DailyNewsHeadlinePothwar.com
Chakswari, AJK: Azad Kashmir government should start work on Chak Hariyam Bridge as soon as possible. Chaudhry Haq Nawaz
آزاد کشمیر حکومت جلد از جلد چک ہریام پل پر کام شروع کروائے۔چودھری حق نواز

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔06, مارچ,2024ء) — سابق مشیر وزی اعظم آزاد کشمیر چودھری حق نواز نیوزیر قانون میاں عبدالوحید سے ملاقات کی۔چودھری حق نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت جلد از جلد چک ہریام پل پر کام شروع کروائے۔ اوور سیز بچے جب چھٹیاں گزارنے آزاد کشمیر جاتے ہین تو ان کو لوٹ لیا جاتا ہے جس سے وہ آزاد کشمیر کا رخ کرنے سے ڈرتے ہیں ا ور اپنے مادر وطن سے بد دل ہو رہے ہیں۔چک ہریام پل اور اوور سیز کی جائیدادوں پر قبضہ کی وجہ سے ہماری آنے والی نسلیں پاکستان جانے سے کترا رہی ہیں۔چک ہریام پل پر پیپلز پارٹی کے دور حکومت کے بعد پچھلے سات آٹھ سالوں میں ذرہ برابر بھی کام نہ ہو سکا۔ ایک طرف تو نوجوان نسل میں مایوسی پھیلی اور دوسری طرف جو کام دو تین ارب میں مکمل ہونا تھا وہ 12ارب میں بھی مکمل نہ ہو سکا۔ موجودہ حکومت اس پل پر جلد از جلد کام شروع کروائے۔ اس کے ساتھ ساتھ سابقہ ادوار میں اس پل پر کام روکنے والے عناصر کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے۔ چودھری حق نواز نے اوور سیز کی زمینوں پر قبضوں کے حوالہ سے بھی اوور سیز کشمیریو ں کے خدشات اور تحفظات میاں عبدالوحید تک پہنچائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میاں عبدالوحید سابق وزیر تعلیم سے ملاقات کے دوران کیا۔میاں عبدالوحید نے چودھری حق نواز مشیر حکومت سے وعدہ کیا کہ چک ہریام پل پر کام شروع ہونے والا ہے۔جبکہ زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔اوور سیز کی شکایات کی وجہ سے ہی لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے تا کہ اوور سیز کشمیریوں کے تحفظات دور ہو سکیں۔میاں عبدالوحید نے مزید کہا کہ وزیر حکومت امور منگلا ڈیم و ایم ڈی ایچ اے چودھری قاسم مجید اپنے حلقہ میں سخت محنت کر رہے ہیں۔ انھوں نے پورے حلقہ میں بلا تخصیص سڑکوں کے جال بچھا دئیے ہیں۔چک ہریام پل پر اور اضافی کنبہ جات پر بھی انھی کی کاوشوں سے کام شروع ہو سکا ہے۔




