کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16,مئی,2024ء)—پنڈی کہوٹہ روڑ پر آئل ٹینکر الٹ گیا,ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ریسکیو ٹیمز موقع پر پہنچ گئیں,انتظامیہ کی جانب سے ایریا کا گھیراؤ کرکے سیل کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے مطابق کنٹینر روڑ کی سائد پر الٹا،ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہوئی،کرین منگوا لی گئی ہے تاکہ کنٹینر کو سیدھا کیا جاسکے،گرے ہوئے آئل کی وجہ سے پی ایس او اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں،آگ بھڑکنے کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں،
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 16, May, 2024)- An oil tanker overturned on Pindi Kahuta Road, district administration officers and rescue teams reached the incident spot, the administration surrounded and sealed the area. According to the Deputy Commissioner Islamabad Irfan Nawaz, the container is upside down on the road side, the flow of traffic is not affected, a crane has been ordered to straighten the container, due to the spilled oil, PSO and fire brigade teams have also been called, precautionary measures are being taken in view of the danger of fire.
چیچہ وطنی کے محنت کش کی نعش دریائے جہلم کے کنارے پر واقع تالاب سے برآمد
The body of a laborer of Chichawatani was recovered from a pond on the bank of river Jhelum
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16,مئی,2024ء)—چیچہ وطنی کے محنت کش کی نعش دریائے جہلم کے کنارے پر واقع تالاب سے برآمد،22 سالہ نوجوان چیچہ وطنی سے یہاں کام کرنے آیا ہوا تھا۔یہ چار ایام قبل اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق 22سالہ زین سکنہ چیچہ وطنی کلر سیداں کی یوسی سموٹ کے گاؤں تنیام سیداں میں مزدوری کیلئے آیا ہوا تھا۔ وہ 12مئی کی صبح بکریاں چرانے کیلئے گھر سے نکلا اور پھر واپس نہ آیا،15مئی کو تالاب کے باہر پڑی کلہاڑی سے مقامی لوگوں کو شک گزرا تو انہوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کر دی جس پر ریسکیو 1122کلر سیداں کی ٹیم ضلع راولپنڈی کے غوطہ خوروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور دو دن کے آپریشن کے بعد بدھ کے روز نعش کو تالاب سے برآمد کر لیا۔ادہر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کلر سیداں کا مبشر زبیر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
چوہدری کلیم رسول نے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ دیا
Chaudhry Kaleem Rasool donated five lakh rupees for installation of filtration plant
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16,مئی,2024ء)—یوسی سموٹ میں صاف پانی کی نایابی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیئے مقامی نوجوان چوہدری کلیم رسول نے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔اس سلسلے میں یوسی سموٹ کے دفتر میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔انہوں نے اہل علاقہ پر زور دیا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اس موقع پر مقامی نوجوان چوہدری کلیم رسول نے فلٹریشن پلانٹ کے لیئے پانچ لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ مقامی حلقوں نے چوہدری کلیم رسول کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا نام عوام پاکستان تجویز کیا
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi proposed the name of his new political party Awam Pakistan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16,مئی,2024ء)—سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی نئی سیاسی جماعت کا نام عوام پاکستان تجویز کیا ہے اور یہ نام الیکشن کمیشن کو بھی ارسال کردیا گیا اس سے قبل ریفارمز پاکستان سمیت متعدد ناموں پر بھی غور کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت عوام پاکستان کے نام سے کوئی دوسری سیاسی جماعت اپنا وجود نہیں رکھتی تاہم پشاور سے براستہ راولپنڈی لاہور کراچی عوام ایکسپریس کے نام سے مسافر ٹرین ضرور چل رہی ہے۔
سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کی دہشتگردی ایکٹ میں درج 14 مقدمات کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی
Former Member of Assembly Colonel Muhammad Shabbir Awan’s interim bail for 14 cases listed in the Terrorism Act has been approved
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16,مئی,2024ء)—دہشتگردی عدالت نے بدھ کے روز پی ٹی آئی کے رہنما کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان کی دہشتگردی ایکٹ میں درج 14 مقدمات کی عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی ہے۔ معروف وکلا راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ اور راجہ ندیم رؤف ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیئے عدالت نے وکلا صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے کرنل محمد شبیر اعوان کی دہشتگردی کے 14 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی ہے۔
سابق ناظم یوسی نلہ مسلماناں کیپٹن محمد اشرف کو جنڈی میرا میں سپرد خاک کر دیا گیا
Former Nazim UC Nala Muslimana Captain Mohammad Ashraf was laid to rest at Jandi Maira
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16,مئی,2024ء)—سابق ناظم یوسی نلہ مسلماناں کیپٹن محمد اشرف کو جنڈی میرا میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازجنازہ میں سابق ٹاؤن نائب ناظم راجہ محمد نوازجنجوعہ، راجہ ندیم احمد،ہارون کمال ہاشمی،قمر ایاز، چوہدری شفقت محمود، شیخ حسن ریاض، شیخ حسن سرائیکی، چوہدری توقیراسلم،آصف کیانی،الحاج غلام ظہیر،علی افسر بھٹی، جمیل اختر،صوفی بشیر خان،چوہدری تنویر اختر،راجہ اعجاز مصطفی،عثمان مانی،چوہدری ظفراقبال، خان شبیر خان اور دیگر نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی کے کارکن عثمان شاہد کی دادی محترمہ کو ڈہوک سیال بھلاکھر میں سپردخاک کردیا گیا
PTI activist Usman Shahid’s grandmother passed away in Dhok Sial Bhallakhar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16,مئی,2024ء)—پی ٹی آئی کے کارکن عثمان شاہد کی دادی محترمہ کو ڈہوک سیال بھلاکھر میں سپردخاک کردیا گیا۔نمازجنازہ میں ہارون کمال ہاشمی،قمر ایاز،آصف کیانی، صفدر کیانی،چوہدری فرقان احمد،سردار محمد آصف، راجہ مجید احمد،چوہدری ابرار حسین و دیگر نے شرکت کی۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,16,مئی,2024ء)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمان،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،راجہ جاوید اشرف نے وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری قاضی عبدالرشید سے ملاقات کی اور ان کی خوشدامن کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔