تھا پر سوار ہو کر جانب ڈہوک پہلوان فرار ہو گئے میرا بیٹا عمران رشید شدید مضروبی حالت میں تھا اور ابھی سانس لے رہا تھا جس کو میں،سعید خالد اور محمد اشتیاق برائے علاج بیول انٹرنیشل ہسپتال لے جاکر رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا
وجہ عناد یہ ہے کہ مسمیان شکیل اور شاہد جو کہ قریبی عزیز ہیں اور جن کے آپس میں جائیداد کے معاملات میں میرا بیٹا عمران رشید محمد شکیل کی حمائیت کرتا تھا جبکہ محمد آزاد بطور گارڈ شاید کے ساتھ ہوتا تھا اور اس کی حمایت کرتا تھا