DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Investigating sub-inspector Tahir is cooperating with the killers of my son, Mohammad Riaz

تفشیشی سب انسپکٹر طاہرمیرے بیٹے کے قاتلو ں کے ساتھ مل گیا ہے،محمد ریاض

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اپریل2024)
ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پولیس قتل کے ملزمان کو نہ پکڑ سکی،تفشیشی سب انسپکٹر طاہرمیرے بیٹے کے قاتلو ں کے ساتھ مل گیا ہے، ملزمان کو پکڑنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے،آئی جی پنجاب پولیس،آر پی او اور سی پی او رالپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل،تفصیل کے مطابق کہوٹہ ڈونگی کا رہائشی محمد ریاض نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک ماہ قبل میرے43سالہ بیٹے ریاست کو12-03-2024کونامعلوم شخص کی فون پر کال آئی وہ اپنی کار پر گیا اور شام کو اس کی کار ملی جبکہ دوسرے دن 13-03-2024کواس ڈیڈھ باڈی ایک ڈیرے پر سے ملی جسے نامعلوم شخص یا اشخاص نے قتل کر دیا انہوں نے کہا میرے بیٹے کے قتل کے کیس کا اتفشیشی سب انسپکٹر طاہر ایک ماہ سے زاہد عرصہ گزر گیا مگر وہ اس کیس کے حوالے سے کوئی بھی کام نہیں کر رہا میرے بیٹے کے فون بھی اسی کے پاس ہیں فون ڈیٹے سے وہ ملزم کو بھی ٹریس کلر چکا ہو گا مگر نا جانے کیوں وہ مجھ بوڑھے شخص کو کوئی موثر جواب نہیں دیتا ایک تو میرا جوان بیٹا اس دنیا سے چلا گیا ہے اور دوسرا یہ میرے ساتھ کوئی تعاون نہیں کر رہا انہوں نے آئی جی پنجاب پولیس،آر پی او اور سی پی او رالپنڈی سے اپیل کی ہے خدا راہ پولیس تھانہ کہوٹہ کو میرے بیٹے کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جار ی کریں اور مجھ کو انصاف فراہم کریں۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 16 April 2024)
Despite the passage of more than a month, the police could not catch the accused of the murder, the investigating sub-inspector Tahir has joined the murderers of my son, instead of catching the accused, he is doing evasive action, I appeal to IG Punjab Police, RPO and CPO Rawalpindi to take notice on their own, according to the details, Muhammad Riaz, a resident of Kahuta Dongi village, told reporters that a month ago, my 43-year-old son Riasat received a call from an unknown person on 12-03-2024 , while on the next day, 13-03-2024, his dead body was found in a camp, which was killed by an unknown person or persons. Time has passed but the police is not doing any work regarding this case, my son’s phones are also with them, he must have traced the accused from the phone data, but I don’t know why he is not giving any effective answer to me. One is that my young son is murdered and the police is  not cooperating with me.

مصنف صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جاوید احمد عباسی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

Author President Award winning poet Javed Ahmad Abbasi was laid to rest

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اپریل2024)
مشہور کشمیری ترانہ” دنیا کے منصفو سلامتی کے ضامنو “کے مصنف صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر جاوید احمد عباسی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نمازے جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی، مرحوم کی نمازے جنازہ میں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق ایم پی اے میجر لطاسب ستی،سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل وسیم احمد جنجوعہ، معروف سیاسی وسیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی،معرو ف مسلم لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سرپر ست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہا ن،صدر راجہ عمران ضمیر،نائب صدر راجہ شاہد اجمل، سیکرٹری اطلاعات ندیم چوہان، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

عبد الرشید مغل (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل

Dua e Qul observed for late Abdul Rashid Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16اپریل2024)
عبد المجید مغل، غلام مصطفی مغل اور عبد الحمید مغل کے بھائی عبد الرشید مغل (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل، بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی، مرحوم کے درجات بلندی کے لیے دعا،گذشتہ روز قبل صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای عبدالمجید مغل،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفی مغل اور سابق وائس چیئرمین یو سی دکھالی عبد الحمید مغل کے بڑے بھائی عبدالرشید مغل وفات پا گے تھے ان کی نمازے جنازہ مسجد صحابہ شارجہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں مسلم لیگ ن کے یو اے ای کے عہدیداروں، کارکنوں،ورکروں اور بڑھی تعداد پاکستانی عوام نے شرکت کی جبکہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل ان کے آبائی گاؤں بھورہ حیال مغل آباد تحصیل کہوٹہ میں منعقدہوئی جس میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ تقریب سے مقامی علمائے کرام کے علاوہ صدر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی نے خصوصی خطاب کیا اور تمام شرکاء نے اجتماعی طور پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button