چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔07, اپریل,2024ء) —فلسطین پرا سرائیلی حملوں کی مذمت،فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی،میرپور کے اف سی دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت اور اس واقعہ میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچیوں نے ریلی نکالی جس کی قیادت ڈپٹی ڈی ای او (نسواں)محترمہ صباء اویس،دارلفلاح کی سپرٹینڈنٹ محترمہ شاہین راشد، بینظیر انکم سپورٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامرہ گل،مختلف سکولوں کی صدر معلمین و معلمات اور سول سوسائٹی کی خواتین کررہی تھی۔شرکاء ریلی نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرا سرائیل مخالف اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔شرکاء ریلی اسرائیلی حملوں کے خلاف نعرہ بازی کررہی تھی۔اس موقع پر خواتین نے اپنے احتجاجی پیغام میں کہا کہ امت مسلمہ فلسطین پر اسرائیلی حملوں کو بند کروانے کے لیے اقوام متحدہ پر زور ڈالے اور بین الاقوامی طاقتوں سے پر زور مطالبہ کیا جائے کہ وہ فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے کہاکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجہ میں ہزاروں کے حساب سے مرد خواتین بچے اور بے گناہ شہری شہید ہورہے ہیں لیکن عالمی امن کے علمبرداروں کے کانوں پر جوں تک رینگ نہیں رہی۔انھوں نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر گزشتہ ماہ 29مارچ کو میرپور KFCپر دہشت گردی کے واقعہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے KFCحملہ کے نتیجہ میں انتظامیہ،پولیس کے افسران و جوانوں کے زخمی ہونے پر اظہار یکجہتی کیا گیا ہے اور کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے اس واقعہ میں نہایت ہی جرات مندی اور حکمت عملی کے باعث دہشت گردی کے واقعہ کا مقابلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں مظاہرین کی طرف سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ انتظامیہ اور پولیس کے افراد شدید زخمی ہوئے ہیں انھوں نے کہاکہ اس واقعہ میں ملوث جملہ کرداروں کو سخت سے سخت سزاد ی جائے اور انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ریاستی یا پرائیویٹ املاک کو نقصان نہ پہنچا سکے اس موقع پر شرکاء ریلی نے اسرائیل کے خلا ف اور فلسطینیوں کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔
Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismil. 07, April 2024) – Condemning the Israeli attacks on Palestine, expressing solidarity with the Palestinians and condemning the Mirpur KFC terrorist incident and with the administration and police in this incident. To express solidarity, women and girls belonging to different sections of the civil society took out a rally led by Deputy DEO (Women) Ms. Saba Owais, Superintendent of Darul Falah Ms. Shaheen Rashid, Assistant Director of Benazir Income Support Amira Gul, various The presidents of the schools were teachers and women of civil society. The participants of the rally carried books and banners on which were written anti-Israel and solidarity slogans with the Palestinian people. The participants of the rally were chanting slogans against Israeli attacks. On this occasion, the women said in their protest message that the Muslim Ummah should put pressure on the United Nations to stop the Israeli attacks on Palestine and strongly demand the international powers to play their role for the liberation of Palestine.
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔07, اپریل,2024ء) — سیاسی سماجی کاروباری راہنماوٹرانسپورٹرچودھری غضنفراقبال المعروف پولامسکین اورچودھری اکرم چیمہ چودھری کامران اکرم چیمہ اورچودھری وسیم اکرم چیمہ نے ساجدمطلوب مغل اورناصر مطلوب مغل کے والدمحترم صوفی مطلوب حسین مغل کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔07, اپریل,2024ء) — ساجدمطلوب مغل اورناصر مطلوب مغل کے والدمحترم صوفی مطلوب حسین مغل کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کردگیاجوطویل علالت کے بعد گزشتہ سحری کے وقت وفات گئے تھے مرحوم کی نمازجنازہ مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف میں ادا کی گئی نمازجناز ہ حضرت صاحبزادہ علامہ پیر محمد انوار الحق قادری نے پڑھائی نمازجنازہ میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات صحافیوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔07, اپریل,2024ء) — آزادکشمیر کی معروف سیاسی سماجی علمی وادبی شخصیت ڈپٹی کسٹوڈین (ر) سابق ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل میرپور ڈسٹرکٹ بار میرپور کے ممبر چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ اوربڑوٹیاں راجگان چکسواری کے ممتاز سیاسی سماجی وکاروباری راہنماراجہ جہانگیر اخترکیانی نے ساجدمطلوب مغل اورناصر مطلوب مغل کے والدمحترم صوفی مطلوب حسین مغل کی وفات پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔07, اپریل,2024ء) —چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کا بڑا فلاحی ادارہ ہے اس ادارے کے بانی چیئرمین چوہدری محمد اختر پر لوگوں کا بھر پور اعتماد ہے جس کے باعث اس ادارے کی ایک اور شاخ صوابی میں قائم ہوچکی ہے جبکہ کورٹ کے زیر اہتمام جاتلاں میں اسٹیٹ آف آرٹ فری ہسپتال،میڈیکل و ڈینٹل کالج اور نرسنگ کالج کے قیام سے اس ادارہ پر عوام الناس اور دنیا بھر میں مقیم اوورسیز کا اعتماد مزید بڑھے گا۔انھوں نے کہا کہ کشمیرآرفن ریلیف ٹرسٹ عوامی اور فلاحی منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے سے ر یاست کی ذمہ داریاں پوری کررہاہے جس پر کورٹ مبارکباد کا مستحق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام کورٹ کے بچوں کے ہمراہ سالانہ افطار ڈنر سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر اور پروفیسر زبیر احمد نقشبندی نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر سپریم کورٹ کے ایڈھاک جج مسعود اے شیخ،سٹاف آفیسر امجد محمود،سابق اسٹیشن ڈائریکٹر محمد شکیل،سابق صدر بار راجہ ذوالفقار ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین ایم ڈی اے چوہدری محمد حنیف، کورٹ کے کوارڈنیٹر راجہ ساجد دلاور، سابق بینکار راجہ ممتاز خان،سابق ایڈمنسٹریٹر الحاج غلام رسول عوامی،چیف انجینئر طاہر رتیال،سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ شاہد منیر جرال،سابق چیئرمین پروفیسر ظہیر،سابق چیئر پرسن تعلیمی بورڈ انجم افشاں نقوی،کونسلر شاہ بانو ظفر، سابق امیدوار اسمبلی شہزادہ اقبال، سابق رجسٹرار مسٹ وارث جرال،سابق ڈائریکٹر میاں محمد بخش لائبریری زبیر احمد قاضی،ممتاز بینکار آغاز شبر حسین،پرائیویٹ سکول کالج ایسوسی ایشن کے صدر مرزا وجاہت حسین،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک،بھمبر ڈائیلاسز سنٹر کے عتیق احمد برسالوی،سابق صدر پریس کلب سید عابد حسین شاہ،رانا شبیر احمد راجوری، راجہ سہراب خان، ظفر مغل،ناصر رفیق،شہباز بخاری،راشد بشیر،فیصل گلزار،راجہ شفاقت،اسامہ خضر کے علاوہ سول سوسائٹی،مختلف اداروں کے افسران اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر راجہ سعید اکرم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کورٹ کے بانی چیئرمین چوہدری محمد اختر نے ادارے کی آنر شپ ریاست کے ہر فرد کے ذمہ سونپ رکھی ہے جس کے باعث ہم سب لوگ مہمان نہیں بلکہ اپنے گھر آئے ہیں انھوں نے کہاکہ رمضان کے اس آخری عشرے میں یتیم اور بے سہار بچوں کے ساتھ افطاری کرکے دلی سکون ملا ہے۔میری کوشش ہوتی ہے کہ ہرسال اس ادارہ میں آیا کروں چونکہ ان یتیم بچوں کی سرپرستی اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے اور کورٹ کو اپنا سائبان بنا رکھا ہے۔انھوں نے کورٹ کے زیر اہتمام صوابی میں بننے والے ادارے کا بھی وزٹ کروں گا۔انھوں نے کہاکہ کورٹ کے زیر اہتمام آزادکشمیر بھر اور پاکستان میں مختلف فلاحی اور رفاحی منصوبوں پر کام جاری ہے جس سے لوگ مستفید ہورہے ہیں انھوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ کورٹ کا ادارہ دن دوگنی رات چگنی ترقی کرے گا۔کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دس ارب روپے کی لاگت سے جاتلاں میں جدید ہسپتال،میڈیکل،ڈینٹل اور نرسنگ کالج اگلے تین سالوں میں مکمل ہوجائیگا جو اسٹیٹ آف دی آرٹ پراجیکٹ ہے جس میں لوگوں کا فری علاج معالجہ ہوگا۔انھوں نے کہاکہ ان فلاحی اور رفاحی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے یہ سب لوگوں کے تعاون اور ادارہ پر اعتماد کی وجہ سے ہورہا ہے اس طرح آزادکشمیر کے ہر اضلاع میں کورٹ کے زیر اہتمام پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر بھی بنائے جارہے ہیں انھوں نے جملہ شرکاء کا شکریہ ادا کیا اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کورٹ کو اپنا گھر سمجھ کر یہاں آیا کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔07, اپریل,2024ء) —ضلعی انتظامیہ اورخطہ کے شاہسواروں کے زیر اہتمام عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے میرپور میں 13 اپریل کوبوہڑ کالونی میرپور گراؤنڈ میں نیزہ بازی اور گھوڑ سواری کے مقابلے ہوں گے۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ عید کی خوشیوں میں ان مقابلوں کو دیکھنے کے لیے آئیں جس میں کشمیری تہذیب وثقافت کے رنگ اور گھوڑ سواری کے مقابلہ جات ہوں گے۔ نیزہ بازی کا یہ پروگرام پورا دن جاری رہے گا نیزہ بازی میں سنگل اور سیکشن کے مقابلے ہوں گے سنگل میں اکیلا سوار کِلّہ اکھاڑے گا جبکہ سیکشن میں چار سوار اکھٹے دوڑیں گے اور اپنا اپنا کِلہ اکھاڑیں گے سنگل مقابلہ جیتنے والا چیمپئن کشمیر کہلائے گا اور اسے خوبصورت ٹرافی دی جائے گی جبکہ سیکشن نیزہ بازی جیتنے والی ٹیم کو بھی انعامات دئیے جائیں گے اس ایونٹ کی سرپرستی ضلعی انتظامیہ اور دیگر نیزہ کلب کریں گے، اس ایونٹ کا بنیادی مقصد اپنی نئی نسل کو جسمانی ورزشوں اور کھیلوں سے آگاہ کرنا اور ان کی ان کھیلوں میں دلچسپی پیدا کرنا ہے ایونٹ کو دیکھنے کے لئے شہری خصوصی دلچسپی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔07, اپریل,2024ء) —سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید سے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ان کی تیماداری کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم کو حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ستارہ امتیاز نہ صرف ان کے لیے بلکہ آزادکشمیر پولیس اور ریاست جموں وکشمیر کے لیے فخر کا باعث ہے جس پر ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔07, اپریل,2024ء) —ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے صدر آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائزر چوہدری انصر صارم اور ڈسٹرکٹ بار کی خاتون ممبر کے درمیان گزشتہ دنوں غلط فہمی کی بنا پر پیش آنے والے واقعہ کو خوش اسلوبی سے حل کروادیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری شکیل الزمان اور دیگر بھی موجود تھے۔دونوں فریقین نے صلح صفائی کے بعد ڈپٹی کمشنر او ر صدر بار کا شکریہ ادا کیا
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔07, اپریل,2024ء) — مسجدفیضان مدینہ نئی آبادی بوعہ ڈھوک کپیٹن محمدسلیم میں رمضان المبارک کی 26 ویں تراو یح کے موقع پرنمازتراویح میں تکمیل قرآن پاک کے حوالے سے پروقار تقریب منعقدہوئی بانی مہتمم مسجدوومدرسہ چودھری محمداعجاز نے اس موقع پرتقریب کے انعقاد کی سعادت حاصل کی تقریب میں شریک نمازیوں نے حفاظ کرام حافظ محمدجہانگیر کوقرآن پاک سنانے اورحافظ شہریاربسمل کوقرآن پاک سننے کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک بادپیش کی تقریب میں کیپٹن(ر) محمدرشیدحاجی محمداعظم کونسلر محمدقیوم احمدداود خان بابا محمدجمال محمدرمضان حافظ مرتضی اعجازی محمدعثمان سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی سعادت حاصل کی بزرگ نمازیوں کیپٹن(ر) محمدرشیدحاجی اعظم باباجمال دین اور چودھری محمداعجاز نے حفاظ کرام کومالاپہناکران کی حوصلہ افزائی کی اورانہیں مبارک بادپیش کی تقریب کے آخر میں دعاکرائی گئی چودھری محمداعجاز کی صحت کاملہ وعاجلہ کے لئے خصوصی دعاکرائی گئی حافظ محمدجہانگیر نے دعاکرائی