راوت(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05, مئی,2024ء)—مری کے علاقہ باڑی ساملی میں دو افراد کے قتل کے واقعہ پر ایس ایس پی آپریشنز کا نوٹس، ایس پی صدر کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت،ایس پی صدر پولیس نفری کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچ گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم نزاکت نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کرکے رابعہ اور زعفران کو قتل کر دیا،نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، موقعہ سے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، ایس پی صدر کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں-
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 05, May, 2024)- SSP operations notice on the incident of murder of two persons in Bari Samli area of Murree, instructions to the SP Saddar to reach the spot immediately, S.P. Saddar along with the police force immediately reached the spot where the murder was committed.
According to initial reports, the accused Nazakat shot and killed Rabia and Zafran for unknown reasons, the bodies have been shifted to the hospital for post-mortem, evidence has been collected from the incident spot, investigation is being conducted from all angles of the incident. Special teams have been formed to arrest the accused under the supervision of the SP Saddar according to the police.
روات پولیس کی کاروائی،اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار، ملزم افضل نے چھریوں کے وار شہری رحمان کو قتل کر دیا تھا
Rawat police arrest accused Afzal for the murder of Rehman
راوت(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05, مئی,2024ء)—روات پولیس کی کاروائی،اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار، ملزم افضل نے چھریوں کے وار شہری رحمان کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ شہری یوسف خان کی مدعیت میں مارچ2024میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کیا گیا تھا، روات پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا، ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صد رمحمد نبیل کھوکھر کی روات پولیس کو شاباش،ملزم کو قرا ر واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ایس پی صدرملزم کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر