کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11, مارچ,2024ء)— تیز رفتار کار بے قابو ہو کر دکان میں جا گھسی جس کے نتیجے میں دیواریں اور چھت گاڑی پر آ گری جس سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ٹریفک کا یہ حادثہ چوآخالصہ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کے قریب واقع ایک فاسٹ فوڈ کی دکان میں جا گھسی جس سے دکان کی دیواریں اور چھت گاڑی پر آگریں اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی افراد نے گاڑی سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کردیا
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 11, March 2024)- A speeding car went out of control and rammed into a shop, as a result of which the walls and roof fell on the car, seriously injuring the driver, while the car Also seriously was damaged. This traffic accident took place in Choa Khalsa near Government Girls Higher Secondary School, The driver was removed from the vehicle and transferred to THQ Hospital Kallar Syedan.
پنجاب پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع گجرات کے اشتہاری نصر حیات سکنہ سرگودھا کو گرفتار کرکے اسے کلرسیداں پولیس کی حوالات میں بند کردیا
Punjab Patrol Police Chouk Pindori arrested Nasar Hayat of Sargodha, and detained him in the custody of Kallar Syedan Police station
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11, مارچ,2024ء)—پنجاب پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری نے کاروائی کرتے ہوئے ضلع گجرات کے اشتہاری نصر حیات سکنہ سرگودھا کو گرفتار کرکے اسے کلرسیداں پولیس کی حوالات میں بند کردیا۔ سب انسپکٹر چوہدری عامر علی کے مطابق دوران شفٹ کامران یاسین اے ایس آئی راجہ خرم، راجہ عاصم اور شاہ زیب کے ہمراہ معمول کی چیکنگ میں مصروف تھے کہ اسی اثنا ایک شخص نصر حیات کو روک کا چیک کیا گیا وہ خود ضلع سرگودھا کا رہائشی تھا جس پر اسے تکنیکی وسائل کو استعمال کیا گیا تو ملزم ضلع گجرات کے تھانہ جلال پور جٹاں کا اشتہاری مجرم نکلا جسے فوری قابو کر کے اسے کلرسیداں پولیس اسٹیشن کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ جس پر افسران نے پوسٹ انچارج چوہدری عامر علی کامران یاسین اے ایس ائی اور پوری ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔
میٹر کی باڈی کو ٹمپرڈ کر کے میٹر کی رفتار کو آہستہ کر دیا گیا,ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ جمال لطیف
The speed of the meter was slowed down by tempering the body of the meter, said SDO IESCO Sub Division Choa Khalsa Jamal Latif
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11, مارچ,2024ء)—ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ جمال لطیف نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے استغاثے میں تحریر کیا کہ گزشتہ روز بوقت قریب 11بجے دن آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کی ٹیم لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ او ر محمد عمران نے مسمی عامر محمود سکنہ جسوالہ کے گھر نصب بجلی کا میٹر چیک کیا تو میٹر سست روی سے چل رھا تھا پوچھنے پر عامر نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس نے آئیسکو کے اہلکار سرتاج سکنہ ماہندر سے شکایت کی تھی کہ میرے بجلی میٹر کا بل زیادہ آتا ہے جس پر سرتاج نے کہا کہ آپ کا بجلی کا میٹر خراب ہونے کی وجہ سے بل زیادہ آ رہا ہے،مجھے پندرہ ہزار روپے کی رقم ادا کروجو میں نے اسے ادا کر دی جس کے بعد سرتاج 21جون 2023کو میٹر اتار کر لے گیا اور دو دن بعد واپس لگا دیا مجھے معلوم نہیں کہ اس نے میٹر ٹھیک کروایا یا میٹر کیساتھ کو ئی گڑ بڑ کر دی۔ادا کی گئی رقم کی رسید مانگنے کے باوجود نہیں دی۔میٹر کو لیبارٹری سے چیک کروایا گیا تو معلوم ہوا کہ میٹر کی باڈی کو ٹمپرڈ کر کے میٹر کی رفتار کو آہستہ کر دیا گیا۔
گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا،شعبان علی سکنہ موہڑہ بختاں
The locks of the house were broken and the belongings were scattered, Shoban Ali of morra Bukhtan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11, مارچ,2024ء)—شعبان علی سکنہ موہڑہ بختاں نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیا کہ میری ہمشیرہ مسماۃ (ن)سکنہ صاحب دھمیال اپنے بچوں کے ہمراہ ہمارے گھر موہڑہ بختاں آئی ہوئی تھی کہ صبح کے وقت اطلاع ملی کہ ہمشیرہ کے گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جس پر میں ہمشیرہ کو ساتھ لے کر فوری طور پر اس کے گھر پہنچ گیا اور دیکھا کہ گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا ہے،مزید پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ گھر سے ایک عدد ایل ای ڈی اور یوپی ایس کی بیٹری موجود نہ ہے جبکہ گھر میں کھڑے موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچایا۔
مرغوں کی لڑائی کے دوران جہلم کا رہائشی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا
A Jhelum resident died of a heart attack during a cockfight
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11, مارچ,2024ء)—مرغوں کی لڑائی کے دوران جہلم کا رہائشی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق نواحی علاقہ مک میں اصیل مرغوں کی لڑائی جاری تھی جہاں جہلم کا پچاس سالہ فاروق بھی مرغوں کی لڑائی دیکھنے میں مشغول تھا کہ اسی دوران اسے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دی۔
ضلع شکارپور کا منہ زور بھکاری کلر سیداں پولیس نے گرفتار کر کیا
The notorious beggar of Shikarpur district was arrested by Syedan police
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11, مارچ,2024ء)—سندھ کے ضلع شکارپور کا منہ زور بھکاری کلر سیداں پولیس نے گرفتار کر کیا۔ملزم سانول جعفری ضلع شکارپور سندھ اندرون شہر لوگوں کو روک کر نہ صرف زبردستی بھیک مانگ رھتا تھا بلکہ وہ گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی رکاوٹ بن رھا تھا جس پر پولیس نے بھکاری سانول جعفری کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔