DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Prof. Raja Nisar Ahmed, Vice Principal of Government Boys Associate College Kallar Syedan retired on completion of his tenure.
گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج کلرسیداں کے وائس پرنسپل پروفیسر راجہ نثار احمد مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29, اپریل,2024ء)—گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج کلرسیداں کے وائس پرنسپل پروفیسر راجہ نثار احمد مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔کالج میں انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے پروفیسر ریٹائرڈ غلام حسین کیانی،پروفیسر ریٹائرڈ لیاقت علی عباس،پروفیسر ریٹائرڈ حافظ محمد اسلم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر راجہ نثار احمد آف نلہ مسلماناں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ کالج کے سٹاف سمیت طلباء انہیں ایک مخلص اور محنتی استاد کے طور پر ہمیشہ یاد رکھیں گے۔تقریب میں کاروباری شخصیت مسعوداحمدبھٹی،محمد بشارت جنجوعہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 29, April, 2024)- Vice Principal of Government Boys Associate College, Kallar Syedan, Prof. Raja Nisar Ahmed retired on completion of his tenure.
The college organized a farewell ceremony in his honor. Prof. Retired Ghulam Hussain Kayani, Prof. Retired Liaqat Ali Abbas, Prof. Retired Hafiz Muhammad Aslam and others addressed Prof. Raja Nisar Ahmed of Nala Muslimana and paid tribute to him and said that including the staff of the college Students will always remember him as a sincere and hard-working teacher.
Entrepreneur Masood Ahmed Bhatti, Muhammad Basharat Janjua and others participated in the ceremony.
بجلی چوری کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے استغاثہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا
The prosecution was handed over to the police for the registration of a case against four people on the charge of electricity theft
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29, اپریل,2024ء)—آئیسکوسب ڈویژن چوآخالصہ کے ایس ڈی او انجینئر چوہدری جمال لطیف نے بجلی چوری کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیئے استغاثہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا۔انہوں نے کہا کہ عالمگیر یراچہ و دیگر پر مشتمل ٹیم نے گزشتہ روز موضع نلہ مسلماناں کی ڈہوک من مور میں چھاپہ مار کر چار صارفین نصیر ولد خواجہ خان،آصف ولد سلطان محمد،رفیق ولد خواجہ خان اور ظہور ولد مہربان کو بجلی میٹروں میں سوراخ کرکے بجلی چوری کرتے پکڑ لیا لہذہ پولیس ان کے خلاف مقدمات درج کرے۔
آسمانی بجلی پڑنے سے آئیسکو سب ڈویژن کا 50 کیوی کا یٹرانسفارمر جل کر تباہ ہو گیا
A 50 KV transformer of IESCO sub-division got burnt due to lightning
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29, اپریل,2024ء)—کلرسیداں میں آسمانی بجلی پڑنے سے آئیسکو سب ڈویژن کا 50 کیوی کا یٹرانسفارمر جل کر تباہ ہو گیا۔واقعہ کلرسیداں شہر کی بستی لونی ہنجراں میں پیش آیا،اتوار کے روز آئیسکو کلرسیداں نے وہاں نیا ٹرانسفارمر نصب کرکے بجلی بحال کردی۔یاد رہے کہ سال قبل لونی ہنجراں میں پچاس کی بجائے سو کیوی کے ٹرانسفارمر کی منظوری دی گئی تھی ایک سال بیت گیا کنسٹرکشن ڈویژن نے ابھی تک یہاں نیا ٹرانسفارمر نہیں لگایا۔
مجھے ایک ایک بستی کے مسائل کا علم ہے کسی کو مایوس نہیں کروں گا۔ راجہ صغیر
I know the problems of each township and will not disappoint anyone. Raja Saghir
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29, اپریل,2024ء)—مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ وہ حلقے کے تمام مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بتدریج تمام مسائل کرکے دم لوں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی سموٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے چوہدری سلیم کی قیادت میں ان سے ملاقات کی اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔وفد میں کاہلی دھمنوہا سے ریٹائرڈ معلم بختاور حسین،قاضی شیراز،موضع چکیال سے ملک اشفاق،سموٹ سے ٹھیکیدار مختار شامل تھے۔ وفد نے ان سے تعلیمی اور آمدورفت کی مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ مریم نواز کی قیادت میں پورے حلقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کوشاں ہیں مجھے ایک ایک بستی کے مسائل کا علم ہے کسی کو مایوس نہیں کروں گا۔
چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے بھتیجے رضا کی رسم نکاح کلرسیداں میں ہوئی
The marriage ceremony of Raza, nephew of Chaudhry Asad ur Rehman Advocate, took place in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29, اپریل,2024ء)—مقامی قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے بھتیجے رضا کی رسم نکاح کلرسیداں میں ہوئی جس میں پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،راجہ ندیم احمد،چوہدری شفقت محمود،سابق وائس چیئرمین بلدیہ کلرسیداں چوہدری ضیارب منہاس،سابق ارکان بلدیہ حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز،راجہ ظفر محمود،جنید بھٹی،عابد زاہدی کے علاوہ چوہدری زین العابدین عباس،شیخ خورشید احمد،قمر ایاز،شفیق ہاشمی،کرنل محمد یونس،سیٹھ عبدالرووف بٹ،چوہدری غضنفر اقبال،شیخ خورشید احمد،ڈاکٹر ہارون،یاسر بٹ ایڈووکیٹ،ڈاکٹر نعیم،حاجی راجہ اورنگزیب،حاجی غلام ظہیر،سید حامد علی شاہ، تنویر شیرازی اور دیگر نے شرکت کی۔
مری ضلع کے ارکان اسمبلی اسامہ سرور اور بلال یامین کی قیادت میں کوٹلی ستیاں کو محرومیوں اور مایوسیوں سے نکالنے کے لیئے پرامید اور پرعزم ہیں
Under the leadership of Murree District Assembly members Osama Sarwar and Bilal Yamin, Kotli Sattian is optimistic and determined to lift it from deprivation and despair
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,29, اپریل,2024ء)—چیف آفیسر بلدیہ کوٹلی ستیاں صاحبزادہ عمران اختر نے کہا ہے کہ وہ مری ضلع کے ارکان اسمبلی اسامہ سرور اور بلال یامین کی قیادت میں کوٹلی ستیاں کو محرومیوں اور مایوسیوں سے نکالنے کے لیئے پرامید اور پرعزم ہیں۔انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں میں مسعود احمد بھٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلی ستیاں کئی دھائیوں قبل تحصیل بنی تھی آج بھی یہ مسائل کی آماجگاہ ہے اس بار نئے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور بلال یامین ستی نے یہاں کے مسائل کو تیزی سے حل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے مری اور کوٹلی ستیاں کے ذرائع آمدورفت اور طبی مراکز کی حالت بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات کے ساتھ ساتھ ان کی اپگریڈیشن کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ارکان اسمبلی کی مداخلت پر کوٹلی ستیاں میں پہلی بار سڑیٹ لائیٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں سڑیٹ لائیٹس کی تنصیب پر پچاس لاکھ کی لاگت آئی ہے۔