کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15, اپریل,2024ء)—چالان کرنے پر نوجوان کی کانسٹیبل سے ہاتھا پھائی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے کلر پولیس کی حوالات میں بند کردیا۔ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ شاہ خاکی کے اے ایس آئی جہانگیر افضل بھٹی دوران گشت ولایت آباد میں موجود تھے کہ اسی دوران سرصوبہ شاہ کی جانب سے ایک موٹر سائیکل سوار بغیر ہلمٹ تیز رفتاری سے آیا جس کو با امداد ہمرائیاں روکا اور شناختی کارڈ اور موٹر سائیکل کے کاغذات طلب کئے گئے تو موٹر سائیکل سوار نعیم ساجد ساکن پھری کا 200روپے چالان کیا گیا جس پر وہ مشتعل ہو گیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے مزاحمت کرنے لگا اور کنسٹیبل بلال حیدر کیساتھ ہاتھا پائی پر اتر آیا جس پر اسے قابو کر کے استغاثہ مرتب کر کے اسے تھانہ کلر سیداں کی حوالات میں بند کروا دیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 15, April, 2024)- The young man scuffled with the constable on issuing a challan, the police registered a case and arrested him at Kallar police station. ASI Jahangir Afzal Bhatti of Punjab Highway Patrol Post Shah Khaki was present in Wilayatabad while on patrol, while a motorcycle rider from Sir Sooba Shah came at a high speed without a helmet. When the documents of the bicycle were asked, Naeem Sajid, a resident of Phiri, was issued a challan of Rs.200 on which he went crazy, he was arrested and put behind bars.
میری بیٹی کو اغواء کروایا ہے۔ محمد سلیم سکنہ اراضی بانڈی
Father registers police case after his daughter is abducted in village Arazi Bandi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,15, اپریل,2024ء)— محمد سلیم سکنہ اراضی بانڈی نے مقدمہ درج کروایا کہ میری مطلقہ بیٹی 5اپریل کی صبح سے لاپتہ ہے،میں نے تمام رشتہ داروں سے پتہ جوئی کی مگر اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ایک عورت شہبانہ جو رشتے کرواتی ہے اس پر مجھے شک ہے کہ اسی نے میری بیٹی کو اغواء کروایا ہے۔